zakep.com

zakep.com

Share

ملتان کے میٹھے آم، جنگلات کا خالص چھوٹا، بڑا شہد، ملتان

06/06/2026

صبر کہ صبر کا پھل میٹھا ہوتا ہے.

سب سے پہلے ہمارا دوسہری اور انوررٹول آئے گا، پھر سفید چونسہ ثمر بہشت اور نواب پوری اور انور رٹول 12 نمبر. 😍

درخت پہ تیار ہونے والا ہے. بس 15 دن حوصلہ رکھیں.

جلدی کے چکر میں آندھیوں سے گرا ہوا، زبردستی پکا ہوا، اور اندر سے گلا ہوا نہ خرید لینا. 🙄

ہم آپکو کھلانے والے ہیں پال لگا ہوا، لذت کا بادشاہ، اور پھلوں کا سردار..
ملتان کا معروف اور اصیل آم جس کی پورے ملک میں مثال نہیں ملتی. 😋

دانہ دانہ چنا ہوا : مضبوط پیکجنگ : فری ہوم ڈیلیوری ایڈوانس پیمنٹ
#زکیپ #ملتان
03246322476 .
#زکیپ #ملتان #آم #پھل

30/05/2026

خیرالقرون کی تعریف اور بدعت کی حقیقت | راہِ سنت

​خیرالقرون وہ سنہری دور ہے جسے نبی کریم ﷺ نے بہترین زمانہ قرار دیا۔ دینِ اسلام کی صحیح سمجھ اور اس پر عمل کے لیے اس دور کے عقائد و اعمال کو معیار بنانا ہر مسلمان کے لیے ضروری ہے۔

​خیرالقرون سے کیا مراد ہے؟
​امام اہل سنت حضرت مولانا سرفراز خان صفدرؒ اپنی مشہورِ زمانہ تصنیف "راہِ سنت" میں ارشاد فرماتے ہیں:
​"خیرالقرون سے مراد حضرات صحابہ کرام رضی اللہ عنہم، تابعین اور تبع تابعین رحمہم اللہ ہیں اور ان کے حضرات کے خلاف عقیدہ یا عمل کو بدعت کہتے ہیں۔"

​بدعت کے نقصانات اور فکری ٹھوکریں
​جب انسان خیرالقرون کے اس بنیادی قاعدے کو نظر انداز کر دیتا ہے، تو وہ گمراہی کا شکار ہو جاتا ہے۔ مولانا سرفراز خان صفدرؒ اس حوالے سے لکھتے ہیں:
"اس قاعدہ کو نہ سمجھنے کا نتیجہ یہ ہوا کہ بدعت پسند حضرات نے اپنی اپنی کتابوں اور رسالوں میں ٹھوکریں کھائی ہیں اور خواہ مخواہ اپنے ذہن اور عوام کو مشوش (تشویش میں مبتلا) کیا ہے۔"

​اہلِ علم کے لیے ایک قیمتی نصیحت
​ان حضرات کی خدمت میں امام اہل سنت نے نہایت پُراثر پیغام دیا ہے:
​ٹھوکریں مت کھائیے، چلیے سنبھل کر ، دیکھ کر
چال سب چلتے ہیں لیکن بندہ پرور ، دیکھ کر

​حوالہ جات (Reference):
​کتاب: راہِ سنت (صفحہ نمبر 56)
​مصنف: امام اہل سنت مولانا سرفراز خان صفدرؒ

​ #خیرالقرون

29/05/2026

تین بہترین زمانے

تین بہترین زمانے

خیر القرون کے تین قرن (زمانے) ہیں ان قرون سے مراد حضرات صحابہ کرام رضی اللہ عنہم، تابعین اور تبع تابعین رحمہم اللہ کا قرن ہے۔ طبقاتِ رجال کی کتابوں میں اس کی تصریح ملتی ہے کہ تبع تابعین رحمہم اللہ کا دور 220 ھ تک رہا ہے اور یہی وہ حضرات ہیں جن کے نقش قدم پر چل کر ہمیں کامیابی نصیب ہو سکتی ہے اور وہی اس امت مرحومہ کا بہترین گروہ ہے۔
بحوالہ راہ سنت ص 45
امام اہل سنت مولانا سرفراز خان صفدر

