Kamyab Pakistan

Kamyab Pakistan

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Kamyab Pakistan, Media Agency, Multan.

We bring you the latest news, current affairs, politics, business, technology, health, education, history, and in-depth analysis from Pakistan and around the world.

04/08/2026

مجھے موسم نقوی کی قابلیت پر کوئی شک نہیں اگر محسن نقوی چاہیں اور پیچھے نہ ہٹیں تو نہیں صوبے بن جائیں گے۔

04/08/2026

جنوبی افریقہ کے مائیکل سمیتھ پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ مقرر۔

03/08/2026

خیبر پختونخوا میں ڈینگی کے و/ا/ر جاری: گزشتہ 1 ہفتے کے دوران صوبے بھر میں ڈینگی کے مزید 35 کیسز رپورٹ۔ محکمہ صحت نے شہریوں کو مون سون کے موسم میں احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور گھروں میں صفائی کا خاص خیال رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

03/08/2026

نظام چلانے والوں نے جب ناکامی کا اعتراف کرلیا ہے تو دل بڑا کریں نیشنل ڈائیلاگ شروع کریں عمران خان سمیت تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کریں
امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا بیان
واضح رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چند روز قبل سسٹم کو فرسودہ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ یہ سسٹم COLLAPSEکر چکا ہے، اس طرح نظام نہیں چل سکتا ، اگر نظام کو چلانا ہے تو چھوٹے یونٹس بنانا ہونگے، اس پر ابھی تک پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے رہنماوں نے واضح جواب نہیں دئیے

03/08/2026

محسن نقوی وزیرداخلہ ہونے کے باوجود سسٹم کا حصہ نہیں، نہ وہ کابینہ کی میٹنگ میں آتا ہے اور نہ ہی اسمبلی میں آتا ہے، کوئی دو چار بار آئے ہوں گے، وہ طاقتور ترین وزیر ہیں جو وزیراعظم کو بھی لمبے چوڑے جواب دہ نہیں، وہ اگر یہ باتیں کر رہے ہیں تو ہمیں تو گھر چلے جانا چاہیے، خواجہ آصف کی پروگرام میں گفتگو
واضح رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چند روز قبل پاکستان کے پہلے بزنس سمٹ سے خطاب میں کہا تھا کہ یہ سسٹم COLLAPSEکرچکا ہے، اس طرح نظام نہیں چل سکتا ، اگر نظام کو چلانا ہے تو چھوٹے یونٹس بنانا ہونگے۔

02/08/2026

صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع سوات کی انتظامیہ کے مطابق کبل پولیس سٹیشن کے باہر ہونے والے دھماکے میں 14 افراد ہلاک اور 15 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔

02/08/2026

وزیراعظم شہباز شریف نے رائیونڈ میں مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف سے ملاقات کی، جس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار بھی شریک تھے۔
وزیراعظم آفس کے مطابق ملاقات میں ملک کی مجموعی صورتحال اور سیاسی امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

02/08/2026

علیمہ خان کا کوہاٹ میں پی ٹی آئی کارکنان سے خطاب۔

02/08/2026

پاکستان نے چار میچوں کی ہاکی ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ میں بھی جنوبی کوریا کو 1-3 سے شکست دے کر سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل کر لی۔
پاکستان کی جانب سے ابوبکر نے دو جبکہ عبدالرحمان نے ایک گول اسکور کیا۔ اس سے قبل پہلے ٹیسٹ میچ میں بھی قومی ٹیم نے جنوبی کوریا کو 1-3 سے شکست دی تھی۔

02/08/2026

حضرت داتا گنج بخشؒ کے 983 ویں سالانہ عرس کی تین روزہ تقریبات رسمِ چادر پوشی سے شروع ہوگئیں، جن میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔
ملک بھر سے لاکھوں زائرین کی آمد کے پیش نظر سخت سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں، جبکہ ٹریفک، طبی امداد، صفائی، لنگر اور دودھ کی سبیل سمیت تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ عرس کے دوران 5 ہزار سے زائد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار سکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے۔

Category

Telephone

Website

Address


Multan
44000