Akhbar e Layyah

Akhbar e Layyah

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Akhbar e Layyah, Media/News Company, B Block, Commercial Center , Housing Colony 2 Layyah, Leiah.

لیہ و تھل کی عوام کا حقیقی ترجمان....1991 سے مسلسل اشاعت ۔ محقق تھل، مورخ لیہ مہر نور محمد تھند کی کاوشوں سے ایک ۔۔۔۔ اخبار لیہ
Muhammad Kamran Thind
+923038229933
[email protected]

22/07/2026

🌿 شہر کی تنگ جگہ یا کھلی فضا؟ فیصلہ آپ کا!

ہاوسنگ کالونی میں 10 مرلہ پلاٹ کی قیمت 1.50 کروڑ روپے تک ہے، جبکہ وہاں نہ مکمل سیوریج کی سہولت موجود ہے اور نہ ہی بجلی۔

اس کے برعکس، اسی مقام سے صرف 5 کلومیٹر کے فاصلے پر چک نمبر 125 ٹی ڈی اے، ٹیل انڈس روڈ، لیہ میں ایک ایکڑ رقبہ صرف 1.25 کروڑ روپے کی ڈیمانڈ پر دستیاب ہے۔

✅ آج ہی تنگ جگہ چھوڑیں اور کھلی، پرسکون اور قدرتی ماحول میں رہائش اختیار کریں۔

دستیاب رقبہ:

- 4 کنال
- 6 کنال
- 1 ایکڑ
- 2 ایکڑ

✔️ کارپٹ روڈ سے چند قدم کے فاصلے پر
✔️ بجلی کی سہولت موجود
✔️ رہائش، فارم ہاؤس، سرمایہ کاری اور زرعی استعمال کے لیے بہترین موقع

📍 مقام: چک نمبر 125 ٹی ڈی اے، ٹیل انڈس روڈ، لیہ

📞 رابطہ:
0303-8229933
0309-7239980

01/06/2026
01/06/2026

گلگت بلتستان الیکشن: پنجاب اور لیہ سے پولیس اہلکار انتخابی ڈیوٹی کے لیے روانہ

گلگت بلتستان میں 7 جون کو ہونے والے جنرل الیکشن کے سلسلے میں پنجاب اور لیہ سے پولیس اہلکاروں اور افسران کو انتخابی ڈیوٹی کے لیے روانہ کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق پنجاب پولیس اور پٹرولنگ پولیس کے پانچ ہزار سے زائد اہلکار الیکشن کے دوران سیکیورٹی اور دیگر فرائض سرانجام دیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مختلف سرکاری محکموں کے ملازمین کو بھی انتخابی ڈیوٹی کے لیے گلگت بلتستان بھجوایا جارہا ہے۔ اس ضمن میں پنجاب پٹرولنگ پولیس کے 1800 سے زائد جبکہ پنجاب پولیس کے تقریباً 2200 اہلکار ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔لیہ میڈیا ہاؤس لیہ کو حاصل معلومات کے مطابق انتخابی ڈیوٹی پر جانے والا عملہ 7 جون کو پولنگ کے انعقاد کے بعد بھی 9 جون تک گلگت بلتستان میں تعینات رہے گا تاکہ سیکیورٹی اور انتخابی امور کو مکمل کیا جاسکے۔واضح رہے کہ گلگت بلتستان میں جنرل الیکشن کے انعقاد کے لیے سیکیورٹی سمیت دیگر انتظامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے جبکہ مختلف اضلاع سے اہلکاروں کی مرحلہ وار روانگی جاری ہے۔

Police officials and personnel from Punjab, including Layyah, have been deployed to perform election duties in the upcoming General Elections in Gilgit-Baltistan scheduled for June 7. According to sources, more than 5,000 personnel from Punjab Police and Punjab Highway Patrol Police will carry out security and election-related responsibilities during the polls.
Sources further revealed that employees from various other government departments are also being sent to Gilgit-Baltistan for election duties. In this regard, over 1,800 personnel from Punjab Highway Patrol Police and around 2,200 officials from Punjab Police will remain on duty during the election process.
Layyah Media House Layyah has learned through different sources that the deployed staff will remain stationed in Gilgit-Baltistan until June 9 to ensure security arrangements and completion of election-related matters.
It is pertinent to mention that extensive arrangements are being finalized for the General Elections in Gilgit-Baltistan, while the dispatch of officials from different districts is continuing in phases.
_-_-__-_-_-_-_-_-_-_-__--__-_--_-_-_-_-_-_-_-_-
News: Muhammad Kamran Thind
www.layyahmediahouse.com
_-_--_-_-_-_-_-_--_-_-_-_-_-_-_-_-_-_-_-_-_-_-_-

