AH tv Pakistan

AH tv Pakistan

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from AH tv Pakistan, Property management company, Chowk Khumara Wala Multan, Multan.

Welcome to AH Property Advisor 🏡

AH Property Advisor
ایک پروفیشنل یوٹیوب چینل ہے جہاں آپ کو ملتان اور اس کے اردگرد بہترین پراپرٹی ڈیلز، گھر، پلاٹس اور کمرشل پراپرٹیز کی مکمل اور سچی معلومات فراہم کی جاتی ہیں۔

08/08/2026

وکلاء ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر کی گئی پوسٹس کے مقدمے میں 17، 17 سال قید کی سزا سنائے جانے اور اڈیالہ جیل بھیجے جانے کے آج 195 دن مکمل ہو گئے۔

اس دوران ان کی سزا کے خلاف دائر اپیلیں تاحال منطقی انجام تک نہیں پہنچ سکیں۔ قانونی حلقوں کے مطابق سات سے آٹھ ماہ گزر جانے کے باوجود اسلام آباد ہائی کورٹ میں اصل اپیلوں پر مؤثر پیش رفت نہ ہونا انصاف کی رفتار پر سنگین سوالات کھڑے کرتا ہے۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ صرف جلد سماعت کی درخواستوں پر کارروائی یا تاریخ دینا اصل اپیل پر فیصلہ نہیں، بلکہ انصاف میں تاخیر کا تسلسل ہے۔

ادھر سپریم کورٹ بھی اس معاملے میں شدید تنقید کی زد میں ہے۔ ناقدین کا مؤقف ہے کہ اگر عدالتی احکامات پر بروقت عملدرآمد یقینی نہ بنایا جائے اور زیرِ التوا مقدمات طویل عرصے تک لٹکے رہیں تو عوام کے عدالتی نظام پر اعتماد کو نقصان پہنچتا ہے۔ ان کے مطابق انصاف صرف ہونا ہی نہیں چاہیے بلکہ بروقت ہوتا ہوا بھی نظر آنا چاہیے۔

07/08/2026

کیا کسی جج کی اصل پہچان اس کے عہدے سے ہوتی ہے یا اس کے فیصلوں سے؟

جسٹس مسرت ہلالی 7 جولائی 2023 سے 7 اگست 2026 تک سپریم کورٹ کی جج رہیں، جبکہ اس سے قبل پشاور ہائی کورٹ کی چیف جسٹس بھی تھیں۔

میں گزشتہ روز سے ان کا کوئی ایسا تاریخی یا اصولی فیصلہ تلاش کر رہا ہوں جسے ان کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر ان کی نمایاں عدالتی میراث کے طور پر پیش کیا جا سکے، مگر مجھے ایسا کوئی فیصلہ نہیں ملا۔ اگر کسی دوست کے علم میں ایسا کوئی اہم فیصلہ ہو تو ضرور آگاہ کریں۔

البتہ عوامی سطح پر ان کا نام زیادہ تر ان مقدمات کے تناظر میں لیا جاتا ہے جن میں سویلینز کے ملٹری ٹرائلز، مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلہ، اور انتخابی نشان "بلا" سے متعلق عدالتی کارروائیاں شامل ہیں۔ ان فیصلوں پر مختلف آراء موجود ہیں، اور تاریخ بھی انہیں انہی فیصلوں کی روشنی میں پرکھے گی۔

اختلافِ رائے ہر شہری کا حق ہے، لیکن کسی بھی جج کی کارکردگی کا جائزہ اس کے فیصلوں اور ان کی قانونی بنیادوں پر ہی لیا جانا چاہیے۔

02/08/2026

"میں نے اتنی بے حس حکومت نہیں دیکھی کہ جہاں لوگ بجلی کا بل دیکھ کر خودکشی کر رہے ہوں اور حکومت ایک کمپنی کی طرح چلائی جا رہی ہو۔ اسلام آباد میں نئے DHA کے لیے یونیورسٹیوں کی 250 ایکڑ زمین وزیراعظم نے 24 گھنٹوں میں DHA کو دے دی۔ اس وقت 10 سے زیادہ وزیر نہیں ہونے چاہییں، لیکن ایک وزارت میں وزیر، مشیر، معاونِ خصوصی، وزیراعظم کا کوآرڈینیٹر اور پارلیمانی سیکرٹری سمیت 5 سے 6 افراد موجود ہیں۔ پورے جنوبی ایشیا میں تیل پاکستان میں سب سے مہنگا ہے، جبکہ ڈیتھ سرٹیفیکیٹ سمیت کئی سرکاری سروسز کی فیس میں 100 فیصد اضافہ ہو چکا ہے۔
سنئیر صحافی ثناء اللہ خان

15/07/2026

حکومت کو ڈیفالٹ کا اعلان کر دینا چاہیے، تمام نشانیاں پوری ہو چکی ہیں: حسن ظفر

اسلام آباد: معروف ماہرِ معیشت حسن ظفر نے ملکی معاشی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کو حقیقت عوام کے سامنے رکھنی چاہیے، کیونکہ ان کے بقول ملک میں ڈیفالٹ کی تمام نمایاں نشانیاں موجود ہیں۔

