Lodhran Update
Latest News, Updates & Social Coverage from Lodhran
19/09/2026
معصومیت کا زخم اور انصاف کا طلبگار چہرہ! 💔
لودھراں پرمٹ اڈا کے قریب پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے سکول میں کیمیکل پھٹنے کے دل دہلا دینے والے واقعے کا یہ معصوم شکار ہسپتال کے بستر پر زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہا ہے۔ اس حادثے میں 14 بچے شدید متاثر ہوئے، اور افسوسناک ترین پہلو یہ ہے کہ سکول کا عملہ ان بچوں کو اس کسمپرسی کی حالت میں اکیلا چھوڑ کر فرار ہو گیا۔
کیا علم حاصل کرنے کی سزا اتنی بھیانک ہے؟ ہسپتال کے بستر پر تکلیف سے نڈھال اس معصوم کی حالت ہر ضمیر کو جھنجھوڑ رہی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور اعلیٰ حکام سے پرزور مطالبہ ہے کہ اس غفلت کا فوری نوٹس لیا جائے اور بچوں کو بے یارو مددگار چھوڑ کر بھاگنے والے ذمہ داران کے خلاف عبرتناک قانونی کارروائی کی جائے۔
قانون سب کے لیے برابر ہے!
جب تشدد کی اجازت کسی کو نہیں تو پولیس اہلکاروں کے لیے یہ اصول مختلف کیوں؟
9 ارب کے جہاز کی بڑی تکلیف ہے مجھے بتاؤ موٹرسائیکل پر باہر کے ملک جاؤں
میں آئندہ بھی جہاز میں جاؤں گی جو کرنا ہے کر لو ، یہ میرا نہیں وزیراعلیٰ کا جہاز ہے ۔۔
جہاز کا 3 کروڑ خرچہ جیب سے دیا ، وزیراعلیٰ مریم نواز نے لائیو رسید بھی دکھا دی !!!
ڈانس پارٹی پر چھاپہ، 24 ملزمان گرفتار
تھانہ ریگی پولیس نے ڈانس پارٹی میں غیر اخلاقی اور فحش حرکات میں ملوث عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 24 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
کاروائی کے دوران غیر قانونی اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا، جبکہ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔
پشاور پولیس معاشرتی جرائم اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔
لودھراں پرمٹ اڈا پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کےسکول میں کیمیکل سے بھری بوتل پھٹنے سے 14بچے جھلس گئے۔۔۔۔اس سے بھی بڑی افسوسناک خبر یہ ہےکہ سکول سٹاف بچوں کو بے یارو مددگار چھوڑ کر فرار ہوگیا۔۔۔۔
الرحمان ہائر سیکنڈری سکول اڈہ پرمٹ میں زہریلے کیمیکل کی وجہ سے 14 بچے زخمی، ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔
شعیب میڈم کو بتاؤ، مین بازار لودھراں میں کروڑوں روپے کے منصوبے کا سارا بارش کا پانی یہیں کھڑا ہے! 😂🌧️
اتنی بڑی بیوٹیفکیشن، مگر پانی کی پارکنگ بھی ساتھ بنا دی گئی! 😅
18/09/2026
کہروڑپکا: تھانہ دھنوٹ پولیس کی مؤثر کارروائی، چوری شدہ سولر انورٹر کی مالیت 95 ہزار روپے برآمد کرکے اصل مدعی کے حوالے کر دی گئی۔ شہری نے پولیس ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔
لودھراں: کروڑوں روپے کی لاگت سے بنائے گئے مین بازار کی بیوٹیفکیشن، بارش کے بعد تعمیراتی معیار پر سوالیہ نشان؟
شہریوں کا متعلقہ حکام سے کام کے معیار کا جائزہ لے کر ذمہ داران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ۔
Category
Contact the business
Telephone
Website
Address
Lodhran