NN Balochistan
📰 بلوچستان کی تازہ ترین اور مستند خبروں کے لیے NN Balochistan واٹس ایپ چینل فالو کریں
https://whatsapp.com/channel/0029Vb31sv9GehEMuCvdaG2y
02/07/2026
🛑 *کوئٹہ کے متعدد علاقوں میں افغان مہاجرین کے خلاف بڑے آپریشن کا آغاز* !!!!
🛑 کوئٹہ: وفاقی وزارتِ داخلہ سے جاری کردہ احکامات کے مطابق صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے مختلف علاقوں بشمول ہزارہ ٹاؤن، علمدار روڈ، مومن آباد، ناصر آباد، سید آباد، مشرقی بائی پاس، پشتون آباد، غوث آباد اور چالو باوڑی میں افغان مہاجرین کے خلاف آج سے بڑے پیمانے پر آپریشن کا آغاز کیا جائے گا !!!!
🛑 حکومتی ذرائع کے مطابق اس مہم کے دوران گھر گھر سرچ آپریشن کے علاوہ بس اڈوں، سرائے خانوں، ہوٹلوں اور نجی اداروں میں بھی افغان مہاجرین کے خلاف بھرپور کارروائی کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق آپریشن بلا تعطل جاری رہے گا !!!!
تازہ ترین اپڈیٹ اور تبصروں کے لیے ہمارے WhatsApp چینل کو فالو کریں شکریہ
https://whatsapp.com/channel/0029VaztUBODzgT922yYK81U
01/07/2026
🛑 کوئٹہ، خروٹ آباد سبزل روڈ: حکومتِ پاکستان کی جانب سے غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ خروٹ آباد کے علاقے سبزل روڈ میں بھی قانون نافذ کرنے والے ادارے مختلف مقامات پر دستاویزات کی جانچ اور قانونی کارروائی کر رہے ہیں۔ !!!!
🛑 حکومتی پالیسی کے مطابق افغان شہریوں کے لیے مقررہ ڈیڈ لائن 10 جولائی ہے، جبکہ اس ڈیڈ لائن تک کارروائیاں بدستور جاری رہیں گی۔ انتظامیہ نے متعلقہ افراد کو ہدایت کی ہے کہ وہ مقررہ مدت کے اندر قانونی تقاضے پورے کریں تاکہ کسی بھی قانونی کارروائی سے بچا جا سکے۔ !!!!
تازہ ترین اپڈیٹ اور تبصروں کے لیے ہمارے WhatsApp چینل کو فالو کریں شکریہ
https://whatsapp.com/channel/0029VaztUBODzgT922yYK81U
🛑 ڈیرہ مراد جمالی میں دو روز قبل لاپتہ ہونے والی آٹھ سالہ بچی کی نعش برآمد !!!!
01/07/2026
کوئٹہ میں ایک منفرد اور یادگار شادی کی تقریب، والد اور دو بیٹے ایک ہی دن رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔
کوئٹہ میں ایک انوکھی شادی کی تقریب نے لوگوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرلی، جہاں ایک ہی خاندان میں والد کی تیسری جبکہ ان کے دو بیٹوں کی پہلی شادی ایک ہی روز انجام پائی۔
اس منفرد تقریب میں والد نے اپنی تیسری شادی کی، جبکہ ان کے دونوں بیٹوں نے بھی اپنی زندگی کے نئے سفر کا آغاز کرتے ہوئے پہلی بار رشتہ ازدواج میں قدم رکھا۔ ایک ہی دن تین دلہوں کی شادی کی خوشیاں منانے والی یہ تقریب حاضرین کے لیے دلچسپی اور گفتگو کا مرکز بنی رہی۔
تازہ ترین اپڈیٹ اور تبصروں کے لیے ہمارے WhatsApp چینل کو فالو کریں شکریہ
https://whatsapp.com/channel/0029VaztUBODzgT922yYK81U
01/07/2026
سماجی المیہ دیکھیں۔۔۔ یہ دیگیں ڈیرہ غازی خان میں اس شخص کے قل خوانی پر پکی ہیں جس نے خراب معاشی حالات کی وجہ سے بیوی، بچوں سمیت خود کشی کرلی تھی۔
