Awon abass
poet
کتنا عجیب ہے نا کہ یہ خدا ،گناہ و ثواب، محبت اور نفرت ان سب کی معر فت ہم نے کسی کے لکھے کسی کے کہے سے حاصل کی ہے
آگر ہمیں پیدا ہوتے ہی خدا کے بارے نہ بتایا جاتا تو عین ممکن ہے کہ ہم ابھی تک اس کی ذات سے واقف ہی نہ ہوتے۔
ہمیں بتایا گیا خدا ہے ہم نے مان لیا
ہمیں بتایا گیا محبت ہے ہم نے مان لیا،کبھی خود ان سب چیزوں کی تلاش کو نہیں نکلے۔
کبھی کبھی تو میں حیران ہوتا ہوں کہ وہ خدا جس کو ذاتی طور پر ہم جانتے ہی نہیں وہ جس کے بارے میں ہم ذاتی کوئی رائے ہی نہیں رکھتے اس کے بارے ہمیں لوگوں کے لکھی اور مولویوں کی کہی باتیں کیونکر اس قدر دلفریب لگ سکتی کہ ہم مجبور ہوجاتے ہیں کہ ان کو اپنے اسٹیٹس پر شیئر کر دیں
آ پ لوگ اس بات کو معجزہ یا خدا کی ذات کی کرامت سے تشبیہ دے سکتے مگر میرے نزدیک خدا کی ذات میں یہ دلفریبیت انسانی فطرت کی ایک شق کی وجہ سے ہے جسے تجسس کہتے ۔
~عون عباس فرات
How fascinating darkness is, how much it hides within itself, dirty faces, dirty characters, even dirty situations.
In the dark, no one can tell anyone whether you look good or bad, whether your clothes are good or rotten. In the dark, no one can criticize someone's appearance.
In the darkness, a person comes to the face of how much he is parsimonious or how wrong he is inside. Actually Darkness does not advertise the appearance of man, but the interior, perhaps to bypass this advertisement, man has invented this fixed temporary light devices.
In fact i guess there is no significant difference in the nature of man and darkness, both within themselves,got a lot if, dirty faces, dirty characters and even wrong conditions.
~Aon Abass
نہیں یار تم اسے کچھ نہیں بولو گے ایسا۔
کسی لڑکی کو ایسے نا جائز تعلق کو بولنا غلط ہے۔
اور تم تو جانتے ہو م ر میری gf کی بیسٹی ہے ۔
فرات
یہ وہ ریاست مدینہ کے طرز کا ملک ہے جہاں حق کی(اسلامی) بات پر لوگ کتوں کی طرح آپ پر جھپٹتے ہیں
"Labour day"
آنکھ کھلتے ہی نظر دیوار سے لٹکے گھڑیال پر پڑی جو صبح کے نو بجا رہی تھی
ہڑبڑا کر اٹھا،اور چلا کر آواز دی
امی۔۔۔
میری آواز کو سن کر امی خراماں خراماں چلتے میری چارپائی تک آئی اور پوچھا
ہاں !کیا ہوا ؟
امی آپ نے مجھے آج کالج کے لئے کیوں نہیں اٹھایا
لیکن بیٹا آج توکالج کی چھٹی ہے
بےساختہ میری نظریں کیلنڈر کی طرف مڑی جو یکم مئی کی تاریخ بتا رہا تھا
ہاں آج تو لیبر ڈے ہے "مزدوروں کا عالمی دن" آج تو چھٹی ہے،میں بے خیالی میں گویا ہوا
ذرا سے وقفے کے بعد میں نے سوالیہ نظروں سے امی کی طرف دیکھتے ہوئے پوچھا
ناشتا؟؟؟
امی: شفقت سے میری طرف دیکھتے ہوئے بولی جی بیٹا تیار ہے میں لاتی ہوں
یہ کہتے ہوئے امی کمرے سے نکل گئی اور میرا خیال چھٹی کے دن طرف پھر گیا
یکم مئی، لیبر ڈے،یعنی مزدوروں کا عالمی دن۔
ویسے کیا ہی خوب روایت ہے کے سال میں ،ایک دفعہ ہی سہی ، ہم اپنے مزدور اور پسماندہ طبقے کی خدمات کو بھی ویلیو کرتے ہیں اور ایک مکمل دن کو ان کے نام سے منسوب کر کے ان کی محنتوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں
میں نے اپنے آپ میں سوچا،
تبھی امی کی آواز آئی جو کہہ رہی تھی
یہ لو ناشتہ۔
میں نے ناشتے کے برتن پکڑتے ہوئے سے پوچھا
امی وہ ابو اُٹ گئےہیں؟ انہوں نے ناشتہ کر لیا ؟یا وہ ابھی تک سو رہے ہیں ؟(ابو چھٹی والے دن کافی دیر تک سوئے رہتے تھے).
مگر وہ تو چلے گئے ہیں
امی بولی
مگر کہاں ،میں نے حیرانی سے پوچھا
کہاں جانا ہے انہوں نے مزدور ہیں مزدوری پہ گئے ہیں
کیا مطلب ،اج تو چھٹی ہے ناں
بیٹا چھٹی تو آپ لوگوں کی ہے آج جمعہ تھوڑی ہے جو ان کو بھی چھٹی ہوگی
امی بیزاری سے بولی
مگر آج تو مزدوروں کا عالمی دن ہے۔ آج تو ان کو بھی چھٹی ہونی چاہیے تھی یہ دن بھی تو انہی کے نام پر ہے ناں
میں روہنسہ ہو کر بولا
کہاں کی چھٹی ، کون سا دن۔ چھٹی تو افسروں کو ہوتی نا کے مزدوروں کی ،جن کی ایک دن کی غیر حاضری ان کے گھر کو فاقوں کی نہج تک لے آئے ان کو چٹھی نہیں ہوا کرتی ۔
مزدوروں کو تو بمار ہونے کا حق تک نہیں حاصل کجا عالمی روز منانے کا
امی لاچارگی سے بولتی ہوئی باہر نگل گئی
کچھ دیر تو میں امی کی باتوں میں کھویا رہا
مگر پھر اچانک میری نظر ناشتے پر پڑی اور بے خیالی میں منہ س نکلا "ابو"
اور اک سرکش سا آنسو ناشتے کے برتن میں جا گرا۔
فرات
مزدوروں کے عالمی دن پر، مزدوروں کو چھوڑ کے سبھی سرکاری و غیر سرکاری افسروں کو چھٹی مبارک
باغی طوائف بڑے بڑے شریفوں کو ننگا کر دیتی ہے
فرات
Category
Contact the public figure
Website
Address
Multan
Alerts
Be the first to know and let us send you an email when Awon abass posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.