حسن ظفر کا کہنا تھا کہ اگر کسی ملک کا مجموعی قرضہ اس کی مجموعی قومی پیداوار (GDP) کے 50 فیصد تک پہنچ جائے تو اسے خطرے کی علامت سمجھا جاتا ہے، جبکہ ان کے مطابق پاکستان کا قرضہ جی ڈی پی کے تقریباً 70 فیصد تک پہنچ چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ معاشی حالات، بڑھتا ہوا قرض، مالی دباؤ اور دیگر معاشی مشکلات اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ حکومت کو صورتحال کے بارے میں واضح مؤقف اختیار کرنا چاہیے۔

واضح رہے کہ یہ بیان ماہرِ معیشت حسن ظفر کی ذاتی رائے اور تجزیہ ہے۔ اس کا مطلب یہ نہیں کہ پاکستان نے سرکاری طور پر ڈیفالٹ کا اعلان کر دیا ہے۔

08/07/2026

ملتان کے ہیرو شہزاد کی اصل کہانی
محمد شہزاد کون ہے؟

1990 کی بات ملتان بہار چوک کے قریب رائٹرز کالونی میں جب ہم نے ہوش سنبھالا تو تصویر میں نظر آنا والا بزرگ (شہزاد) ہمارا پڑوسی تھا ہماری دیودار کے ساتھ دیودار تھی یہ اپنے والدین کا اکلوتا بیٹا تھا جب کے اس چار بہنیں تھی
سب سے بڑی بہن اپنے پانچ بچوں اور شوہر کے ہمراہ انہی کے ساتھ رہتی تھی جب ایک اور بہن بھی جس کے تین بچے تھے وہ بھی کچھ عرصہ ساتھ رہتی رہی
ایک بہن کنواری تھی جس کی شادی ہوئی شہر سے باہر ہوئی گی اور اسی عرصہ میں شہزاد کی بھی شادی ہو گئی مگر وہ شادی جہاں سے اس کی ایک بیٹی بھی تھی مگر وہ شادی چل نہ سکی اور علیحدگی ہو گی تب تک شہزادہ کے والدین بھی حیات تھے شہزادی کے والد درزی تھے اس لیے محلے میں ان کا گھر درزیوں کے نام سے ہی مشہور تھا
شہزادہ کی دوسری شادی بھی ہو مگر بڑی بہن اب بھی پانچ بجے ساتھ لیے جن میں کچھ جوان بھی ہو چکے تھے شوہر کے ہمراہ اسی گھر ڈیرے ڈالے ہوئے تھی
دوسری شادی سے ایک بیٹا ہوا جو تصویر میں شہزاد کے ساتھ موجود ہے
اس وقت 1999 میں ہم رائٹرز کالونی چھوڑ کر چلے گے
مگر میرے چچا کی فیملی اسی آبائی گھر میں رہائش پذیر رہے
باقی کہانی میرے چچا زاد کی زبانی
والدین کی وفات کے بعد بہنوں نے اپنے حصے کا مطالبہ شروع کر دیا جو شرعی طور پر ان کا حق بھی بنتا ہے معاملات خراب ہوتے گے اور مکان بیچنا پڑے بہنوں نے اپنا حق لیا اور بھائی کو اپنا حصہ ملا شہزاد نے اپنے حصے سے جہانگیر آباد میں تین مرلہ مکان لیا جو اس زندگی کی بڑی غلطی ثابت ہوا کیونکہ وہاں شہزادہ کے ساتھ فراڈ ہو گیا مکان پر کسی نے قبضہ کر لیا معاملہ کیا تھا اللہ بہتر جانتا ہے مگر وہاں شہزاد کو نہ مکان ملا نہ پیسے واپس ملے
شہزاد جو شروع سے ہی ایک کام چور تھا کبھی اس کو محنت کرتے نہیں دیکھا اس فراڈ کے بعد ایسے شخص کا سنبھلنا مشکل ہوتا ہے اگر کو سمجھدار اور محنتی شخص ہوتا تو یقیناً وہ اپنی فیملی کو سڑکوں پر رلانے کی بجائے محنت مزدوری کرتا کراے کا مکان لیتا اور اپنی زندگی میں بہتری لانے کی کوشش کرتا اس کا بیٹا بھی اب کہیں روز گار کما رہا ہوتا مگر جب باپ بیٹے کو لیکر سڑکوں پر نکل اے اور ہاتھ پھیلانا ہی سیکھا دو تو اس کو اور کیا اے گا
شہزاد ابھی اپنی بربادی کا زمہ دار اپنی بہنوں کو قرار دیتا ہے جنہوں نے اپنے والد کے مکان میں حصہ لیا اگر وہ یہ نہ کرتی تو کیا شہزاد کی زندگی بہتر ہوتی؟
میرا خیال ہے کہ بہنوں سے زیادہ شہزاد خود زمہ دار ہے
اگر یہ سڑکوں پر بھیک مانگنے کی بجائے محنت کرتا تو آج یہ اپنی بیوی اور بیٹے کے ساتھ ضرور کسی چھت کے نیچے اپنی زندگی گزار رہا ہوتا
زندگی میں جائیداد کے معاملات، دھوکہ دہی، غلط فیصلے اور معاشی مشکلات انسان کو ایسے موڑ پر لا کھڑا کرتے ہیں جہاں سے واپسی آسان نہیں رہتی۔ لیکن ایک حقیقت یہ بھی ہے کہ محنت، ہمت اور ثابت قدمی انسان کو دوبارہ کھڑا ہونے کا موقع دے سکتی ہے۔
یہ تصویر ہمیں یاد دلاتی ہے کہ کسی شخص کے موجودہ حالات دیکھ کر اس کی پوری زندگی کا فیصلہ نہیں کرنا چاہیے۔ ہر انسان کے پیچھے ایک طویل کہانی ہوتی ہے، جس میں کامیابیاں بھی ہوتی ہیں اور ناکامیاں بھی۔
اللہ تعالیٰ ہر پریشان حال انسان کی مشکلات آسان فرمائے، آمین۔
آپ کی رائے میں انسان کی زندگی بدلنے میں قسمت زیادہ اہم ہے یا محنت؟ اپنی رائے ضرور دیں

