PRP Mnsuam
Directorate of Public Relations & Publications, Mnsuam.
16/08/2026
14/08/2026
ملتان۔ محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی میں پاکستان کا 79واں یومِ آزادی ملی جوش و جذبے، حب الوطنی اور قومی یکجہتی کے عزم کے ساتھ منایا گیا۔ یومِ آزادی کی تقریبات کا آغاز قرآن خوانی سے ہوا، جس کے بعد یونیورسٹی میں قومی پرچم کشائی کی پروقار تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب میں قائم مقام وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عرفان احمد بیگ، ڈینز، چیئرپرسنز، فیکلٹی ممبران، افسران، ملازمین اور طلبہ و طالبات نے بھرپور شرکت کی۔ قائم مقام وائس چانسلر نے قومی پرچم لہرایا، جبکہ شرکاء نے قومی ترانہ پیش کیا اور پاکستان کی سلامتی، ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے خصوصی دعا کی۔یومِ آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں سپورٹس کمپلیکس اور یونیورسٹی کے مرکزی گیٹ پر شجرکاری مہم اور پودوں کی تقسیم کا بھی اہتمام کیا گیا، جس میں یونیورسٹی کمیونٹی کے ساتھ ساتھ شہریوں اور آنے جانے والے افراد میں پودے تقسیم کیے گئے۔ اس موقع پر اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ پاکستان کو سرسبز، صاف اور پائیدار بنانے کے لیے شجرکاری کو فروغ دیا جائے گا۔یونیورسٹی نے اس اقدام کے ذریعے آزادی کی خوشیوں کو ماحول دوست سرگرمیوں اور کمیونٹی کی شمولیت سے جوڑنے کا عملی پیغام دیا۔تقریب کے دوران طلبہ و طالبات نے تقریری مقابلوں، مباحثوں اور ملی نغموں کے ذریعے اپنی حب الوطنی کا اظہار کیا۔ طلبہ کی جانب سے پیش کیے گئے ملی نغموں اور تقاریر نے تقریب کو مزید پُرجوش اور یادگار بنا دیا۔ شرکاء نے طلبہ کی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل ہی پاکستان کے روشن مستقبل کی ضامن ہے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر عرفان احمد بیگ نے کہا کہ پاکستان کی آزادی ہم سب کے لیے ایک عظیم نعمت اور اللہ تعالیٰ کی طرف سے بہت بڑی برکت ہے۔ اب ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اس آزادی کی قدر کرتے ہوئے پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں اور ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا حصہ ڈالیں۔قائم مقام وائس چانسلر نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی (تمغۂ امتیاز) کا پیغام بھی شیئر کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کے لیے تعلیمی اداروں، بالخصوص جامعات کو نوجوان نسل کی تعلیم و تربیت کے ساتھ ساتھ تحقیق، اختراع، کردار سازی اور قومی خدمت کے جذبے کو فروغ دینا ہوگا۔پروفیسر ڈاکٹر حماد ندیم نے کہا کہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ امید کی شمع کو روشن رکھیں اور نوجوانوں کے حوصلے بلند کرتے ہوئے انہیں پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے متحرک رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان پاکستان کا مستقبل ہیں اور ان کی صلاحیتوں کو مثبت سمت میں بروئے کار لا کر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکتا ہے۔یومِ آزادی کی تقریبات کے دوران مختلف سرگرمیوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ و طالبات اور شرکاء کی حوصلہ افزائی کے لیے شیلڈز اور اسناد بھی تقسیم کی گئیں۔تقریبات کے کے موقع پر جامع مسجد میں نمازِ جمعہ کے موقع پر ڈاکٹر رشید نے خصوصی خطبہ دیا، جس میں پاکستان کی آزادی، قیامِ پاکستان کی جدوجہد، قومی ذمہ داریوں، ملکی سلامتی اور خوشحالی کے حوالے سے روشنی ڈالی گئی۔ خطبے کے اختتام پر پاکستان کی سلامتی، استحکام، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔یومِ آزادی کی تقریبات کے اختتام پر یونیورسٹی کمیونٹی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ پاکستان کی ترقی، قومی یکجہتی، امن، خوشحالی، تعلیمی و زرعی ترقی اور ماحولیاتی تحفظ کے لیے اپنی ذمہ داریاں بھرپور انداز میں ادا کرے گی۔اس موقع پر رجسٹرار سمعیہ امبرین،ٹریژار محمد رفیق فاروقی،کنٹرولر امتحانات ذوالفقار علی تبسم سمیت فیکلٹی اور طلباء و طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی۔
13/08/2026
MNSUAM Delegation Holds High-Level Cotton Cooperation Conference with Xinjiang Jinghua Seed Co., Ltd.