09/05/2026

اپنے زخموں کا علاج کریں

09/05/2026

حضرت حاجی #امداداللہ مہاجر مکی نور اللہ مرقدہ نے حضرت مولانا یعقوب صاحب نانوتوی اور حضرت مولانا قاسم صاحب #نانوتوی رحمھما اللہ کو ان کے #خط کے جواب میں ایک #مکتوب تحریر فرمایا تھا، پڑھیں اور اس پر عمل کریں۔

08/05/2026

دنیا و آخرت کی جامع دعا

03/05/2026

پتھروں کا عذاب
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ :
اس امت میں خسف
[زمین میں دھنسا دیا جانا ، زلزلہ]
مسخ [صورتوں کا بدل جانا]
اور قذف [اوپر سے پتھروں وغیرہ کا عذاب کی شکل میں برسنا] ہوگا ، یہ سن کر ایک صحابی نے عرض کیا : اے اللہ کے رسول ! ایسا کب ہوگا تو آپ نے فرمایا : جب گانے والیاں اور گانے کے آلات عام ہوجائیں گے اور شرابیں پی جائیں گی۔
[ سنن الترمذی2212، حدیث غریب، بروایت عمران بن حصین رضی اللہ عنہ]

آج اسی پتھروں کے عذاب کی ایک صورت کے متعلق بات کرتے ہیں 👇
https://youtube.com/shorts/r62TJNZfuAI?si=NHWheciHYCLB2pD4

25/04/2026

#شہد اتنا #مہنگا کیوں ہوتا ہے
جانیے سمجھیے اس انفوگراف سے

23/04/2026

مشکلات کا جامع حل

30/07/2025

‏اگر آپ شہد کی مکھی کو زمین پر پڑا ہوا یا بغیر اڑان کے دیکھیں، اور وہ کسی پھول دار پودے پر نہ ہو، تو سمجھ لیں کہ وہ بھوکی ہے، آپ اس کی مدد کر سکتے ہیں۔

اس وقت ہم 'جون گیپ' کے عرصے میں ہیں یہ وہ وقت ہوتا ہے جب بہار کے پھول ختم ہو چکے ہوتے ہیں اور خزاں کے پھول ابھی شہد اور زردانہ پیدا نہیں کر رہے ہوتے۔

مدد کا طریقہ: آپ دو حصے چینی اور ایک حصہ پانی ملا کر ایک شربت تیار کریں اور شہد کی مکھی کو پیش کریں۔
یہ زیادہ تر مکھیاں مادہ ہوتی ہیں، چمچ سے خوشی سے پیئے گی۔
آپ اس کی ننھی سی کالی زبان بھی دیکھ سکیں گے جب وہ شربت پی رہی ہوگی۔
اسے توانائی میں بدلنے میں تقریباً 10 منٹ لگتے ہیں اور وہ یہ شربت پی کر اڑ جائے گی۔
اس لمحے کو دیکھنے کا احساس قابلِ قدر ہوتا ہے۔

براہِ کرم نوٹ کریں یہ صرف ایک عارضی اقدام اور "فرسٹ ایڈ" ہے۔
مکھیاں اپنی خوراک میں تنوع کی ضرورت رکھتی ہیں اور انہیں مختلف پودوں سے زردانہ جمع کرنا ہوتا ہے۔
میں یہ نہیں کہہ رہا کہ ہم مکھیوں کو روزانہ چینی کا شربت دیں۔

ایک اور اہم بات براہِ کرم انہیں شہد ہرگز نہ دیں اس سے کالونی سے کالونی تک بیماری آسانی سے پھیل سکتی ہے اور آپ نیکی کرنے کی بجائے نقصان کا سبب بنیں گے۔
صرف سفید چینی اور پانی استعمال کریں۔

یہ مکھیاں منہ سے تو آپ کا شکریہ ادا نہیں کر سکتیں، اس لیے میں ان کی طرف سے شکریہ ادا کرتا ہوں 💕
لاکھوں بار شکریہ ☺️
الفاظ بھی مکھیوں کی طرح ہوتے ہیں!!!
کچھ شہد بناتے ہیں اور کچھ ڈنک مار جاتے ہیں 🤍

Want your business to be the top-listed Clothing Store in Multan?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Telephone

Address


Circular Road Timbermarket
Multan
60000

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 17:00