JTR Alumni - Layyah
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from JTR Alumni - Layyah, Education, Leiah.
علماء کرام کے لیے اے آئی (AI) سیکھنا کیوں ضروری ہے؟
مفتیانِ کرام یہ ویڈیو ضرور دیکھیں!
حضرت مولانا مفتی عبدالرحیم صاحب ( سرپرست اعلی جامعۃ الرشید و چانسلر الغزالی یونیورسٹی)
02/10/2026
مدینۃ الرسول ﷺ کی پاکیزہ فضاؤں کو ناپاک کرنے کی ناکام سازش!
دفاعی فورسز کی بروقت کارروائی نے طیبہ گرڈ اسٹیشن پر حوثی ملیشیا کے حملے کی شدت کو روک دیا۔ اللہ پاک شہرِ نبی ﷺ کو ہمیشہ سلامت رکھے۔ آمین۔ 🤍✨️
02/10/2026
"وحی کے نور کے بغیر عقل گمراہ ہے"
الاحسان کورسز | علم کا سفر، عملی زندگی کے ساتھ ساتھ
مصروفیت بھری عملی زندگی میں بھی دینی علم سے وابستگی کی خواہش زندہ رہے تو راستے نکالے جا سکتے ہیں۔ اسی ضرورت کو سامنے رکھتے ہوئے جامعۃ الرشید کراچی نے الاحسان کورسز کا ایک منفرد تعلیمی سلسلہ متعارف کرایا، جس میں ایسے افراد کے لیے دینی تعلیم کے دروازے کھولے گئے ہیں جو اپنے پیشہ ورانہ معمولات کے باعث طویل روایتی نصاب کی تکمیل نہیں کر سکتے۔
الحمدللہ! اس سفر سے اب تک ڈاکٹرز، اساتذہ، افسران، وکلا اور کاروباری طبقے سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے وابستہ سینکڑوں افراد فیض یاب ہو چکے ہیں۔
اسی سلسلے میں شرکائے الِاحسان کے لیے منعقدہ ایک پُررونق تفریحی پروگرام میں حضرت استاد صاحب کی خصوصی شرکت نے اس محفل کو مزید یادگار بنا دیا۔
پیش ہیں اس خوبصورت موقع کی چند جھلکیاں…
اور مکمل احوال کے لیے دیکھیے ہماری خصوصی رپورٹ، جلد جے ٹی آر میڈیا ہاوس پر
ان شاء اللہ۔
29/09/2026
مجمع العلوم الاسلامیہ لاہور کے مسئول جناب مولانا نعمان حامد کو پنجاب حکومت کی جانب سے تعریفی سند سے نوازا گیا ، ماشاءاللہ لا قوۃ الا باللہ
29/09/2026
کیا IPhone صارف محفوظ ہیں؟ 📱⚠️
حال ہی میں لبنان میں پیجرز اور مواصلاتی آلات کے بیک وقت دھماکوں نے ایک نیا سوال کھڑا کردیا ہے کیا اسرائیل اپنی سپلائی چین اور آئی فون ٹیکنالوجی کو بھی ہتھیار کے طور پر استعمال کرسکتا ہے۔
اسرائیل آپ کا ڈیٹا کیسے اور کیا کچھ لے سکتا ہے؟
اگرچہ عام آئی فونز میں پیجر کی طرح بارود نصب ہونا ممکن نہیں، مگر ڈیجیٹل نگرانی (Cyber Surveillance) اور ہارڈویئر بیک ڈورز (Backdoors) کا خدشہ ایک تلخ اور مصدقہ حقیقت ہے۔
اسرائیلی ادارے (جیسے NSO Group جس نے بدنامِ زمانہ Pegasus بنایا) ماضی میں یہ ثابت کر چکے ہیں کہ وہ آئی فونز میں 'زیرو کلک' (بغیر کسی لنک پر کلک کیے) داخل ہو سکتے ہیں۔ اگر کوئی ریاست یا خفیہ ایجنسی ہارڈویئر ڈیزائن یا سافٹ ویئر خامیوں کے ذریعے رسائی حاصل کر لے، تو آپ کا درج ذیل ڈیٹا آسانی سے حاصل کیا جا سکتا ہے۔
🎙 مائیکروفون اور کیمرے کی خفیہ ایکٹیویشن: فون جیب یا میز پر رکھے ہونے کے باوجود آس پاس کی گفتگو اور ویڈیوز خفیہ طور پر ریکارڈ کی جا سکتی ہیں۔
📍 24/7 لائیو لوکیشن ٹریکنگ: صارف اس وقت کہاں موجود ہے، کس سے مل رہا ہے اور اس کا روزمرہ کا روٹ کیا ہے۔
