South Today
Where NEWS Comes First. South today is Pakistan’s premier Social Media Network. We create world-class
15/09/2026
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے پاک ٹیلی کام موبائل لمیٹڈ (PTML) کو ڈیجیٹل ٹیلی کام سروس او این آئی سی (ONIC) کی تمام کمرشل سرگرمیاں فوری طور پر بند کرنے کا حکم دے دیا۔
پی ٹی اے کے فیصلے کے مطابق او این آئی سی نئی سیلز، سم اور ای سم کے اجرا، نئی سبسکرپشنز اور مارکیٹنگ سمیت تمام تجارتی سرگرمیاں روکنے کا پابند ہوگا۔
ریگولیٹر نے تفصیلی سماعت کے بعد PTML کا یہ مؤقف مسترد کردیا کہ او این آئی سی محض ایک ڈیجیٹل برانڈ ہے اور DTMS کے ساتھ اس کا معاہدہ صرف آؤٹ سورسنگ کی نوعیت کا ہے۔ پی ٹی اے کے مطابق او این آئی سی عملی طور پر ایک موبائل ورچوئل نیٹ ورک آپریٹر (MVNO) کے طور پر کام کر رہا ہے، جس کے لیے باقاعدہ لائسنس درکار ہے۔
پی ٹی اے نے PTML کو دو راستے دیے ہیں: یا تو او این آئی سی کی آزاد خصوصیات ختم کرکے اسے PTML کے موجودہ لائسنس کے تحت برانڈ کے طور پر چلایا جائے، یا باقاعدہ MVNO لائسنس حاصل کیا جائے۔
موجودہ صارفین کے لیے PTML کو تین ماہ کی منتقلی کی مدت دی گئی ہے، جس کے دوران انہیں PTML نیٹ ورک پر منتقل کیا جائے گا۔ PTML کو سات ورکنگ دنوں میں پی ٹی اے کو کمپلائنس رپورٹ بھی جمع کرانا ہوگی۔
اب سفر ہوگا الیکٹرک!ملتان میں الیکٹرک بسوں کا روٹ جاری۔۔۔۔گرین بس کے تمام روٹس کی تفصیلات
سہیل آفریدی کے عہدے کو خطرہ؟
لانگ مارچ وزیر اعلی کے پی کیلئے آئینی امتحان
پنجاب میرا۔۔۔وزیر اعلی پنجاب سے معافی کا مطالبہ!
سہیل آفریدی کا لاہور دورہ اور بدلہ لینے کا اعلان؟
15/09/2026
نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے پنجاب کے آٹھ اضلاع کی خواتین کے لیے جونیئر ایگزیکٹو (ڈیٹا انٹری آپریٹر) کی آسامیوں کا اعلان کر دیا ہے۔ ان آسامیوں کے لیے واک اِن ٹیسٹ 29 ستمبر سے یکم اکتوبر 2026 تک منعقد ہوں گے، جبکہ ٹیسٹ میں کامیاب اور شارٹ لسٹ ہونے والی امیدواروں کے انٹرویوز اگلے مرحلے میں لیے جائیں گے۔
نادرا کے مطابق بھرتی کا عمل فیصل آباد، چنیوٹ، جھنگ، حافظ آباد، سرگودھا، میانوالی، خوشاب اور بھکر کے اضلاع کی خواتین کے لیے ہے۔ درخواست دینے والی خاتون کا متعلقہ ضلع سے تعلق ہونا ضروری ہے، جس کی تصدیق شناختی کارڈ یا ڈومیسائل کے ذریعے کی جائے گی۔
امیدوار کے لیے کم از کم تعلیمی قابلیت انٹرمیڈیٹ یا اس کے مساوی مقرر کی گئی ہے۔ متعلقہ شعبے میں کم از کم ایک سال کا تجربہ رکھنے والی امیدواروں کو ترجیح دی جائے گی۔ امیدوار کی زیادہ سے زیادہ عمر 25 سال مقرر ہے، جس میں پہلے ہی پانچ سال کی عمر میں رعایت شامل ہے اور اس کے علاوہ مزید عمر میں رعایت نہیں دی جائے گی۔ اقلیتی برادریوں سے تعلق رکھنے والی خواتین اور معذور خواتین بھی درخواست دے سکتی ہیں۔
چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹرگوہرکاکہناہےکہ رانا ثنا اللہ نے ہمیں دہ-ش-ت گ-رد کہا۔۔۔۔کیا اب وہ ل-اش-وں پر سیاست کریں گے۔۔۔۔انہوں نے اعلان کیاکہ 27 ستمبر کا مارچ ہرصورت ہوگا ۔
چیمبر آف کامرس ملتان کے انتخابات کا معرکہ 17ستمبر کوہوگا۔۔۔اس باربازی کون جیتےگا؟کس خاندان نے کتنی بار صدارتی نشست حاصل کی؟مکمل تفصیلات