A four-day academic and scientific visit to China continues and delegation from Muhammad Nawaz Sharif University of Agriculture Multan (MNSUAM), led by Prof. Dr. Asif Ali, Vice Chancellor, MNSUAM and Chairman, National Seed Development and Regulatory Authority (NSDRA), Pakistan, held a high-level engagement with Xinjiang Jinghua Seed Co., Ltd.
The MNSUAM delegation received a warm welcome from the Chinese side, followed by a welcome dinner hosted in honour of the visiting delegation. The excellent hospitality extended by the Chinese hosts reflected the strong spirit of friendship and cooperation between Pakistan and China.
A Cotton Industry Cooperation Exchange Conference between Bayingolin Mongolian Autonomous Prefecture and MNS University of Agriculture Multan was subsequently organized. The Chinese side was represented by Mr. Ba Dai, Director of the Standing Committee of the Bazhou People’s Congress; Ms. Li Liumei, Secretary of the Party Group and Deputy Director of Bazhou Foreign Affairs Office; Mr. Li Hua, Secretary of the Party Group and Deputy Director of the Bureau of Agriculture and Rural Affairs of Bazhou; Mr. Jiang Chengbo, General Manager of Xinjiang Jinghua Seed Industry Co., Ltd.; Mr. Li Huaxin, Head of Pakistan Business; Mr. Xie Siyan, Head of Central Asia Business; Mr. Liu Hui, Deputy General Manager (Research & Development); Mr. Pan Xuhua, Deputy General Manager (Operations); and Mr. Pang Ligen, Breeding Specialist, Xinjiang Jinghua Seed Co., Ltd.
The conference provided an important platform for detailed discussions on cotton research, germplasm exchange, technology transfer, breeding material testing, joint research, seed quality and future institutional cooperation.
The Chinese side welcomed the MNSUAM delegation and presented an informative introduction to Bayingolin Mongolian Autonomous Prefecture, Xinjiang, as well as the development, research activities and achievements of Xinjiang Jinghua Seed Co., Ltd. A video presentation highlighted the region's agricultural potential and the company's contribution to the seed industry and cotton breeding.
Prof. Dr. Asif Ali presented the current cotton scenario in Pakistan, highlighting the major challenges confronting the country's cotton sector and the need for modern breeding technologies, quality seed, advanced testing facilities and stronger international collaboration.
Particular emphasis was placed on germplasm exchange, technology transfer, testing and evaluation of breeding material, joint research and exchange visits. An important and highly relevant area of discussion was truth in labelling and branding of cotton seed in Pakistan. Prof. Dr. Asif Ali emphasized the importance of transparent, scientifically verifiable and reliable seed labelling and branding practices to protect farmers, ensure seed quality and strengthen confidence in the seed sector.
The conference also discussed the establishment of a Joint Laboratory at MNSUAM, providing a potential platform for collaborative work in cotton breeding, molecular research, germplasm evaluation, fibre quality assessment, seed testing and other areas of mutual scientific interest. Prof. Dr. Asif Ali assured the Chinese partners of MNSUAM's full cooperation in advancing these collaborative initiatives.
An Agreement of Cooperation (AoC) between MNSUAM and Xinjiang Jinghua Seed Co., Ltd. was also signed, with a focus on developing long-term cooperation in cotton germplasm exchange, technology transfer, breeding material testing, joint research, scientific exchange and capacity building.
Following the conference, the MNSUAM delegation visited the cotton breeding station of Xinjiang Jinghua Seed Co., Ltd. The delegation observed the company's impressive cotton breeding programme and field research activities. The visit provided valuable insights into their breeding strategies, field evaluation approaches and development of improved cotton germplasm.
