Multan Discovery HD

Multan Discovery HD

Share

OFFICIAL FACEBOOK ID OF MULTAN DISCOVERY HD (AWAIS SUBHANI)

25/09/2026

سُتھرا پنجاب پروگرام کے تحت پنجاب میں صفائی فیس کے نئے ماہانہ نرخ مقرر کر دئیے گئے

محکمہ بلدیات و کمیونٹی ڈویلپمنٹ پنجاب نے سُتھرا پنجاب پروگرام کے تحت شہری علاقوں میں صفائی فیس کی وصولی محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول کے سپرد کرتے ہوئے نئے ماہانہ نرخ مقرر کیے ہیں، جن کا اطلاق یکم جولائی 2026 سے ہوگا۔

شہری گھریلو صارفین کے لیے: 5 مرلے تک 300 روپے، 5 سے 10 مرلے تک 500 روپے، 10 سے 20 مرلے تک 1,000 روپے، 20 سے 40 مرلے تک 2,000 روپے اور 40 مرلے سے زائد 5,000 روپے ماہانہ صفائی فیس مقرر کی گئی ہے۔

شہری کاروباری صارفین کے لیے: چھوٹے کاروبار پر 500 روپے، درمیانے کاروبار پر 1,000 روپے اور بڑے کاروبار پر 3,000 روپے ماہانہ فیس مقرر ہے۔

یہ نرخ کابینہ کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے خزانہ و ترقی سے منظور شدہ ہیں اور سُتھرا پنجاب اتھارٹی، ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں، محکمہ ایکسائز و دیگر متعلقہ اداروں کو عملدرآمد کے لیے آگاہ کر دیا گیا ہے۔

یکم جولائی 2026 سے احکامات پر عملدرآمد کا حکم بذریعہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا

25/09/2026

پیرا فورس کو پنجاب بھر میں پٹرول پمپس کی انسپکشن سے روک دیا پیرا فورس پٹرول پمپ سیل یا انسپکشن نہیں کر سکے گی متعلقہ اے سی کی موجودگی میں کاروائی کر سکیں گے

25/09/2026

*درخت پر لکڑیاں کاٹتے ہوئے 58 سالہ شخص نیچے گر کر جاں بحق*

ملتان (کرائم رپورٹر روزنامہ ایشیاء اردو): سدھو سام چوک کے قریب گھر میں درخت پر چڑھ کر لکڑیاں کاٹنے والا 58 سالہ شخص اچانک توازن بگڑنے کے باعث درخت سے نیچے گر کر جاں بحق ہوگیا۔ واقعے کی اطلاع پر ریسکیو 1122 کی ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی۔

ریسکیو 1122 کے مطابق موقع پر موجود افراد نے بتایا کہ 58 سالہ محمد رمضان ولد حافظ غلام محمد گھر میں درخت پر چڑھ کر لکڑیاں کاٹ رہا تھا کہ اسی دوران اچانک وہ درخت سے نیچے گر گیا۔ گرنے کے نتیجے میں محمد رمضان کے سر پر شدید چوٹ آئی۔

ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر متاثرہ شخص کا معائنہ کیا تو وہ جاں بحق ہوچکا تھا۔ واقعے کے بعد پولیس بھی قانونی کارروائی کے لیے موقع پر موجود رہی۔

پولیس کی جانب سے قانونی کارروائی مکمل کیے جانے کے بعد ریسکیو 1122 نے پولیس کی نگرانی میں جاں بحق شخص کی ڈیڈ باڈی لواحقین کے حوالے کردی۔

25/09/2026

ملتان: نشتر ہسپتال کے حالات وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نوٹس لیں۔

Commissioner Multan Chief Minister Complaint Cell Deputy Commissioner Multan Maryam Nawaz Sharif

24/09/2026

*بریکنگ نیوز♦️*

اوگرا نے آر ایل این جی کی قیمتوں میں 20 فیصد سے زائد کمی کردی۔

24/09/2026

*بریکنگ نیوز♦️*

وفاقی حکومت کا ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 63 پیسے اور پٹرول کی قیمت میں 84 پیسے فی لیٹر کمی کا فیصلہ، نوٹیفیکیشن جاری۔

23/09/2026

*پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ، نوٹیفکیشن جاری۔*

وفاقی حکومت کا ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 21 پیسے اور پٹرول کی قیمت میں 1 روپے 93 پیسے فی لیٹر کمی کا فیصلہ، نوٹیفیکیشن جاری۔

23/09/2026

ملتان: انڈر پاس کے قریب افسوسناک واقعہ پیش آیا جس میں ایک شخص گرین الیکٹرو بس کے نیچے آکر جاں بحق ہوگیا۔

23/09/2026

قیامِ امن کا مشن؛

پنجاب حکومت نے رینجرز کی خدمات طلب کر لیں

رینجرز کے دستوں کی تعیناتی کیلئے وفاقی وزارت داخلہ کو مراسلہ جاری

حکومت پنجاب نے راولپنڈی ، اٹک ، جہلم اور میانوالی میں رینجرز کی تعیناتی کیلئے مراسلہ لکھا

راولپنڈی ، اٹک ، جہلم اور میانوالی میں رینجرز کے دستے 5 اکتوبر 2026 تک تعینات ہوں گے

راولپنڈی میں رینجرز کی 3 کمپنیوں کی تعیناتی کی درخواست کی گئی

اٹک میں رینجرز کے 5 ونگز تعینات کرنے کی سفارش

جہلم اور میانوالی میں رینجرز کی 1 ، 1 کمپنی تعینات ہوگی

رینجرز کی تعیناتی کیلئے کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کے 59 ویں اجلاس میں منظوری دی گئی

رینجرز کی تعیناتی آئین پاکستان کے آرٹیکل 245 ، انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 کی دفعات 4 اور 5 اور پاکستان رینجرز آرڈیننس 1959 کی دفعات 7 (ب) اور 10 کے تحت ہوگی

وفاقی وزارت داخلہ کو مراسلہ پنجاب پولیس کی درخواست پر سکیورٹی میں معاونت کیلئے لکھا گیا

عوام کے جان و مال کا تحفظ حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔ ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب

23/09/2026

*ملتان: گرین الیکٹرک بس کی زد میں آکر ایک شخص جاں بحق*

ملتان (کرائم رپورٹر روزنامہ ایشیاء اردو) جنرل بس اسٹینڈ کے قریب انڈر پاس پر افسوسناک حادثہ پیش آیا ، جہاں گرین الیکٹرک بس کے نیچے آکر ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

حادثے کے بعد جاں بحق شخص کی شناخت اور واقعے کی مزید تفصیلات سامنے آنا باقی ہیں۔

Address


House 34 Street 10 Block T Rahim Chowk New Multan
Multan
60000