Pak Media Network

Pak Media Network

Share

PMN News | Pakistan's Premier Digital News Network Bringing Breaking News, Live updates & analysis 24/7

25/08/2026

زیرو ویسٹ آپریشن تیز :لاہور میں صفائی آپریشن مزید مؤثر بنانے کا فیصلہ

لاہور میں صفائی کے انتظامات کو مزید بہتر اور مؤثر بنانے کے لیے صفائی آپریشن تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے سی ای او لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (ایل ڈبلیو ایم سی) کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں شہر میں صفائی کی صورتحال اور آپریشنز کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں ڈپٹی سی ای او ہیڈکوارٹرز الطاف انصاری، ڈپٹی سی ای او آپریشنز مبین احسن سمیت ستھرا پنجاب ایجنسی لاہور کے تمام شعبہ جات کے افسران نے شرکت کی۔

لاہور میں صفائی کے انتظامات کو مزید بہتر اور مؤثر بنانے کے لیے صفائی آپریشن تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے سی ای او لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (ایل ڈبلیو ایم سی) کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں شہر میں صفائی کی صورتحال اور آپریشنز کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں ڈپٹی سی ای او ہیڈکوارٹرز الطاف انصاری، ڈپٹی سی ای او آپریشنز مبین احسن سمیت ستھرا پنجاب ایجنسی لاہور کے تمام شعبہ جات کے افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں کمرشل مارکیٹس میں نائٹ شفٹ صفائی آپریشن کو مزید مؤثر بنانے کے احکامات بھی جاری کیے گئے، تاکہ کاروباری علاقوں میں صفائی کے بہتر انتظامات یقینی بنائے جا سکیں۔

سی ای او نے متعلقہ افسران کو یہ بھی ہدایت کی کہ یونین کونسل کی سطح پر سو فیصد ڈور ٹو ڈور ویسٹ کولیکشن یقینی بنائی جائے اور شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

حکام کے مطابق لاہور میں صفائی آپریشن کی مسلسل نگرانی اور فیلڈ میں افسران کی موجودگی کے ذریعے صفائی کے معیار کو مزید بہتر بنانے کے اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔

25/08/2026

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف 4 روزہ سرکاری دورے پرچین روانہ

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف چار روزہ سرکاری دورے پر چین روانہ ہوگئیں۔ لاہور ایئرپورٹ پر چین کے قونصل جنرل سن یان نے وزیراعلیٰ کو الوداع کیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف چین کے شہر ارومچی پہنچیں گی، جہاں بین الاقوامی ہوائی اڈے پر چین کے اعلیٰ حکام ان کا استقبال کریں گے۔

دورے کے دوران وزیراعلیٰ مریم نواز شریف شِن جِیانگ اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس کے کانفرنس سینٹر، کُنلُن ہال میں اپنی مصروفیات کا آغاز کریں گی۔

وزیراعلیٰ سے صوبہ شِن جِیانگ کے پارٹی سیکرٹری چِن شیاوجیانگ کی سربراہی میں اعلیٰ سطحی وفد ملاقات کرے گا۔ اس کے علاوہ ڈپٹی پارٹی سیکرٹری شِن جِیانگ اویغور خودمختار علاقائی کمیٹی ہی ژونگ یو بھی مریم نواز شریف سے ملاقات کریں گے۔

مریم نواز شریف شِن جِیانگ پروڈکشن اینڈ کنسٹرکشن کور (XPCC) کے وفد سے بھی اہم ملاقات کریں گی، جس میں باہمی تعاون اور مختلف شعبوں میں ممکنہ اشتراک کے امور پر تبادلہ خیال متوقع ہے۔

25/08/2026

170 سے زائد سرکاری خدمات ایک چھت تلے ، یونین کونسلز میں دستک مراکز کے قیام کا منصوبہ

پنجاب حکومت نے صوبے بھر کی یونین کونسلز میں دستک مراکز قائم کرنے کا منصوبہ تیار کرلیا، جس کے تحت شہریوں کو 170 سے زائد سرکاری خدمات ایک ہی چھت تلے فراہم کی جائیں گی۔