The delegation also visited the company's advanced research facilities, including fibre testing laboratories, molecular marker laboratories and breeding research laboratories. The MNSUAM scientists appreciated the advanced infrastructure, research capabilities and systematic approach being adopted by Jinghua Seed in cotton breeding and seed development.
The MNSUAM delegation comprised Prof. Dr. Asif Ali, Vice Chancellor, MNSUAM and Chairman, NSDRA; Prof. Dr. Muhammad Iqbal, Adjunct Professor, MNSUAM; Dr. Zulqurnain Khan, Associate Professor, MNSUAM; and Dr. Furqan Ahmad, Lecturer, MNSUAM.
The visit proved to be a highly productive and valuable experience for both sides, strengthening the foundation for China–Pakistan cooperation in cotton research, germplasm exchange, quality seed development, technology transfer, joint laboratory activities and scientific capacity building. The engagement is expected to open new avenues for collaborative research and contribute to the advancement of the cotton sector in Pakistan.
14th August Coming Soon — Celebrating the Spirit of Pakistan 🇵🇰
12/08/2026
ملتان۔محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی کے فارم جلال پور پیر والا میں انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی(EPA) پیپسیکو اور نو بہار کولا کے باہمی اشتراک سے ماحولیاتی پائیداری، حیاتیاتی تنوع کے فروغ اور موسمیاتی لچک پیدا کرنے کے موضوع پر شجرکاری مہم کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر عرفان احمد بیگ ڈین سوشل سائنسز نے اس امر پر زور دیا کہ شجرکاری ماحولیاتی آلودگی میں کمی، کاربن کے اخراج کو جذب کرنے، حیاتیاتی تنوع کے تحفظ اور موسمیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات سے نمٹنے کے لیے انتہائی اہم ہے۔ موسمیاتی تبدیلی ایک عالمی چیلنج ہے جس سے نمٹنے کے لیے اجتماعی اور عملی اقدامات ناگزیر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی تعلیمی و تحقیقی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ماحول دوست اقدامات کو بھی فروغ دے رہی ہے، جبکہ ایسے درختوں اور پودوں کی شجرکاری پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے جو کاربن جذب کرنے اور ماحولیاتی توازن برقرار رکھنے میں مؤثر کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے طلباء و طالبات، فیکلٹی، سرکاری و نجی اداروں اور معاشرے کے تمام طبقات پر زور دیا کہ وہ شجرکاری کو مستقل قومی ذمہ داری سمجھتے ہوئے زیادہ سے زیادہ پودے لگائیں اور ان کی نگہداشت کو یقینی بنائیں۔اس موقع پر ڈاکٹر ناصر ندیم، ڈاکٹر عبدالغفار،ڈاکٹر محمود عالم، ڈاکٹر مقرب علی، عابد رضا،ڈاکٹر طاہر عباس، محمد اقبال ،مسعود بن احمد، محمد عرفان سمیت جلال پور پیر والا پریس کلب کے اراکین اور کمیونٹی نے شجر کاری مہم میں بھرپور حصہ لیا۔شرکاء نے موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے سبزہ میں اضافے حیاتیاتی تنوع کے تحفظ اور مقامی ماحول کی بہتری میں شجرکاری کی اہمیت کو اجاگر کیا۔یونیورسٹی ڈائریکٹر فارم نے تمام اداروں، میڈیا نمائندگان اور طلبہ کی مشترکہ کاوشوں کو سراہا اور جلال پور پیر والہ کو مزید سرسبز صحت مند اور موسمیاتی تبدیلیوں کے مقابلے میں زیادہ لچکدار بنانے کے لیے عملی اقدامات کا سلسلہ جاری رکھنے کا اعادہ کیا۔
11/08/2026
National Minorities Day 2026 | MNS University of Agriculture, Multan
Muhammad Nawaz Sharif University of Agriculture, Multan (MNSUAM) celebrated National Minorities Day with a strong message of solidarity, equality, respect, and inclusion.
On this occasion, the University faculty, staff, and students expressed their support for minority communities and acknowledged their valuable contributions to the social, cultural, economic, and national development of Pakistan.