15/09/2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران امریکا کے ساتھ جلد اور فوری طور پر معاہدہ کرنا چاہتا ہے۔ ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے ساتھ بات چیت کے حوالے سے فیصلہ وہ خود کریں گے۔
جبکہ ایرانی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکریٹری محسن رضائی نے ٹرمپ کے دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ہ امریکی صدر کے بیانات سے گمراہ نہ ہوں، ’جب تک ایران کی شرائط پوری نہیں ہوتیں، کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے۔‘ اسلام آباد مفاہمتی معاہدے کی شرائط پوری ہونے تک تہران امریکہ کے ساتھ کوئی نئی بات چیت نہیں کرے گا۔
15/09/2026
امریکی محکمہ دفاع کے انسپکٹر جنرل کی رپورٹ کے مطابق ایران ج۔نگ میں امریکا کو شدید عسکری اور معاشی نقصان پہنچا۔
امریکی محکمہ دفاع کے مطابق ایران ج۔نگ پر امریکا کے تقریباً 33 ارب 40 کروڑ ڈالر خرچ ہوئے، 22 ارب 30 کروڑ ڈالر استعمال شدہ گ۔ولہ ب۔ارود پر خرچ ہوئے، ج۔نگ کے دوران 20 ہزار سے زائد امریکی فوجی اور سفارتی اہلکاروں کو خطے نکالا گیا۔
رپورٹ کے مطابق یورپی اڈوں سے امریکی افواج نے ج۔نگی معاونت کے لیے 5 ہزار پروازیں کیں، امریکا کو عراق، کویت، سعودی عرب اور یو اے ای میں 20 کروڑ 80 لاکھ ڈالر سے زائد کا نقصان بھی ہوا۔
انسپکٹر جنرل کے مطابق ج۔نگ کے دوران 30 امریکی ڈرونز تباہ ہوئے، ایف 15، ایف 35 اور اے 10 سمیت کئی ج۔نگی طیارے تباہ ہوئے، ایران نے بحرین میں امریکی بحریہ کے مرکزی لاجسٹکس مرکز کو تباہ کر دیا۔
15/09/2026
اسلام آباد میں کال سینٹرز کے ذریعے 172 ارب کی ڈیجیٹل ڈکیتی اور منی لانڈرنگ کا انکشاف ہوا ہے۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق 2 سال بعد سکینڈل دوبارہ زندہ ہوگیا جس میں اہم سرکاری افسران کے بھی ملوث ہونے کا بھی امکان ہے۔
سکینڈل کی تحقیقات کے لیے ایف آئی اے نے 9 رکنی نئی جے آئی ٹی بنا دی، 2025 میں کال سینٹرز کے ذریعے جعل سازی کرنے والے کے نیٹ ورک کا پتا چلا تھا۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق جعل سازی سے حاصل 172 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کی گئی، مختف بینکوں اور مائیکرو فنانس اکاؤنٹس کے ذریعے رقوم باہر بھجوائی گئی۔
15/09/2026
انسداد دہش۔ت گ۔ردی عدالت اسلام آباد نے پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے 24 ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کے خلاف اہم حکم جاری کرتے ہوئے ان کے پاسپورٹ بلاک کرنے کی ہدایت کردی۔
پولیس نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ تھانہ کوہسار کے مقدمے میں نامزد 24 ارکان اسمبلی کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے، اس لیے ان کے پاسپورٹ بلاک کرنا ضروری ہے تاکہ وہ مقدمے کی کارروائی سے بچنے کے لیے بیرون ملک نہ جا سکیں۔
Category
Contact the business
Website
Address
9KM Bosan Road
Multan
65000
Alerts
Be the first to know and let us send you an email when South Today posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.