تازہ ترین اپڈیٹ اور تبصروں کے لیے ہمارے WhatsApp چینل کو فالو کریں شکریہ
https://whatsapp.com/channel/0029VaztUBODzgT922yYK81U
01/07/2026
*پاکستان اور بھارت کے درمیان قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ*
```پاکستان میں 250 بھارتی قیدی،52 شہری اور 198 ماہی گیر شامل،انڈیا میں 439 پاکستانی قیدی،386 شہری اور 53 ماہی گیر شامل```
`معاہدے کے تحت تحویل میں موجود قیدیوں کی فہرستوں کا سفارتی ذرائع سے تبادلہ کیاگیا`
تازہ ترین اپڈیٹ اور تبصروں کے لیے ہمارے WhatsApp چینل کو فالو کریں شکریہ
https://whatsapp.com/channel/0029VaztUBODzgT922yYK81U
01/07/2026
پاکستان میں نئی ایئرلائن “سائوتھ ائیر” کو سرٹیفکیٹ جاری
ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی نادر شفیع ڈار کے دستخط سےسرٹیفکیٹ جاری کیا گیا۔ ساؤتھ ایئر آئندہ چند روز میں اپنا فلائٹ آپریشن شروع کرے گی۔
وزارت دفاع اور ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے سرٹیفکیٹ میں مکمل تعاون کیا۔ ڈی جی نادرشفیع ڈار کا کہنا ہے کہ ملکی ایوی ایشن کے فروغ میں سی اے اے اپنا بہترین کردار ادا کرتا رہے گا۔
ساؤتھ ایئر پاکستان بھر کے تمام ایئرپورٹس پر اپنی پروازیں چلائے گی۔ ساؤتھ ایئر نے نیو گوادر ایئرپورٹ اور سکھر ایئرپورٹ کے لیے ٹیسٹ فلائٹ چلائی تھی۔
تازہ ترین اپڈیٹ اور تبصروں کے لیے ہمارے WhatsApp چینل کو فالو کریں شکریہ
https://whatsapp.com/channel/0029VaztUBODzgT922yYK81U
*🛑 خوشخبری ! خواتین کہاں ہیں خواتین؟*
*یکم جولائی سے نئے ٹیکسز کے نفاذ کے بعد امپورٹڈ میک اپ، پرفیومز، بیوٹی مصنوعات اور آلات پر ڈیوٹی میں 2 سے 5 فیصد کی کردی گئی، قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔*
ناران ۔۔۔۔ دریائے کنہار میں ٹک ٹاک بنانے کے لئے گاڑی دریا میں اتار دی پھر حشر دیکھیں جناب کا۔
ریسکیو والوں نے بڑی مشکل سے بچایا
تازہ ترین اپڈیٹ اور تبصروں کے لیے ہمارے WhatsApp چینل کو فالو کریں شکریہ
https://whatsapp.com/channel/0029VaztUBODzgT922yYK81U
🛑 کوئٹہ: وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کا گرلز کیڈٹ کالج کوئٹہ کا دورہ، 12 ملین روپے گرانٹ کا اعلان !!!!
🛑 کوئٹہ؛ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کور کمانڈر بلوچستان لیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم احمد خان کے ہمراہ گرلز کیڈٹ کالج کوئٹہ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے مختلف فیکلٹیز، تعلیمی شعبوں، تدریسی سہولیات اور تربیتی نظام کا تفصیلی معائنہ کیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ اور کور کمانڈر نے کالج کے جدید تعلیمی نظام، اعلیٰ معیار کی تدریس، مثالی نظم و ضبط اور انتظامیہ کی پیشہ ورانہ کاوشوں کو سراہتے ہوئے انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔ !!!!