Photos from Akhbar e Layyah's post 21/05/2026

پنجاب اسلامیہ پبلک سکولز اینڈ کالجز ایمپلائیز کالونی لیہ میں طلبہ و طالبات کو معیاری تعلیم کے ساتھ فنی اور تکنیکی مہارتیں فراہم کرنے کے لیے ٹیکسٹائل اینڈ فیشن ڈیزائن لیب اور انفارمیشن ٹیکنالوجی لیب کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا۔ افتتاحی تقریب میں انچارج پیرا فورس لیہ میڈم اُمِ حبیبہ، صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب لیہ محسن عدیل چوہدری اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر میمونہ ارم نے فیتہ کاٹ کر نئی لیبز کا افتتاح کیا۔اس موقع پر پروفیسر حفیظ اللہ تھند، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایجوکیشن چوہدری طارق، ڈاکٹر یونس کلیہ، ڈی او سیکنڈری ندیم مجید، اے ای او منیبہ قیوم، اے ای او رمضان تھند، صدر انجمن صحافیان ملک فیض بھلر، میڈیا نمائندگان، والدین اور طلبہ و طالبات کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔تقریب کے دوران ڈائریکٹر پنجاب اسلامیہ سکولز اینڈ کالجز محمد شفیق تھند نے معزز مہمانوں کا استقبال کرتے ہوئے ادارے کے تعلیمی اور فنی منصوبوں پر روشنی ڈالی۔ اس موقع پر طالبات نے سائنس اور “بنیان المرصوص” کے موضوعات پر تیار کردہ ماڈلز پیش کیے جنہیں شرکاء نے بے حد سراہا۔ادارے میں طلبہ و طالبات کو بنیادی تعلیم کے ساتھ جدید فنی تعلیم سے آراستہ کرنے کے لیے ڈپلومہ اِن انفارمیشن ٹیکنالوجی (DIT) کا آغاز بھی کیا گیا ہے، جس میں جدید کمپیوٹر سکلز، انفارمیشن ٹیکنالوجی، ٹیکسٹائل اور فیشن ڈیزائننگ کی تربیت فراہم کی جائے گی۔ شرکاء نے جدید سہولیات سے آراستہ ان دونوں لیبز کے قیام کو خوش آئند قرار دیا۔
پنجاب اسلامیہ پبلک سکولز اینڈ کالجز ایمپلائیز کالونی لیہ ضلع کا واحد تعلیمی ادارہ بن چکا ہے جس نے پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن لاہور سے الحاق حاصل کیا ہے۔ ادارہ نہ صرف معیاری تعلیم فراہم کر رہا ہے بلکہ نئی نسل کو ہنرمند بنانے کے لیے عملی اقدامات بھی اٹھا رہا ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایس ڈی او پیرا فورس میڈم اُمِ حبیبہ نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب Maryam Nawaz Sharif کا ویژن قابلِ تحسین ہے، جس کے تحت خصوصاً لڑکیوں کو ہنر مند بنانے پر توجہ دی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لیہ کے معیاری تعلیمی اداروں میں اس نوعیت کے منصوبوں کا آغاز خوش آئند ہے اور یہ اقدام نوجوان نسل کو بااختیار بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

23/04/2026

لیہ پولیس نے شہریوں کے لئیے آشتیہار جاری کردیا

17/04/2026

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی قیادت میں حکومت پنجاب نے غریب اور متوسط طبقے کو اپنے گھر کا مالک بنانے کا جو وعدہ کیا تھا، اس کے ثمرات عوام تک پہنچ رہے ہیں۔ قصور کی شہناز بی بی اور ان کا خاندان جو دو دہائیوں سے ایک چھت کے لیے پریشان تھا، آج اپنا گھر تعمیر کرنے کی خوشی منا رہا ہے۔ 'اپنی چھت اپنا گھر' اسکیم کے تحت شفاف طریقے سے فنڈز کی فراہمی اس بات کو یقینی بنا رہی ہے کہ ہر مستحق فرد کو اس کا حق اس کی دہلیز پر ملے اور کوئی بھی پاکستانی چھت جیسی بنیادی ضرورت سے محروم نہ رہے۔

Want your business to be the top-listed Media Company in Leiah?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Telephone

Address


B Block, Commercial Center , Housing Colony 2 Layyah
Leiah
31200