Local Government Elections & Rural Development Department KP

Local Government Elections & Rural Development Department KP

Share

Official page of Local Government, Elections and Rural Development Department, Government of Khyber Pakhtunkhwa. Local Govt Khyber Pakhtunkhwa

Photos from Local Government Elections & Rural Development Department KP's post 15/09/2026

گزشتہ شب CRBC کینال میں شگاف پڑنے اور سیلابی صورتحال کے بعد تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن (TMA) پہاڑپور کے اہلکار ہنگامی بنیادوں پر امدادی سرگرمیوں میں مصروفِ عمل ہیں۔

شدید سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں انسانوں اور جانوروں کو محفوظ مقامات تک منتقل کرنے کے ساتھ ساتھ سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان کی ترسیل اور تقسیم کا عمل بھی جاری ہے۔

محکمہ لوکل گورنمنٹ، الیکشنز اینڈ رورل ڈویلپمنٹ خیبرپختونخوا کی متعلقہ فیلڈ ٹیمیں ہنگامی صورتحال میں عوام کی خدمت اور معاونت کے لیے متحرک ہیں۔

Photos from Local Government Elections & Rural Development Department KP's post 14/09/2026

فرض شناسی کی ایک قابلِ تحسین مثال ۔
رات 3 بجے، جب شہر سکون کی نیند سو رہا تھا، تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن (TMA) چارسدہ کے محنتی کارکن برسوں سے بند نالیوں کی صفائی اور بحالی کے لیے اپنے فرائض انجام دے رہے تھے۔
یہ محض صفائی کا کام نہیں، بلکہ اپنے علاقے اور فرائض سے بے لوث وابستگی، محنت، ذمہ داری اور عوامی خدمت کی ایک بہترین مثال ہے۔ ایسے فرض شناس اور محنتی کارکن ہی عوامی خدمت کے اصل ہیرو ہیں۔
سلام ہے ان محنتی کارکنوں کو، جو وقت کی پروا کیے بغیر عوام کی خدمت میں مصروفِ عمل رہتے ہیں۔

Photos from Local Government Elections & Rural Development Department KP's post 11/09/2026

محکمہ لوکل گورنمنٹ، الیکشنز اینڈ رورل ڈویلپمنٹ خیبرپختونخوا میں جنرل بس اسٹینڈ پشاور سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت سیکرٹری لوکل گورنمنٹ، الیکشنز اینڈ رورل ڈویلپمنٹ خیبرپختونخوا نے کی۔
اجلاس میں پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (PDA) اور کیپیٹل میٹروپولیٹن گورنمنٹ پشاور (CMG) کے نمائندگان نے شرکت کی۔
اجلاس میں جنرل بس اسٹینڈ سے متعلق انتظامی امور، موجودہ صورتحال اور مستقبل کے لائحہ عمل پر غور کیا گیا، جبکہ عوام کو بہتر اور مؤثر سہولیات کی فراہمی کے لیے مختلف امور کا جائزہ لیا گیا۔

Photos from Local Government Elections & Rural Development Department KP's post 10/09/2026

محکمہ لوکل گورنمنٹ، الیکشنز اینڈ رورل ڈویلپمنٹ خیبر پختونخوا میں صوبائی حکومت کے وژن اور اوپن ڈور پالیسی کے تحت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت سیکرٹری لوکل گورنمنٹ، الیکشنز اینڈ رورل ڈویلپمنٹ خیبر پختونخوا نے اپنے دفتر میں کی۔

09/09/2026

احساسِ بلدیہ - کارکردگی رپورٹ
27 اگست تا 7 ستمبر 2026
خیبر پختونخوا میں جدید اور عوام دوست بلدیاتی نظام کے تحت احساسِ بلدیہ (Ehsas Baldia) کے ذریعے شہریوں کی شکایات کے ازالے اور بلدیاتی خدمات کی مؤثر فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔
27 اگست تا 7 ستمبر 2026 کے دوران موصول ہونے والی شکایات پر محکمہ بلدیات کی جانب سے بروقت کارروائی کرتے ہوئے عوامی مسائل کے حل کو یقینی بنایا گیا۔
اپنے علاقے سے متعلق بلدیاتی مسئلے یا شکایت کی صورت میں احساسِ بلدیہ ایپ کے ذریعے شکایت درج کریں اور گھر بیٹھے اپنی شکایت کے ازالے کے لیے متعلقہ ادارے تک رسائی حاصل کریں۔
احساسِ بلدیہ - شہریوں کی شکایت، بروقت کارروائی، بہتر بلدیاتی خدمات۔

Photos from Local Government Elections & Rural Development Department KP's post 08/09/2026

صوبائی حکومت خیبر پختونخوا کے احکامات اور وژن کے تحت محکمہ بلدیات کے متعلقہ ذیلی ادارے صفائی مہم میں بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں۔ مختلف علاقوں میں روزانہ کی بنیاد پر صفائی کی سرگرمیاں جاری ہیں، جن کے دوران سڑکوں، گلیوں اور عوامی مقامات سے کچرا اٹھا کر ماحول کو صاف ستھرا بنایا جا رہا ہے۔

ان اقدامات کا مقصد شہریوں کو صاف، صحت مند اور خوشگوار ماحول فراہم کرنا ہے۔

عوام سے اپیل ہے کہ صفائی برقرار رکھنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں، کچرا مقررہ مقامات پر ڈالیں اور اپنے اردگرد کے ماحول کو صاف رکھنے میں انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔

صاف ماحول، صحت مند زندگی — ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری۔

