Al Suffa Computer College
Welcome to Al Suffa ! 🎓 Master IT skills with courses in Digital Marketing, Graphic Design, AI, Video Editing, and more. Join us to innovate and lead in tech 🌐.
Hands-on learning, expert instructors, and certificates to boost your career.
ہمارے آن لائن اسٹوڈنٹس کا فزیکل کمپیوٹر کالج کا وزٹ — سیکھنے، ٹیکنالوجی اور جدید سوچ کا ایک خوبصورت مشاہدہ
ہمارے دو آن لائن اسٹوڈنٹس رمضان اور فیضان بھائی (رمضان بھائی کا سیالکوٹ میں جبکہ فیضان بھائی کا لاہور میں اپنا کمپیوٹر کالج بھی ہے) جب ہمارے کمپیوٹر کالج کے فزیکل وزٹ کے لیے آئے تو لیب دیکھتے ہوئے انہوں نے دیوار پر بنے خوبصورت نیٹ ورک کو دیکھا اور کہا: "سر! یہ آپ کی دیوار بہت خوبصورت ہے۔" میں نے مسکرا کر جواب دیا کہ یہ دیوار صرف خوبصورتی یا سجاوٹ کے لئے ہی نہیں بنائی گئی، بلکہ اس کے پیچھے ایک باقاعدہ سوچ، مقصد اور ایک خاص مائنڈ سیٹ ہے۔ اس دیوار پر موجود ہر آئیکن اپنے اندر ایک الگ ٹیکنالوجی، سافٹ ویئر، سوشل میڈیا پلیٹ فارم یا اے آئی ٹول کی نمائندگی کرتا ہے، اور ہم نے ان سب کو نیٹ ورکنگ کی صورت میں ایک دوسرے کے ساتھ جوڑ کر یہ تصور پیش کیا ہے کہ آج کی ڈیجیٹل دنیا میں کوئی بھی ٹول یا پلیٹ فارم اکیلا نہیں، بلکہ مختلف ٹولز اور پلیٹ فارمز کسی نہ کسی طریقے سے ایک دوسرے کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں۔
اس دیوار پر موجود 50 سے زائد آئی کانز ہمارے اسی تعلیمی نظریئے کی عکاسی کرتے ہیں کہ ہمارا طالب علم صرف ایک سافٹ ویئر یا ایک ہنر سیکھ کر محدود نہ رہے، بلکہ اسے موجودہ دور کی اہم ٹیکنالوجیز، اے آئی ٹولز، سافٹ ویئرز اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کا تعارف بھی ہو اور ان کے عملی استعمال کا طریقہ بھی معلوم ہو۔ اسی لئے چاہے کوئی طالب علم ہمارے کمپیوٹر کالج کا کورس کر رہا ہو، آن لائن سیکھ رہا ہو یا کسی بھی ڈیجیٹل ہنر کی تربیت حاصل کر رہا ہو، ہم کوشش کرتے ہیں کہ اسے جدید اے آئی اور آئی ٹی کی دنیا سے مسلسل جوڑے رکھیں۔
فیضان اور رمضان چونکہ ہمارے آن لائن اسٹوڈنٹس ہیں، اس لئے ان کے فزیکل وزٹ کے دوران میں نے انہیں نہ صرف اپنے کمپیوٹر کالج اور کمپیوٹر لیب کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی بلکہ اس دیوار کے پیچھے موجود پورے تصور کو بھی سمجھایا۔ ہم اپنے سٹوڈنٹس کو یہ بھی بتاتے ہیں کہ آج کے دور میں صرف ٹولز کے نام جاننا کافی نہیں، بلکہ ان ٹولز کو صحیح طریقے سے استعمال کرنا، ایک ٹول سے دوسرے ٹول کو جوڑنا، اے آئی کی مدد سے کام کو تیز اور بہتر بنانا، سوشل میڈیا پر مؤثر مارکیٹنگ کرنا اور ان مہارتوں کو عملی زندگی اور کمائی میں استعمال کرنا بھی ضروری ہے۔
ہماری کوشش ہے کہ ہمارے طلبہ ایک ایسے ماحول میں سیکھیں جہاں انہیں صرف کتابی یا روایتی تعلیم تک محدود نہ رکھا جائے بلکہ انہیں موجودہ دور کے جدید اے آئی، ڈیجیٹل اور آئی ٹی ٹولز سے عملی طور پر روشناس کروایا جائے۔ کیونکہ آنے والے وقت میں وہی طالب علم زیادہ مواقع حاصل کر سکے گا جو صرف ہنر نہیں سیکھے گا بلکہ جدید ٹیکنالوجی کو اپنے ہنر کے ساتھ استعمال کرنا بھی جانتا ہوگا۔
الصفہ کمپیوٹر کالج میں ہمارے پاس 40 سے زائد مختلف کورسز موجود ہیں، اور یہی کورسز ہم آن لائن بھی کرواتے ہیں۔ ان کورسز میں جہاں متعلقہ ہنر سکھایا جاتا ہے، وہیں اس ہنر کے ساتھ جدید اے آئی ٹولز اور دیگر ضروری ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز کے استعمال کا طریقہ بھی عملی طور پر بتایا جاتا ہے۔ ہمارا مقصد صرف کورس مکمل کروانا نہیں بلکہ اپنے طلبہ کو ایسی عملی اسکلز دینا ہے جنہیں وہ اپنی تعلیم، کاروبار، ملازمت، فری لانسنگ، آن لائن ارننگ اور عملی زندگی میں استعمال کر سکیں۔