The University reaffirmed its commitment to fostering an inclusive and harmonious academic environment where every individual is respected and treated with dignity, regardless of religion, faith, or background.
The celebration highlighted the importance of tolerance, interfaith harmony, mutual respect, and equal opportunities in building a peaceful, united, and progressive society.
MNSUAM remains committed to nurturing a culture of diversity, inclusivity, and social cohesion among its students and the wider community.
United in Diversity | Together for a Peaceful and Inclusive Pakistan
08/08/2026
ملتان۔ محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب افتخار علی سہو نے خصوصی دورہ کیا اور کپاس، دھان سمیت دیگر زرعی سرگرمیوں کے حوالے سے اہم اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں صوبہ میں زرعی فصلوں کی موجودہ صورتحال، کاشتکاروں کی رہنمائی اور زرعی سرگرمیوں کے فروغ سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی، سپیشل سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب سرفراز حسین مگسی، ڈائریکٹر جنرلز محکمہ زراعت پنجاب عبدالحمید، نوید عصمت کاہلوں، ڈاکٹر عامر رسول، ڈاکٹر ساجد الرحمٰن، صدر کسان اتحاد خالد محمود کھوکھر، سید حسن رضا، ڈاکٹر محمد اقبال بندیشہ سمیت محکمہ زراعت و انہار کے متعلقہ افسران نے شرکت کی جبکہ ایڈیشنل سیکرٹری ٹاسک فورس شبیر احمد خان، ڈائریکٹر جنرل کراپ رپورٹنگ ڈاکٹر عبدالقیوم اور کنسلٹنٹ محکمہ زراعت ڈاکٹر محمد انجم علی سمیت دیگر افسران نے آن لائن شرکت کی۔اس موقع پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ پنجاب میں کپاس کی فصل کی مجموعی صورتحال اچھی ہے، جبکہ دھان کی کاشت مقررہ ہدف 50 لاکھ ایکڑ کے مقابلے میں 60 لاکھ ایکڑ سے زائد رقبے پر ہوئی ہے۔اس موقع پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب افتخار علی سہو نے کہا کہ زرعی شعبے کی ترقی اور کاشتکاروں کی خوشحالی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ کاشتکاروں کی رہنمائی کے لیے فیلڈ فارمیشنز کی سرگرمیاں تسلسل کے ساتھ جاری رکھی جائیں۔انہوں نے کہا کہ کپاس کے بغیر ملکی معیشت کا تصور ہی نہیں کیا جا سکتا۔ کپاس کی بحالی کے لیے مرتب کردہ حکمت عملی پر من و عن عمل کیا جائے۔چاول کی معیاری اور زیادہ پیداوار کے حصول کے لیے فنی رہنمائی کے عمل میں مزید تیزی لائی جائے۔افتخار علی سہو نے کہا کہ ریجنل ایگریکلچر فورم وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی کی سربراہی میں زرعی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کررہا ہے۔
05/08/2026
ملتان۔محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی میں کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے تقریری مقابلے اور ریلی کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس دور میں قوموں کی آزادی کے لیے جدید حکمت عملی کو اپنانے کی ضرورت ہے،نوجوانوں کو انتہا پسندانہ تصورات کی طرف جانے کی بجائے اجتماعی تصور کے ساتھ شعوری بنیادوں پر آگے بڑھنے کی ضرورت ہے ۔