Government Graduate College Layyah
It is an unofficial page of Government Graduate College Layyah. All news and events about institution will be shared on this page.
12/09/2026
وزیر اعلیٰ پنجاب یوتھ گیمز 2026ء کے لئے کھلاڑیوں کی رجسٹریشن شروع کر دی گئی۔ رجسٹریشن کا عمل 20 ستمبر تک جاری رہے گا۔ اس سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر کی زیر صدارت کمیٹی روم میں جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں اے ڈی سی جی شبیر احمد ڈوگر، اے ڈی سی ہیڈ کوارٹر اویس سرور، اسسٹنٹ کمشنر لیہ زوہیب کریم، سی ای او صحت ڈاکٹر شاہد ریاض، ڈی ڈی کالجز ذوالفقار حیدری، ڈی ای او گل شیر، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر امتیاز بھٹی، انچارج سیکورٹی برانچ اسماعیل میرانی، ٹی ایس او مرینہ رفیق و دیگر موجود تھے۔ اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب یوتھ گیمز کے تحت ہمہ قسمی کھیلوں کے مقابلے 27 ستمبر سے منعقد ہوں گے جو یونین کونسل کی سطح سے شروع ہو کر تحصیل، ضلعی، ڈویژنل اور صوبائی سطح تک جاری رہیں گے مختلف سطحوں پر نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کے لیے لاکھوں روپے کے انعامات رکھے گئے ہیں۔ یوتھ گیمز میں سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کے طلبہ و طالبات کے علاوہ دینی مدارس، سپیشل طلبہ بھی حصہ لے سکیں گے۔ کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کا عمل 20 ستمبر تک جاری رہے گا اور تمام متعلقہ اداروں کو زیادہ سے زیادہ کھلاڑیوں کی رجسٹریشن یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر نے کہا کہ حکومت نوجوانوں کو کھیلوں کے بہترین مواقع فراہم کرنے اور کھیلوں کے میدانوں کو آباد کرنے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب یوتھ گیمز نوجوانوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے اور انہیں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے ایک بڑا پلیٹ فارم فراہم کریں گے۔ یونین کونسل کی سطح سے شروع ہونے والے مقابلوں کے ذریعے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا اور باصلاحیت کھلاڑیوں کو تحصیل، ضلع، ڈویژن اور صوبائی سطح پر اپنی صلاحیتیں منوانے کے مواقع میسر آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کھیلوں میں نوجوانوں کی بھرپور شرکت صحت مند معاشرے کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرتی ہے جبکہ کھیلوں کے میدان نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے کا بہترین ذریعہ ہیں۔ ضلع لیہ سے زیادہ سے زیادہ کھلاڑیوں کی شرکت یقینی بنانے کے لیے تمام متعلقہ محکمے اور ادارے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔
وزیر اعلیٰ پنجاب یوتھ گیمز میں رجسٹریشن کے لئے اس لنک کے کے ذریعے
https://youthgames.punjab.gov.pk/
رجسٹریشن کروائی جا سکتی ہے۔
06/09/2026
Our Heros
Our Pride
Defence Day of Pakistan
27/08/2026
فرسٹ میرٹ لسٹس اے۔ ڈی۔ ایس (کمپیوٹر سائنس اینڈ آئی۔ ٹی)
فیس جمع کرانے کی آخری تاریخ 31 اگست 2026ء
27/08/2026
بی۔ ایس اور اے۔ ڈی۔ ایس کلاسز میں داخلے جاری ہیں۔
27/08/2026
داخلے جاری ہیں۔
27/08/2026
الحمد للّہ ۔ ڈیپارٹمنٹ آف باٹنی گورنمنٹ گریجویٹ کالج لیہ کا ایک اور اعزاز ۔ بی۔ ایس باٹنی سیشن 23-2019 کے طالب علم فرحت اللہ خان کا سکالرشپ پہ ایڈوانس سٹڈیز کے لئے چائنا میں داخلہ۔
واضح رہے گورنمنٹ گریجویٹ کالج لیہ سے بی۔ ایس باٹنی کرنے والے یہ ساتویں سٹوڈنٹ ہیں جو فارن سکالرشپ حاصل کر چکے ہیں۔ یہ ہمارے اساتذہ کی محنت اور کوشش کا صلہ ہے ۔ اللہ تعالیٰ اس ڈیپارٹمنٹ کو مزید ترقی عطا فرمائے۔
آمین
25/07/2026
الحمدللہ
آج شعبۂ ریاضیات ، گورنمنٹ گریجویٹ کالج لیہ میں بی۔ ایس ریاضی سیشن (2021-2025) کے 59 طلبہ و طالبات نے اپنے تحقیقی منصوبوں (پروجیکٹس) کا کامیابی سے دفاع کیا۔
پروفیسر ڈاکٹر عمران جاوید نے ایکسٹرنل ایگزامینر کے فرائض سرانجام دیے، جبکہ پروفیسر ڈاکٹر سجاد حسین، پرنسپل گورنمنٹ گریجویٹ کالج لیہ اور پروفیسر خالد پرویز صدر شعبۂ ریاضیات بھی موجود تھے۔
وائیوا امتحان میں درج ذیل اساتذہ کے زیرِ نگرانی طلبہ نے اپنے پروجیکٹس کا کامیاب دفاع کیا:
پروفیسر خالد پرویز (10 سٹوڈنٹس)
پروفیسر شہزاد خان (10 سٹوڈنٹس)
پروفیسر فرخ شہزاد (10سٹوڈنٹس)
پروفیسر خالد مسعود (13 سٹوڈنٹس)
پروفیسر محمد عمر (16 سٹوڈنٹس)
اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر عمران جاوید صاحب نے سٹوڈنٹس کے ماڈرن ٹرینڈز سے ریلیٹڈ کام اور پرنسپل ڈاکٹر سجاد حسین کی میزبانی کو سراہا۔
ادارہ تمام کامیاب طلبہ و طالبات کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہے اور ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہے۔
23/07/2026
کالج کی کینٹین اور سائیکل سٹینڈ کی نیلامی 27 جولائی بروز بدھ کالج ہال میں منعقد ہوگی۔ اس سلسلہ میں شرائط و ضوابط ذیل میں دیئے گئے اشتہار میں دی گئی ہیں۔
پرنسپل
01/07/2026
کالج ہذا کے سائیکل سٹینڈ کی نیلامی 3 جولائی 2026ء کو ہوگی۔ بولی میں شرکت کے خواہش مند افراد ضروری معلومات کے لیے کالج دفتر سے رابطہ کریں۔
پرنسپل
11/06/2026
ڈاکٹر مہر محمد بلال واندر کو اسسٹنٹ پروفیسر سے ایسوسی ایٹ پروفیسر (ایجوکیشن) کے عہدے پر ترقی پانے اور گورنمنٹ گریجویٹ کالج لیہ میں ایڈجسٹ ہونے پر ڈھیروں مبارک باد
پرنسپل اینڈ سٹاف گورنمنٹ گریجویٹ کالج لیہ
Category
Telephone
Website
Address
College Road
Leiah
Alerts
Be the first to know and let us send you an email when Government Graduate College Layyah posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.