Salman Akram Raja
One of the top lawyers of Pakistan turned people’s representative who believes in the supremacy of th
فیصل آباد صاحب زادہ حامد رضا صاحب کی درسگاہ پر آج پاکستان تحریک انصاف اور سنی اتحاد کونسل کی مشترکہ میٹنگ کے موقع پر سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف سلمان اکرم راجہ صاحب کا اظہارِ خیال۔
انہوں نے حامد رضا صاحب کی جیل میں طبیعت خراب ہونے اور انہیں مناسب علاج کی سہولت نہ ملنے پر تشویش کا اظہار کیا۔
تحریک انصاف کی مزدور ونگ، کسان ونگ، آئی ایس ایف، آئی ایل ایف سمیت ویسٹ ریجن کی تنظیمی و سیاسی قیادت نے بھی میٹنگ میں بھرپور شرکت کی اور مسائل میں گھرے پاکستان کو حقیقی آزادی دلانے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کا عزم کیا۔
27 ستمبر کی احتجاجی کال کو ہر صورت کامیاب بنائیں گے شرکاء کا عزم۔
12 ربیع الاول کیلئے لنگر پکانے والے تحریک انصاف کے کارکن اشتیاق خان پولیس کی ریڈ کے دوران گرم تیل کی کڑاھی میں گر کر بری طرح جھلس گئے۔
سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف سلمان اکرم راجہ صاحب اور لاہور کے صدر میاں اکرم عثمان صاحب نے میو ہسپتال لاہور میں ان کی عیادت کی۔
پاکستان تحریک انصاف مشکل وقت میں ہر کارکن کے ساتھ کھڑی ہے
حقیقی آزادی کی تڑپ اور اس کے لئے جدو جہد ہی عمران خان کا سب سے بڑا گناہ ہے اور اسی وجہ سے آج وہ قید میں ہیں۔
حقیقی آزادی کا مطلب ہے امیر اور غریب کے فرق کو ختم کرتے ہوئے ہسپتالوں اور سکولوں میں بہترین سہولیات مہیا کرنا۔ یہ نظام غریب کو کچل رہا ہے پمز ہسپتال میں نومولود بچوں کی غفلت اور نا اہلی کی وجہ سے ہلاکت اس کا سب سے بڑا ثبوت ہے۔
اب وقت ہے ہمیں حقیقی آزادی کیلئے اور اپنے جائز حقوق کیلئے پر امن طور پر نکلنا ہوگا۔ تاریخ شاہد ہے جو بھی تحریک عوام نے چلائی وہ ہمیشہ کامیاب ہوئی۔
سلمان اکرم راجہ صاحب سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف
بے اختیار پمز ہسپتال اسلام آباد پہنچا۔ ۱۵ نومولود معصوم پھولوں کی شہادت پر اللہ تعالیٰ سے اجتماعی معافی و مغفرت کا طالب ہوں۔ الفاط ادا نہیں ہوتے۔ وہ نظام جو عام انسانوں کو بھیڑ بکری بھی نہیں سمجھتا، جہاں عوام ناانصافی اور غربت تلے پسے ہیں، نہ آواز اٹھانے کی اجازت ہے نہ چادر اور چاردیواری کی حرمت ہے وہاں ہسپتالوں میں موت اور سکولوں میں جہالت ہی ملے گی۔ اللہ تعالیٰ لواحقین کو صبر عطا فرمائے۔
بے اختیار پمز ہسپتال اسلام آباد پہنچا۔ 15 نومولود معصوم پھولوں کی شہادت پر اللہ تعالیٰ سے اجتماعی معافی و مغفرت کا طالب ہوں۔ الفاط ادا نہیں ہوتے۔ وہ نظام جو عام انسانوں کو بھیڑ بکری بھی نہیں سمجھتا، جہاں عوام ناانصافی اور غربت تلے پسے ہیں، نہ آواز اٹھانے کی اجازت ہے نہ چادر اور چاردیواری کی حرمت ہے وہاں ہسپتالوں میں موت اور سکولوں میں جہالت ہی ملے گی۔ اللہ تعالیٰ لواحقین کو صبر عطا فرمائے۔
خان صاحب کا جسم قید ہے اس کا نظریہ قید نہیں کیا جا سکتا۔
عمران خان صاحب کی بہنوں سے 10 مہینے بعد ملاقات ہو رہی ہے یہ خوش آئند ہے ایک قیدی کا اپنے خاندان اور وکلاء سے ملنا قانون کا تقاضا ہے۔