ٹیکنالوجی کے میدان میں ترقی کرکے معاشی طور پر مستحکم ہو کر اور بہتر حکمت عملی کے ساتھ ہی ہم دنیا میں اپنی بات منوا سکتے ہیں اور کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت دلوا سکتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ کشمیری عوام سے محبت ہمارے شعور کا حصہ ہے۔یونیورسٹی کے طلبہ و طالبات نے تقریری مقابلوں میں بھرپور حصہ لیا، کشمیریوں سے اظہار یکجتی کے لیے ریلی میں ڈاکٹر عمر فاروق،ڈاکٹر عرفان احمد بیگ،ڈاکٹر حماد ندیم،ڈاکٹر سلمان قادری، ڈاکٹر عثمان جمشید،ڈاکٹر اختر حمید،ڈاکٹر بابر فرید ،ڈاکٹر عمر اکرم اور دیگر اساتذہ و اسٹاف،طلبہ و طالبات بھی موجود تھے۔
04/08/2026
ملتان۔محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی میں پنجاب میں کپاس کے زیرِ کاشت رقبہ میں مسلسل کمی کے اسباب کا جائزہ لینے کے لیے قائم کپاس رقبہ کمی تجزیاتی کمیٹی کا دوسرا اجلاس منعقد ہوا۔ اس امر پر اتفاقِ رائے کیا گیا کہ صوبے میں کپاس کی بحالی کے لیے سائنسی بنیادوں پر کاٹن زوننگ اور ٹیکنالوجی پر مبنی کلسٹر فارمنگ ماڈل کا نفاذ وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اجلاس میں محکمہ زراعت، محکمہ توسیع زراعت، کراپ رپورٹنگ سروس (CRS)، پیسٹ وارننگ، جامعات، بیج اور زرعی ادویات کی صنعت، آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (APTMA) اور ترقی پسند کاشتکاروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔
اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے بتایا کہ کمیٹی کے پہلے اجلاس کی کارروائی اور ابتدائی مسودۂ رپورٹ تمام اراکین کو ارسال کیا جا چکا ہے۔ انہوں نے تمام متعلقہ اداروں اور ماہرین پر زور دیا کہ وہ اپنی فنی آراء اور تجاویز بروقت فراہم کریں تاکہ رپورٹ کو حتمی شکل دے کر مقررہ وقت میں سیکرٹری زراعت، حکومتِ پنجاب کو پیش کیا جا سکے۔اجلاس میں اب تک ہونے والی پیش رفت پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، جس میں کپاس اگانے والے اضلاع میں کیے گئے کسانوں کے سروے، مختلف سرکاری و نجی اداروں، زرعی ماہرین، صنعتی نمائندوں اور ترقی پسند کاشتکاروں کے ساتھ منعقدہ مشاورتی اجلاسوں کے نتائج پیش کیے گئے۔ شرکاء کو کپاس کے زیرِ کاشت رقبہ میں کمی کے بنیادی اسباب اور ان کے ممکنہ حل سے بھی آگاہ کیا گیا۔تفصیلی غور و خوض کے بعد کمیٹی نے اس بات پر اتفاق کیا کہ پنجاب میں کاٹن زوننگ کا نظام مکمل طور پر سائنسی اور اعدادوشمار پر مبنی ہونا چاہیے۔ اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ زوننگ کے تعین میں موسمی حالات، آبپاشی کی دستیابی، زمین کی زرخیزی، تاریخی پیداواری ریکارڈ، فصلی پیٹرن، کیڑوں اور بیماریوں کے دباؤ سمیت دیگر زرعی و ماحولیاتی عوامل کو مدنظر رکھا جائے تاکہ ہر علاقے میں موزوں فصلوں کا انتخاب ممکن ہو اور کپاس کی پیداوار میں پائیدار اضافہ کیا جا سکے۔اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ بہاولپور ڈویژن میں کپاس کلسٹر فارمنگ کا ایک پائلٹ ماڈل قائم کیا جائے، جو جدید زرعی ٹیکنالوجی کے عملی مظاہرے کے طور پر کام کرے گا۔ اس مقصد کے لیے موسمی کپاس کی بہتر پیداوار رکھنے والی ایک تحصیل کا انتخاب کیا جائے گا، جہاں تمام متعلقہ ادارے مشترکہ طور پر اپنی ذمہ داریاں ادا کریں گے۔