اگر آپ لاہور، کاہنہ، گجومتہ کے علاقے میں فزیکل کمپیوٹر کورس یا کوئی جدید ڈیجیٹل ہنر سیکھنا چاہتے ہیں تو ہمارے پاس ضرور تشریف لائیں۔ ہم آپ کو صرف ایک کورس نہیں بلکہ جدید اے آئی اور ڈیجیٹل دنیا کے ساتھ چلنے کے لیے عملی رہنمائی فراہم کرتے ہیں۔
📞 رابطہ نمبر سم کال کیلئے : 03203433000
📞 رابطہ واٹس ایپ کیلئے : 03253433000
— جہاں جدید اسکلز کے ساتھ عملی تجربہ بھی دیا جاتا ہے ۔۔ تاکہ سیکھنے کیساتھ ارننگ بھی ممکن ہو
ہمارے سکول اور کمپیوٹر کالج کی کمپیوٹر لیب کی ایک وال کا منظر ۔۔ تاکہ بچوں کو جدید اسکلز سیکھتے ہوئے ڈیجیٹل انوائرمنٹ ملے اور انہیں انڈسٹری کے ٹاپ ڈیمانڈ فُل سافٹ ویئرز اور جدید اے آئی ٹولز سے آگاہی رہے ۔۔ 🔥
Remove virus in 1 Min
college offers a wide range of professional and career-oriented courses designed to help students build strong skills and secure better opportunities. All programs are taught by qualified instructors with hands-on training and modern learning facilities. Whether you want to improve your technical abilities, enhance communication skills, or prepare for your future career, we provide the right courses to support your goals. Admissions are open—join now and take the next step toward success.
04/09/2025
A dynamic summer program for young boys, focused on digital skills like graphic design, video editing, digital marketing, MS Office, and Windows — with certificates awarded to celebrate their growth and achievements.
-
-
-
-
-
-
-
-
-
-
-
-
-
-
-
-
-
-
-
-
04/09/2025
A transformative summer program for young girls, equipping them with digital skills like graphic design, video editing, digital marketing, MS Office, and Windows — crowned with certificates to celebrate their achievements
-
-
-
-
-
-
-
-
-
-
-
-
-
-
-
-
-
-
-
-
04/09/2025
An inspiring summer program empowering young girls through education, leadership, and community engagement — with certificates awarded to honor their achievements
-
-
-
-
-
-
-
-
-
-
-
-
-
-
-
-
-
-
-
-
-
-
-
04/09/2025
An inspiring summer program empowering young girls through education, leadership, and community engagement — with certificates awarded to honor their achievements•
•
•
•
•
•
•
•
•
•
•
•
•
•
•
•
•
•
•
Shakeela Ashraf calls it a must-join journey — a powerful leap into the world of tech and skills!
For More Details, Call & WhatsApp : 0325 3433000
Areeba Ahmed recommends it a transformative program every student should experience to unlock their digital future !
Call & Whatsapp : 0325 3433000
Website
Address
Near Ali Ul Murtaza Masjid, LDA Road, Madeena Town Gate, Gajju Matta Lahore
Lahore
53100
Opening Hours
| Monday | 08:00 - 20:00 |
| Tuesday | 08:00 - 20:00 |
| Wednesday | 08:00 - 20:00 |
| Thursday | 08:00 - 20:00 |
| Friday | 08:00 - 20:00 |
| Saturday | 08:00 - 20:00 |
Alerts
Be the first to know and let us send you an email when Al Suffa Computer College posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.