azeem shaikh
میری ماں میری جنت میرا باپ میری جنت کا دروازا
17/12/2023
ٹپک پڑتے ہیںآنسو جب یاد تمہاری آتی ہے فرازؔ
یہ وہ برسات ہے جس کا کوئی موسم نہیں ہوتا
29/10/2023
خُدا اور اُس کے فرشتے آپ ﷺ پر دُرود بھیجتے ہیں۔ اے ایمان والو۔۔!! تم بھی اُن ﷺ پر دُرود و سلام بھیجو۔۔۔!! 🌸
اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّ عَلٰی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا صَلَّیْتَ عَلٰی اِبرَاهِیْمَ وَ عَلٰی اٰلِ اِبرَاهِیْمَ اِنَّکَ حَمیْدٌ مَّجِیْدٌ○ 🥀
اَللّٰهُمَّ بَارِکْ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّ عَلٰی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا بَارکْتَ عَلٰی اِبرَاهِیْمَ وَ عَلٰی اٰلِ اِبرَاهِیْمَ اِنَّکَ حَمیْدٌ مَّجِیْدٌ○ 🖤
Azeem
29/10/2023
آج ہمارا ایمان بالغیب انٹرنیٹ اور موبائیل کے ذریعے آزمایا گیا ہے، جہاں ایک کلک آپ کو وہ کچھ دکھا سکتی ھے جو ہمارے باپ دادا دیکھے بغیر اللہ کو پیارے ہو گئے. ہم نے خفیہ گروپ بنا کر اپنے اپنے گٹر کھول رکھے ھیں ،
(یستخفون من الناس) لوگوں سے تو چھپا لیتے ھیں
(ولا یستخفون من اللہ و ھو معھم)
مگر اللہ سے نہیں چھپا سکتے کیونکہ وہ ان کے ساتھ ھے ،
ہمارا لکھا اور دیکھا ہوا سب ہمارے نامہ اعمال میں محفوظ ہو رہا ھے جہاں سے صرف اسے سچی توبہ ہی مٹا سکتی ہے
یہ سب امتحان اس لئے ہیں تاکہ
( لیعلم اللہ من یخافه بالغیب) اللہ تعالی جاننا چاہتا ہے کہ کون کون اللہ تعالی سے غائبانہ ڈرتا ہے
یہ لکھنے والے ہاتھ اور پڑھنے والی آنکھیں قیامت کے دن دن بول بول کر گواہی دیں گے
الْيَوْم نَخْتِم عَلَى أَفْوَاههمْ وَتُكَلِّمنَا أَيْدِيهمْ وَتَشْهَد أَرْجُلهمْ بِمَا كَانُوا يَكْسِبُونَ) (یسین – 65)
آج ہم انکے منہ پر مہر لگا دیں گے اور ان کے ہاتھ ھم سے بات کریں گے اور ان کے پیر ان کے اعمال کی گواہی دیں گے
’گناہ کے دوران ہمارا کوئی بیوی بچہ یہاں تک کہ بلی یا ہوا کا جھونکا بھی دروازہ ہلا دے تو ہماری پوری ہستی ہل کر رہ جاتی ھے ،، کیوں ؟ رسوائی کا ڈر ؟ امیج خراب ہونے کا ڈر ۔
اس دن کیا ہو گا جب ہماری بیوی بچے اور والدین بھی سامنے دیکھ رہے ہونگے اور دوست واحباب بھی موجود ہونگے ،، زمانہ دیکھ رہا ہو گا اور تھرڈ ایمپائر کی طرح کلپ روک روک کر اور ریورس کر کے دکھایا جا رہا ہو گا ،، ہائے رے رسوائی
آج بھی صرف توبہ کے چند لفظ اور آئندہ سے پرہیز کا عزم ہمارے پچھلے کیئے ہوئے کو صاف کر سکتا ہے. اور ہمیں اس رسوائی سے بچا سکتا ہے
اللہ کے رسول صلي الله عليه وسلم دعا مانگا کرتے تھے کہ اے اللہ میرے باطن کو میرے ظاھر سے اچھا کر دے
خلوت کے گناہ انسان کے عزم وارادے کو متزلزل کر کے رکھ دیتے ہیں. یوں ان میں خود اعتمادی اور معاملات میں شفافئت سے بھی ہاتھ دھو بیٹھتا ھے
اِتَّقِ الله حيث ما كنت
جہاں کہیں بھی ہو اللہ سے ڈرو.
اللّہ تعالٰی ہم سب کو بچنے کی توفیق عطا فرمائے.
آمِین ثم آمین
Azeem
29/10/2023
کچھ چیزیں ایسی ہوتی ہیں جو ہمیں اللہ سے جوڑے رکھتی ہیں کچھ خواہشات کی صورت میں کچھ آزمائش اور کچھ صدمے اور کچھ ایسی باتیں جو انسان کبھی بھول نہیں سکتا ۔ ۔ ۔ جتنا زیادہ دکھ ہوتا ہے اتنی شدت اتنی جلد ہی اللہ کے آگے ہم جھکتے ہیں اگر دنیا کی ہر خواہش اسی وقت پوری ہو جائے سب مل جائے کوئی غم نا ہو تو اللہ کو کون کیسے یاد رکھے گا ؟؟ تو اس کہ قریب رہیں سب قصے مکمل گا؟ ہو جائیں گے ۔. . . . .
Azeem
New best movie
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Website
Address
Multan