Photos from Local Government Elections & Rural Development Department KP's post 07/09/2026

عوامی شکایت پر فوری کارروائی — کچہری قبرستان ڈیرہ اسماعیل خان کی صفائی۔

عوامی شکایت کا بروقت ازالہ، محکمہ بلدیات خیبر پختونخوا کی ترجیح۔

کچہری قبرستان، ڈیرہ اسماعیل خان میں صفائی کی ناقص صورتحال سے متعلق شکایت موصول ہونے پر سیکرٹری لوکل گورنمنٹ، الیکشنز اینڈ رورل ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے فوری نوٹس لیتے ہوئے محکمہ کے متعلقہ ذیلی اداروں کو قبرستان کی صفائی اور بحالی کے لیے ضروری اقدامات کی ہدایت کی۔

ہدایت پر ڈائریکٹوریٹ لوکل گورنمنٹ، ٹی ایم اے اور ڈبلیو ایس ایس سی ڈیرہ اسماعیل خان کے عملے نے مشترکہ صفائی آپریشن کرتے ہوئے:
قبرستان سے جھاڑیاں اور غیر ضروری گھاس صاف کی۔
درختوں کی تراش خراش کی۔
ملبہ اور دیگر غیر ضروری مواد ہٹایا۔
قبرستان کی مجموعی صفائی اور ماحول کو بہتر بنایا۔

یہ اقدام اس عزم کا اظہار ہے کہ عوامی شکایات پر فوری کارروائی اور شہریوں کو بہتر بلدیاتی خدمات کی فراہمی محکمہ لوکل گورنمنٹ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

Photos from Local Government Elections & Rural Development Department KP's post 04/09/2026

صوبائی حکومت خیبرپختونخوا کے وژن اور وزیرِ بلدیات خیبرپختونخوا کی ہدایات کی روشنی میں محکمہ لوکل گورنمنٹ کی جانب سے عوامی سہولیات کی بہتری، صفائی ستھرائی اور انسدادِ ڈینگی کے لیے عملی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔

ہنگامی بحالی کا آپریشن:
شدید بارش کے باعث سڑک پر لینڈ سلائیڈنگ سے جمع ہونے والے بھاری ملبے کو ہٹانے کے لیے بلدیاتی عملہ ہنگامی بنیادوں پر کلیئرنس آپریشن میں مصروفِ عمل ہے۔ اس اقدام کا مقصد سڑک کی بحالی، ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانا اور عوام کے محفوظ سفر کو ممکن بنانا ہے۔

صفائی اور انسدادِ ڈینگی:
متعلقہ بلدیاتی اداروں کے سینیٹیشن عملے کی جانب سے مختلف علاقوں اور بازاروں میں صفائی، نالیوں کی صفائی، جمع شدہ گندگی کو مناسب طریقے سے ٹھکانے لگانے اور ممکنہ ڈینگی افزائش گاہوں کے خاتمے کے لیے مؤثر اقدامات جاری ہیں۔

Photos from Local Government Elections & Rural Development Department KP's post 03/09/2026

محکمہ لوکل گورنمنٹ، الیکشنز اینڈ رورل ڈویلپمنٹ خیبر پختونخوا میں آج سروس ڈیلیوری کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں عوام کو فراہم کی جانے والی بلدیاتی خدمات کے معیار، موجودہ سروس ڈیلیوری میکانزم، درپیش مسائل اور عوامی سہولیات میں مزید بہتری کے لیے مختلف اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کے دوران District Service Delivery Conference (DSDC) Dashboard کا بھی جائزہ لیا گیا اور مختلف اضلاع میں سروس ڈیلیوری کی صورتحال، کارکردگی اور متعلقہ اشاریوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں شفاف، مؤثر اور عوام دوست سروس ڈیلیوری کو یقینی بنانے، عوامی شکایات کے بروقت ازالے اور متعلقہ اداروں کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے پر زور دیا گیا۔

Photos from Local Government Elections & Rural Development Department KP's post 02/09/2026

ہفتہ وار صفائی اور ڈینگی سے بچاؤ مہم کے تحت تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن کرم میں صفائی سرگرمیاں جاری۔

آج بروز بدھ، 02 ستمبر 2026، صوبائی حکومت خیبر پختونخوا کی ہدایات پر ہفتہ وار صفائی اور ڈینگی سے بچاؤ مہم کے تحت تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن کرم کے عملے کی جانب سے مختلف علاقوں میں صفائی اور نکاسیٔ آب کی خصوصی سرگرمیاں انجام دی گئیں۔

اس دوران مختلف دفاتر، رہائشی علاقوں اور عوامی مقامات میں نالیوں کی صفائی کی گئی، جبکہ صفائی کے دوران نکالا گیا کچرا موقع سے فوری طور پر اٹھا کر مناسب طریقے سے ٹھکانے لگایا گیا۔

ان سرگرمیوں کا مقصد بہتر نکاسیٔ آب، ممکنہ ڈینگی افزائش گاہوں کا خاتمہ اور شہریوں کے لیے صاف ستھرا و صحت مند ماحول یقینی بنانا ہے۔

Category

Telephone

Address


Local Government, Elections And Rural Development Department KP
Peshawar
2500

Opening Hours

Monday 08:00 - 17:00
Tuesday 08:00 - 17:00
Wednesday 08:00 - 17:00
Thursday 08:00 - 17:00
Friday 08:00 - 17:00

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Local Government Elections & Rural Development Department KP posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Subscribe

We will notify you when anything happens in Peshawar.