30/06/2026

🌹 صفیں درست کرنا سنتِ نبوی ﷺ 🌹

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:

أَقِيمُوا صُفُوفَكُمْ فَإِنِّي أَرَاكُمْ مِنْ وَرَاءِ ظَهْرِي

ترجمہ:
"اپنی صفیں درست کر لو، کیونکہ میں تمہیں اپنی پشت کے پیچھے سے بھی دیکھتا ہوں۔"

حضرت انس بن مالکؓ فرماتے ہیں:

وَكَانَ أَحَدُنَا يُلْزِقُ مَنْكِبَهُ بِمَنْكِبِ صَاحِبِهِ وَقَدَمَهُ بِقَدَمِهِ

ترجمہ:
"ہم میں سے ہر شخص اپنا کندھا اپنے ساتھی کے کندھے سے اور اپنا قدم اس کے قدم سے ملا دیتا تھا۔"

📖 (صحیح بخاری: 725)

اس حدیث کا مفہوم:

اس حدیث کا مقصد یہ ہے کہ نماز کی صفیں سیدھی، برابر اور باہم ملی ہوئی ہوں، تاکہ صفوں میں کوئی خلا باقی نہ رہے اور شیطان کو درمیان میں جگہ نہ ملے۔ صحابۂ کرامؓ رسول اللہ ﷺ کے حکم پر عمل کرتے ہوئے صف بناتے وقت اپنے کندھے اور قدم اپنے ساتھ کھڑے نمازی کے ساتھ ملا لیتے تھے تاکہ صف بالکل سیدھی ہو جائے۔

اس سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ اسلام ہمیں نظم، اتحاد اور باہمی یکجہتی کی تعلیم دیتا ہے۔ نماز میں سب ایک ہی صف میں، بغیر کسی امتیاز کے، اللہ تعالیٰ کے سامنے کھڑے ہوتے ہیں۔

اللہ تعالیٰ ہمیں سنتِ نبوی ﷺ پر صحیح طور پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

آمین یا رب العالمین۔

07/05/2026

2.5 Marla Double Story House For Sale Gas Electricity Meter Installed Demand Only 2.5 Lakh | AH Property Advisor

House For Sale 🏠 2.5 Marla House 2 Bedrooms Room Drawing Room Kitchen Demand only 25 Lac 💰 Hasnabad, Multan 📮

For more info📞 03005075841 03133272817

04/05/2026

السلام علیکم
ملتان میں چلتا ہوا کاروبار ڈبل سٹوری دوکان کے ساتھ براے فروخت وہ بھی انتہائی مناسب قیمت میں 1 مرلہ 10 گز ڈبل سٹوری دوکان چکی لگی ہوئی تمام مشینری اور دوکان سمیت صرف 70 لاکھ ڈیمانڈ نزد باغ حسین چوک پیرا غائب روڑ ملتان،
نوٹ: کسی اچھے پانچ مرلہ ڈبل سٹوری مکان کے ساتھ ایکسچینج بھی ہو سکتی باقی پیمنٹ مالک کرنے کو تیار ہے
رابطہ: 03005075841

30/04/2026

Solution to the problem?

30/04/2026

Three Marla Double Story House for sale with all facilities available on site | AH Property Advisor

House For Sale 🏠 3 Marla House 3 Bedrooms Room TV launch Drawing Room 2 Kitchen Car Garage 🚘 Demand only 70 Lac 💰 Near khad factor, Multan 📮
For more info📞 03005075841 03133272817

Telephone

Website

Address


Chowk Khumara Wala Multan
Multan
60000