💬 اینکرپٹڈ پیغامات تک رسائی: اینڈ ٹو اینڈ اینکرپٹڈ ایپس (جیسے WhatsApp اور Signal) کے پیغامات اسکرین سے براہِ راست پڑھے اور کاپی کیے جا سکتے ہیں۔
👤 بائیو میٹرک اور فیس ڈیٹا: Face ID کے ذریعے صارف کے چہرے کی بناوٹ، آنکھوں کی حرکات اور پرسنل تصاویر۔
🔑 پاس ورڈز اور مالیاتی ڈیٹا: بینکنگ لاگ انز، کریڈٹ کارڈ کی معلومات اور پرائیویٹ نوٹس۔
𝐍𝐨 𝐦𝐨𝐫𝐞 𝐥𝐢𝐬𝐭𝐞𝐧𝐞𝐫!👷
28/09/2026
سرحدوں پر گھیراؤ کی کوششیں!🇵🇰
18 ستمبر کو خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں اللہ کے گھر (مسجد) پر بزدلانہ خودکش حملہ کیا گیا، جس میں 24 کے قریب نمازی اور سکیورٹی اہلکار شہید جبکہ 88 سے زائد زخمی ہوئے۔ اس دہشتگردانہ کارروائی کی ذمہ داری فتنۃ الخوارج (ٹی ٹی پی) اور اس سے وابستہ عناصر نے قبول کی۔ اس گھناؤنے فعل کی مذمت نہ صرف پوری قوم نے کی، بلکہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل (UNSC) نے بھی باضابطہ اعلامیہ جاری کرتے ہوئے اسے مجرمانہ اور ناقابلِ جواز قرار دیا اور دہشتگردی کے سہولت کاروں اور معاونین کے احتساب پر زور دیا۔
ریاستِ پاکستان نے اپنے شہریوں اور مساجد کے تحفظ کے لیے اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 (حقِ دفاع) اور اسلامی تعلیمات کی روشنی میں سرحد پار موجود دہشتگردوں کے خفیہ ٹھکانوں پر انٹیلی جنس بیسڈ ٹارگٹڈ کارروائیاں کیں۔ یہ کارروائیاں کسی ملک کے عوام کے خلاف نہیں بلکہ فتنہ پھیلانے والے ان خارجی عناصر کے خاتمے کے لیے ناگزیر تھیں جو سرحد پار پناہ لے کر پاکستان میں خونریزی کرتے ہیں۔
پاکستان نے دہائیوں تک لاکھوں افغان مہاجرین کی میزبانی اور برادرانہ معاونت کی ہے۔ موجودہ صورتحال میں کابل کی عبوری حکومت کی جانب سے سرحد پر فوجی نقل و حرکت کے بجائے اصل توجہ دوحہ معاہدے کے تحت اپنی سرزمین کو پاکستان کے خلاف استعمال ہونے سے روکنے پر ہونی چاہیے۔ ہمسایہ اسلامی ملک کے خلاف کارروائیاں کرنے والے خوارج کو روکنا نہ صرف سفارتی بلکہ ایک اصولی و اخلاقی تقاضا بھی ہے۔
ایک ایسے وقت میں جب مغربی سرحد پر سکیورٹی چیلنجز درپیش ہیں، مشرقی سرحد کے قریب راجستھان کے جودھپور سیکٹر میں بھارتی فضائیہ کثیر القومی فضائی مشق ترنگ شکتی (Tarang Shakti 2026) کا انعقاد کر رہی ہے۔ الحمدللہ! پاکستان کی بری اور فضائی افواج خطے کی مجموعی صورتحال سے مکمل طور پر باخبر ہیں اور مشرقی و مغربی دونوں محاذوں پر کسی بھی جارحیت یا مہم جوئی کا فوری اور مسکت جواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔
پاکستان امن پسند ملک ہے اور تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ باہمی احترام پر مبنی تعلقات کا خواہاں ہے، لیکن ملکی خودمختاری، شہریوں کے جان و مال اور مساجد کے تقدس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔ 24 کروڑ عوام اور افواج کے باہمی اتحاد کے ساتھ پاکستان کا دفاع ہر سطح پر ناقابلِ تسخیر ہے۔
پاکستان زندہ باد — پاک افواج پائندہ باد! 🇵🇰
Category
Website
Address
Leiah
Alerts
Be the first to know and let us send you an email when JTR Alumni - Layyah posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.