عمران خان صاحب کی بہن نورین خانم اپنے بھائی سے ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل کے اندر جا چکی ہیں اس موقع پر سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف سلمان اکرم راجہ صاحب کی گفتگو
کے یو آئی کے ساتھ پارلیمان کے اندر متحدہ اپوزیشن کا کردار ادا کرنے سے متعلق بت چیت ہوئی ہے سیٹ ایڈجسٹمنٹ تو ابھی بہت دور کی بات ہے۔
کوئی بھی احتجاجی تحریک عوام کی شمولیت کے بغیر کامیاب نہیں ہو سکتی ہم عوام کو اس تحریک میں شامل کرنے کیلئے اپنا پرامن سیاسی کردار ادار کریں گے۔
سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف سلمان اکرم راجہ صاحب کی صحافیوں کے ساتھ گفتگو
پوری قوم کی امیدوں کا محور اس وقت سپریم کورٹ آف پاکستان ہے۔
حکومت کی جانب سے عمران خان صاحب کو الشفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقل نہ کئے جانے کے خلاف توہین عدالت کی درخواست آج دائر کر دی گئی ہے۔
عمران خان ، سپریم اور پوری قوم کے خلاف ایک سوچی سمجھی سازش کی گئی اور ایک جھوٹے بیانیے کے پیچھے چھپنے کی کوشش کی گئی کہ ہم نے شفا انٹرنیشنل ہسپتال اس لئے منتقل نہیں کیا کیونکہ وہاں رش تھا لوگ جمع تھے جبکہ ایسا کچھ بھی نہیں ہے پاکستان تحریک انصاف نے اپنے کارکنان کو سختی سے منع کیا تھا کہ وہاں جمع نہ ہوں۔
ان شاءاللہ ہمیں سپریم کورٹ سے پوری امید ہے وہ اپنی ساکھ بحال کرتے ہوئے قانون کے مطابق فیصلہ دے گی۔
سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف سلمان اکرم راجہ صاحب سپریم کورٹ کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے۔
ایک مخصوص ٹولہ اس ملک کے فیصلے کر رہا ہے اور اسی وجہ سے ملک آج جس نہج پر پہنچ گیا ہے جہاں نہ آئین ہے نہ قانون بس دھونس کا راج ہے۔
آج ضرورت ہے پارلیمنٹ میں بیٹھے تجربہ کار لوگ جو اس ملک کی سلامتی میں اہم کردار ادا کرتے رہے ہیں وہ سب ایک ہوں اور ملک کو اس بحران سے نکالیں۔
فضل الرحمان صاحب کی رہائش گاہ آمد کے موقع پر سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف سلمان اکرم راجہ صاحب۔
پاکستان کو قبرستان بنا دیا گیا ہے سپریم کورٹ کے حکم کو ہوا میں اڑا کر سپریم کورٹ پر حملہ کیا گیا ہے۔
یہ غلطی پہلی بار نہیں کی گئی ایوب خان نے بھی یہ کیا ضیاء الحق نے بھی یہی کیا۔
اب یہ کہا جا رہا ہے کہ عمران خان کی بہنوں کی پریس کانفرنس توہینِ عدالت ہوگی ایسا ہرگز نہیں ہے جب سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد ہی نہیں ہوا حکم تو یہ تھا خان صاحب کا معائنہ اور علاج شفا ہسپتال میں ہوگا اور جو ریکارڈ ہو گا اس پر کوئی بات نہیں کی جائے گی تو ریکارڈ تو مرتب ہی نہیں ہوا۔
ہماری یا بہنوں کی جانب سے کوئی حکم عدولی نہیں کی گئی بلکہ حکم عدولی اور توہینِ عدالت حکومت کی جانب سے کی گئی ہے۔
ہم اس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں ہم بطور جماعت سپریم کورٹ کے ساتھ کئے گئے وعدے پر قائم ہیں ہمارا کوئی کارکن ہسپتال کے باہر نہیں تھا اب اگر یہ بہانے بنائے جائیں گے تو بلکل لغو ہوں گے۔
سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف سلمان اکرم راجہ صاحب کا عمران خان کو شفا انٹرنیشنل ہسپتال کے بجائے پمز سے واپس اڈیالہ جیل منتقل کرنے پر شدید ردعمل۔
Category
Contact the practice
Website
Address
NA 128 Constituency
Lahore
64700