اس حوالے سے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب زید بن مقصود کی زیر صدارت پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (PITB) کے ساتھ اہم اجلاس ہوا، جس میں دستک مراکز کے قیام اور سروس ڈیلیوری کے مجوزہ طریقہ کار پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

چیئرمین پی آئی ٹی بی فیصل یوسف نے اجلاس میں دستک مراکز کے مجوزہ سروس ڈیلیوری ماڈل پر بریفنگ دی۔ اجلاس کے دوران مراکز کے لیے عمارات، آئی ٹی سہولیات اور عوامی رسائی سمیت مختلف امور کا جائزہ لیا گیا۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ دستک مراکز کے قیام پر مجموعی طور پر 4 ارب روپے سے زائد لاگت آئے گی، جبکہ منصوبے کے لیے یونین کونسلز کا فیلڈ اسیسمنٹ بھی مکمل کرلیا گیا ہے۔

سیکرٹری لوکل گورنمنٹ زید بن مقصود نے ہدایت کی کہ 4 ہزار سے زائد یونین کونسلز کو دستک مراکز کے منصوبے میں شامل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہر یونین کونسل میں عوامی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے فراہم کی جانے والی سروسز کا تعین کیا جائے۔

22/08/2026

ملائیشیا کے وزیر داخلہ کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات، علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال

ملائیشیا کے وزیر داخلہ سیف الدین نصر الدین بن اسماعیل کی آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات ہوئی ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان مضبوط اور دیرینہ تعلقات کا اعادہ کیا گیا۔ دونوں جانب سے مشترکہ دلچسپی کے شعبوں میں تعاون اور روابط مزید وسیع کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا ۔

آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز نے ملائیشیا کے ساتھ دفاعی تعاون مزید گہرا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز نے ملائیشیا کے ساتھ اسٹریٹجک روابط مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

ملاقات جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہوئی، ملائیشین سفیر اور اعلیٰ سطح کا وفد بھی موجود تھا ۔

22/08/2026

جسٹس سید حسن اظہر رضوی نےآئینی عدالتِ کے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اُٹھا لیا

جسٹس سید حسن اظہر رضوی نے وفاقی آئینی عدالتِ پاکستان کے قائم مقام چیف جسٹس کی حیثیت سے حلف اُٹھایا۔

چیف جسٹس امین الدین خان کے بیرونِ ملک دورے کے باعث، جسٹس سید حسن اظہر رضوی نے وفاقی آئینی عدالتِ پاکستان کے قائم مقام چیف جسٹس کی حیثیت سے عہدے کا حلف اُٹھایا۔

وفاقی آئینی عدالتِ پاکستان میں حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں جسٹس عامر فاروق نے جسٹس سید حسن اظہر رضوی سے منصب کا حلف لیا۔

اس موقع پر وفاقی آئینی عدالت کے فاضل ججز ، رجسٹرار، افسران، منسٹری آف لا، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن اور پاکستان بار کونسل کے معززعہدہ داران بھی موجود تھے۔

حلف برداری کے بعد جسٹس سید حسن اظہر رضوی نے قائم مقام چیف جسٹس کی ذمہ داریاں سنبھال لیں تاکہ عدالت کے عدالتی و انتظامی امور کا تسلسل برقرار رہے اور آئینی انصاف کی فراہمی کا عمل بلا تعطل، مؤثر اور بروقت انداز میں جاری رہ سکے۔

یہ انتظام وفاقی آئینی عدالتِ پاکستان کے ادارہ جاتی تسلسل، آئینی نظم و حکمرانی، عدالتی ذمہ داریوں کی بلا تعطل انجام دہی اور قانون کی حکمرانی سے وابستگی کا مظہر ہے۔

عدالت آئین کی بالادستی اور آئینی انصاف کے مؤثر نفاذ کے لیے اپنے آئینی و قانونی فرائض کی انجام دہی بدستور جاری رکھے گی۔

22/08/2026

این سی سی آئی اے کا کال سینٹر پر کریک ڈاؤن؛ جعلی ڈیجیٹل اسکیموں سے فراڈ کا انکشاف

این سی سی ائی اے نے اسلام آباد کے سیکٹر جی-8 میں غیر ملکی آپریٹڈ کال سینٹر کے خلاف کریک ڈاؤن کیا ۔