اس ماڈل کے تحت ٹیکسٹائل انڈسٹری موزوں اقسام کی سفارش کرے گی، بیج فراہم کرنے والی کمپنیاں مطلوبہ مقدار میں معیاری بیج کی دستیابی یقینی بنائیں گی، زرعی ادویات اور دیگر زرعی مداخلتیں متعلقہ کمپنیاں فراہم کریں گی، جبکہ محکمہ توسیع زراعت، پیسٹ وارننگ اور جامعہ کسانوں کو بروقت فنی رہنمائی اور مشاورتی خدمات فراہم کریں گے۔ اس مربوط ماڈل کا مقصد جدید زرعی ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال کے ذریعے پیداوار، معیار اور کاشتکاروں کی آمدنی میں اضافہ کرنا ہے۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اس منصوبے کے عملی خدوخال، طریقۂ کار، متعلقہ اداروں کی ذمہ داریوں اور نفاذی حکمتِ عملی پر مشتمل ایک جامع ورکنگ پیپر ڈائریکٹر زراعت (توسیع)، بہاولپور ڈویژن جامعہ کے تعاون سے تیار کریں گے، جسے حکومتِ پنجاب کو منظوری اور عملدرآمد کے لیے پیش کیا جائے گا۔کمیٹی نے کراپ رپورٹنگ سروس (CRS) سے منتخب تحصیل کی موسمی کپاس کی پیداوار، پودوں کی تعداد اور دیگر متعلقہ اعدادوشمار فراہم کرنے کی بھی درخواست کی۔ اجلاس میں یہ سفارش بھی کی گئی کہ بہاولپور کے ان علاقوں میں، جہاں گندم کی برداشت کے بعد زمین خالی رہتی ہے، وہاں مٹی کی زرخیزی، حیاتیاتی سرگرمیوں اور دیگر خصوصیات کا سائنسی تجزیہ کیا جائے اور ان نتائج کا زیرِ کاشت اراضی سے تقابلی جائزہ لیا جائے۔ اس ضمن میں زرعی یونیورسٹی ملتان تکنیکی معاونت، نمونہ جات کے تجزیے اور تحقیقی رہنمائی فراہم کرے گی۔
کلسٹر فارمنگ اور روایتی غیر کلسٹر نظام کا تقابلی جائزہ لینے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ اس مطالعے میں لاگتِ پیداوار، فی ایکڑ پیداوار، فائبر کے معیار، کیڑوں کے دباؤ، آبپاشی کی کارکردگی، معاشی منافع اور دیگر اہم اشاریوں کا تفصیلی تجزیہ کیا جائے گا تاکہ مستقبل میں زرعی پالیسی سازی کے لیے سائنسی شواہد فراہم کیے جا سکیں۔اختتام پر وائس چانسلر نے تمام شرکاء کی قیمتی آراء اور تجاویز کو سراہتے ہوئے کہا کہ کمیٹی کی سفارشات کو قابلِ عمل، سائنسی اور نتائج پر مبنی ہونا چاہیے تاکہ پنجاب میں کپاس کی بحالی، کاشتکاروں کی خوشحالی اور ملکی ٹیکسٹائل صنعت کے استحکام کے لیے مؤثر حکمتِ عملی مرتب کی جا سکے۔
30/07/2026
ملتان: محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی نے بائر پاکستان اور کراپ لائف پاکستان کے اشتراک سے "کپاس میں کیڑوں کے مؤثر تدارک کے لیے یو اے وی اسپرے ٹیکنالوجی کے موضوع پر ایک روزہ تکنیکی تربیتی ورکشاپ اور عملی فیلڈ ڈیمانسٹریشن کا کامیاب انعقاد کیا۔ اس پروگرام میں زرعی سائنسدانوں، اساتذہ، طلبہ، محققین، محکمہ زراعت کے افسران، اور ایکسٹینشن ماہرین میں شرکت کی۔ پروگرام کا مقصد جدید پریسیژن ایگریکلچر ٹیکنالوجیز کو فروغ دینا اور کپاس کی پائیدار پیداوار کے لیے ڈرون کے مؤثر استعمال سے متعلق آگاہی فراہم کرنا تھا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر، پروفیسر ڈاکٹر آصف علی (تمغۂ امتیاز) نے کہا کہ پاکستان کی زراعت کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال ناگزیر ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یو اے وی اسپرے ٹیکنالوجی نہ صرف زرعی ادویات کے مؤثر استعمال کو یقینی بناتی ہے بلکہ پانی، وقت اور لاگت کی بچت کے ساتھ ساتھ ماحول اور انسانی صحت کے تحفظ میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ جامعات اور نجی شعبے کے درمیان مضبوط اشتراک ہی جدید زرعی ٹیکنالوجیز کو کسانوں تک پہنچانے کا مؤثر ذریعہ ہے۔ انہوں نے بائر پاکستان اور کراپ لائف پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انڈسٹری کے ساتھ مشترکہ کاوشیں ملکی زراعت کی ترقی میں سنگ میل ثابت ہوں گی۔اس موقع پر مسٹر کوکُہ امبر والایو، ہیڈ آف کراپ پروٹیکشن ڈیلیوری برائے جنوب مشرقی ایشیا و پاکستان، بائر کراپ سائنس، نے بائر کراپ سائنس کا تعارف پیش کیا اور فصلوں کے تحفظ کے شعبے میں کمپنی کی عالمی خدمات اور جدید زرعی حل پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے بتایا کہ بائر کسانوں کی پیداواری صلاحیت میں اضافے، محفوظ زرعی ادویات کے استعمال اور پائیدار زراعت کے فروغ کے لیے جدید ٹیکنالوجیز اور مربوط فصلی تحفظ کے نظام پر مسلسل کام کر رہی ہے۔ سعید الرحمٰن، ہیڈ آف ایگری سائنس، ریسرچ اینڈ انسائٹ، جنوب مشرقی ایشیا و پاکستان، نے زرعی شعبے میں تکنیکی جدت کے حوالے کہا کہ جدید دور میں سمارٹ فارمنگ اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی زرعی ترقی کا لازمی حصہ بن چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈرون ٹیکنالوجی کے ذریعے زرعی ادویات کا درست اور یکساں استعمال ممکن ہوتا ہے، جس سے اخراجات کم، وسائل کا بہتر استعمال اور فصلوں کی بہتر حفاظت ممکن ہوتی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ جدید ٹیکنالوجی کا فروغ غذائی تحفظ، کسانوں کی آمدنی میں اضافے اور ماحول دوست زراعت کے لیے انتہائی اہم ہے۔بعد ازاں حافظ فہیم الدین شاہ، فیلڈ سلوشنز لیڈ پاکستان، بائر کراپ سائنسز، نے ڈرون کے ذریعے زرعی ادویات کے استعمال پر تفصیلی تکنیکی سیشن دیا۔ انہوں نے شرکاء کو ڈرون کی آپریشنل صلاحیت، فلائٹ پلاننگ، کیلیبریشن، نوزل کے انتخاب، اسپرے کے معیار، حفاظتی اقدامات، قانونی تقاضوں اور بہترین زرعی طریقہ کار کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ڈرون اسپرے کے ذریعے ادویات کی یکساں تقسیم، مشکل علاقوں تک رسائی، مزدوری میں کمی، آپریٹر کی حفاظت اور زرعی مداخل کی بچت جیسے اہم فوائد حاصل کیے جا سکتے ہیں۔تربیتی سیشن کے بعد یونیورسٹی کے کاٹن ریسرچ فیلڈ میں الکرم فارم ٹیکنالوجیز کے تعاون سے ڈرون اسپرے کا عملی مظاہرہ پیش کیاگیا۔ شرکاء نے جدید اسپرے ڈرون کے ذریعے کپاس کی فصل پر زرعی ادویات کے مؤثر اور درست استعمال کا مشاہدہ کیا۔ ماہرین نے عملی طور پر ڈرون کی پرواز، اسپرے کی درستگی، رفتار، یکساں کوریج اور اس کی افادیت کا مظاہرہ کیا، جس سے واضح ہوا کہ ڈرون ٹیکنالوجی کم وقت میں زیادہ مؤثر انداز سے فصلوں کو کیڑوں سے محفوظ بنانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ورکشاپ کے اختتام پر شرکاء نے اس تربیتی پروگرام کو انتہائی معلوماتی اور عملی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی سرگرمیاں جدید زرعی ٹیکنالوجیز کو فروغ دینے، کسانوں اور زرعی ماہرین کی استعداد کار بڑھانے اور پائیدار زرعی نظام کے قیام میں اہم کردار ادا کریں گی۔
Category
Contact the business
Website
Address
Old Shujaabad Road, Multan. Punjab
Multan
Alerts
Be the first to know and let us send you an email when PRP Mnsuam posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.