Penduistic
ہر وہ شخص جو ایک عدد بوجھل دل کے ساتھ خاموشی اختیار کر چکا ہے اسے کہو ایک دن سب ٹھیک ہو جائے گا۔ 🖤🥀
09/08/2026
آخر کار میں آہستہ آہستہ یہ قبول کر رہا ہوں کہ مجھے کوئی نہیں سمجھ سکتا، اور میں تنہا رہنے کے ہی قابل ... ہوں
یہ جملہ ہار نہیں... ایک تھکن ہے۔
ایسی تھکن جو انسان کو لڑنے سے نہیں محسوس کرنے سے روک دیتی ہے۔
.. میں نے بہت کوشش کی
لوگوں کو سمجھنے کی بھی اور خود کو سمجھانے کی بھی۔
میں نے سوچا تھا کہ شاید کہیں نہ کہیں کوئی ایسا ہوگا جو میرے خاموش ہونے کو بھی سمجھ لے گا میرے نہ بولنے میں بھی میری بات سن لے گا۔
... مگر وقت نے آہستہ آہستہ یہ سکھا دیا
کہ ہر شخص ہر کہانی کا حصہ نہیں بن سکتا اور ہر دل ہر دل کو نہیں پڑھ سکتا۔
میں جتنا قریب گیا اتنا ہی دوری کا احساس بڑھتا گیا۔
جتنا سمجھانے کی کوشش کی اتنا ہی خود کو زیادہ الجھا ہوا پایا۔
.. اور پھر ایک لمحہ آتا ہے
جب انسان تھک کر یہ نہیں کہتا کہ "مجھے سمجھو"
بلکہ خاموشی سے مان لیتا ہے کہ مجھے شاید سمجھا ہی نہیں جا سکتا۔
.. یہ کوئی غرور نہیں
یہ وہ مقام ہے جہاں دل بار بار ٹوٹ کر خود کو سمیٹنا چھوڑ دیتا ہے۔
.. میں نے خود کو بہت لوگوں میں رکھا
مگر ہر بار ایک اجنبیت غیر ہونے کا احساس) ساتھ چلتی رہی۔
جیسے میں موجود ہوں مگر مکمل طور پر کہیں فٹ نہیں ہوتا۔
اور پھر آہستہ آہستہ .... انسان خاموش ہو جاتا ہے
نہ اس لیے کہ اس کے پاس کہنے کو کچھ نہیں بلکہ اس لیے کہ سننے والا کوئی نہیں۔
.. اب میں اس نتیجے پر نہیں آیا کہ میں غلط ہوں
میں بس اس احساس پر آ گیا ہوں کہ شاید میں ہر کسی کے لیے نہیں بنا۔
اور شاید یہی حقیقت ہے ... جسے میں آہستہ آہستہ قبول کر رہا ہوں
کہ
مجھے کوئی مکمل طور پر سمجھ نہیں سکتا اور میں تنہا رہنے کے ہی قابل ہوں۔🖤💔🥀🥺
#پینڈو
09/08/2026
میں ڈر گئی ہوں، میں تم سے ڈر گئی ہوں۔
میرا دل کرتا ہے میں تم سے بات کروں۔
لیکن میں ڈر گئی ہوں۔۔🥀
تم بولو گے تو میرا دل دکھاؤ گے
تمہیں نہیں پتہ میں تمہارے معاملے میں "بچی" تھی
تمہیں چاہیے تھا،، تم تو میرے ساتھ مہربان رہتے
میں جانتی ہوں، میں نے بھی تمہیں تکلیف دی ہے
لیکن ایسی تو نہیں، کہ جینے کے قابل ہی نہ چھوڑا ہو
تم نے میری ہنسی، چھین کر ان کو سسکیوں میں بدل دیا
میں نے زندگی میں پہلی بار کسی مرد پر یقین کیا تھا
سوچا تھا کہ ہر مرد ایک جیسا نہیں ہوتا۔ لیکن
میں غلط تھی، تم نے میرے دل میں اتنا ڈر بٹھا دیا ہے
اب ساری زندگی کسی مرد پر یقین نہیں کر سکتی
09/08/2026
مسئلہ یہ نہیں کہ تم سے محبت ہے، مسئلہ یہ ہے کہ تم روحمیں اتری ہوئی ہو اور روح کے ساتھ ہی بدن سے نکلو گی۔
مسئلہ جوانی کا بھی نہیں، بڑھاپے میں جب نگاہیں دھندلی ہو جائیں گی تو جوانی کے دنوں کی سب سے بڑی یاد تم ہو گی اور آخری لمحوں میں جب تم !!!!! پاس نہیں ہوگی تو موت سے زیادہ ملال اپنی رائیگانی کا ہو گا کیا فائدہ ہوگا ایسی زندگی کا جس میں تمہاری قربت کی مٹھاس کی جگہ ہجر کی تلخی کھلی ہو اور ایسی زندگی کو زندگی کون کہے گا جس میں تم نہیں ہو گی..
11/07/2026
انسان کی فطرت ہے کہ اُسے اپنے خسارے پر ہمیشہ تاخیر سے یقین آتا ہے !🌸
11/07/2026
پاکیزہ دل والے خوش مزاج ہوتے ہیں، بغیر کسی فنکاری کے !🌸
04/01/2026
https://x.com/i/status/2007719400728866897
do like share and comment plz
Category
Contact the public figure
Telephone
Website
Address
Multan
Multan