این سی سی ائی اے کی جی8 میں خفیہ اطلاع پر کال سینٹر کے خلاف کارروائی کی ۔ کارروائی کے دوران غیر ملکی اور پاکستانی مبینہ سائبر جرائم پیشہ افراد موقع پر موجود نہیں تھے

این سی سی ائی اے نے کال سینٹر سے ڈیجیٹل ڈیوائسز اور دیگر اہم مواد قبضے میں لے لیا۔ضبط شدہ ڈیجیٹل آلات فرانزک جانچ کے لیے بھجوا دیے گئے

کال سینٹر کے خلاف کارروائی مجاز اتھارٹی کی منظوری اور وارنٹ کے تحت کی گئی۔این سی سی ائی اے کا منظم سائبر کرائم اور فراڈ کال سینٹرز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ۔ جعلی ڈیجیٹل اسکیموں کے ذریعے شہریوں کو نشانہ بنانے والے نیٹ ورکس کے خلاف کارروائی کی ۔ تحقیقات اور تصدیق کا عمل مکمل ہونے کے بعد مزید تفصیلات سامنے لائی جائیں گی

22/08/2026

باغبانپورہ میں فائرنگ سے ایک شخص قتل

باغبانپورہ میں فائرنگ سے ایک شخص قتل ہوگیا ۔

پولیس کے مطابق40 سالہ عدنان بشیر کی لاش مردہ خانہ منتقل کر دی گئی، مقتول کی رفیق کباڑیئے کے ساتھ دیرینہ عداوت چل رہی تھی۔جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے ۔
ایس پی کینٹ، ایس ایچ او باغبانپورہ سمیت بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر موجود ہیں ۔ مقتول کے والد بشیر کی مدعیت میں نامزد ملزم شہباز اور شیراز کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ۔
پولیس کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل دے کر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ملزمان کو جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائیگا۔

22/08/2026

گلوکار ملکو اور انیایا علی کا ڈیوٹ گانا ڈھولیا ریلیز

گلوکار ملکو اور انیایا علی کا ڈیوٹ گانا ڈھولیا ریلیز کر دیا گیا ۔

گانے کی ویڈیو عابد ملک نے ڈائریکٹ کی ہے ۔گانے کی شاعری ملکو نے لکھی ہے جبکہ موسیقی رضوان اختر نے ترتیب دی ہے۔

ملکو نے ہمیشہ نئی گلوکار آئیں متعارف کروائیں ۔ملکو پاکستانی پنجابی اور سرائیکی لوک و پاپ موسیقی کے مقبول گلوکار ہیں، جو اپنے انرجیٹک انداز اور دیہی ثقافت سے جڑے گانوں کی وجہ سے جانے جاتے ہیں۔ ان کا انداز لوک روایت اور جدید موسیقی کا امتزاج پیش کرتا ہے، جسے دیہی اور شہری دونوں حلقوں میں پسند کیا جاتا ہے۔ ان کے مقبول گانوں میں “نک دا کوکا”، “چنگا سادا یار اے تو”، “رل تے گئے آں پر چس بڑی اے آئے”، “دھولا سانو پیار دیا”، “چولو کوئی گل نئی” اور “اڑیاں کنجاں” شامل ہیں، جو خاصی مقبولیت حاصل کر چکے ہیں۔

انیا علی بھی نئی گلوکارہ ہیں جن کو ملکو نے اپنے گانے میں ڈیوٹ شامل کیا ہے۔

22/08/2026

پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں نے عوام کو پریشان کر دیا

پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں نے عوام کو پریشان کر دیا ہے، جبکہ پٹرول مہنگا ہونے سے مہنگائی کے نئے طوفان کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول کی قیمت میں مسلسل اضافے سے گھر کا بجٹ متاثر ہو رہا ہے، جبکہ آمدن وہی ہے مگر پٹرول سمیت ہر چیز کی قیمت مسلسل بڑھ رہی ہے۔

شہریوں کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے مزدور اور متوسط طبقہ سب سے زیادہ متاثر ہوگا۔

شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فوری کمی کی جائے۔

22/08/2026

اللہ ہی مشکل کشاہے۔

Website

Address


2nd Floor, Davis Hights, 38. Davis Road, Lahore Pakistan �
Lahore
54000