🛑 دورے کے موقع پر گرلز کیڈٹ کالج کی طالبات سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ گرلز کیڈٹ کالج کوئٹہ پاکستان کی ایک مثالی اور معیاری درسگاہ ہے جہاں زیرِ تعلیم طالبات ملک کا روشن مستقبل اور پاکستان کی بہترین سفیر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ اس ادارے سے تعلیم حاصل کرنے والی طالبات زندگی کے ہر شعبے میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوائیں گی اور قومی تعمیر و ترقی میں مؤثر کردار ادا کریں گی۔ !!!!
🛑 وزیراعلیٰ نے طالبات پر زور دیا کہ وہ جس بھی شعبے میں جائیں، بلا جھجھک پاکستانیت کا پیغام عام کریں اور ریاستِ پاکستان کی نمائندہ بن کر اپنی ذمہ داریاں ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ ریاستِ پاکستان ہم سب کے لیے ہر شے سے مقدم اور عزیز ہے اور اسی ریاست نے ہمیں شناخت، عزت اور وقار عطا کیا ہے۔ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ جس نے ریاست سے محبت اور وفاداری کی، اللہ تعالیٰ نے اسے عزت اور سربلندی عطا کی، جبکہ ریاست سے غداری کرنے والے ہمیشہ رسوا اور خوار ہوئے۔ !!!!
🛑 انہوں نے طالبات کو تلقین کی کہ وہ ہر معاملے میں حقیقت اور پروپیگنڈے میں فرق کو سمجھیں، کیونکہ آج ریاستِ پاکستان کے خلاف منظم انداز میں جھوٹا اور گمراہ کن پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، جس کا مقصد نوجوان نسل کے ذہنوں کو متاثر کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بعض جامعات میں قوم پرستی کی آڑ میں قائم بعض کونسلز، معاونت اور رہنمائی کے نام پر معصوم طلبہ و طالبات کو گمراہ کرنے کی کوشش کرتی ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ نوجوان ایسے عناصر سے دور رہیں اور اپنی تمام تر صلاحیتیں پاکستان کی ترقی، استحکام اور خوشحالی کے لیے وقف کریں۔ !!!!
🛑 وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ صوبائی حکومت نوجوانوں کو عالمی معیار کی تعلیم فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے اور باصلاحیت طلبہ و طالبات کے لیے ہارورڈ، آکسفورڈ اور دیگر عالمی شہرت یافتہ جامعات تک رسائی کے مواقع پیدا کیے جا رہے ہیں تاکہ بلوچستان کے نوجوان بین الاقوامی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاست مخالف عناصر بلوچ بچیوں کو خودکش حملوں جیسے سنگین جرائم کے لیے استعمال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، جو نہ صرف انسانیت بلکہ بلوچ روایات، اقدار اور قومی تشخص کے بھی سراسر منافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچ معاشرہ ہمیشہ علم، شعور، امن اور عزتِ نسواں کا علمبردار رہا ہے اور ان روایات کو ہر قیمت پر محفوظ رکھا جائے گا۔ !!!!
🛑 وزیراعلیٰ نے کہا کہ گرلز کیڈٹ کالج کوئٹہ جیسے معیاری تعلیمی ادارے بلوچستان اور پاکستان کے روشن مستقبل کی ضمانت ہیں۔ انہوں نے طالبات سے عہد لینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ وعدہ کریں کہ زندگی کے جس بھی شعبے میں جائیں گی، ریاستِ پاکستان کی سفیر بن کر پاکستانیت، اتحاد، امن اور ترقی کا پیغام عام کریں گی۔ !!!!
🛑 اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے گرلز کیڈٹ کالج کوئٹہ کے لیے 12 ملین روپے کی خصوصی گرانٹ کا اعلان بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس ادارے کی ذاتی سرپرستی کریں گے اور حکومتِ بلوچستان کے تعاون سے گرلز کیڈٹ کالج کو دنیا کے مثالی تعلیمی اداروں کی صف میں شامل کرنے کے لیے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جائیں گے تاکہ بلوچستان کی بیٹیاں بہترین تعلیمی ماحول میں اپنی صلاحیتوں کو مزید نکھار سکیں۔ !!!!
🛑 دورے کے اختتام پر وزیراعلیٰ بلوچستان اور کور کمانڈر بلوچستان نے گرلز کیڈٹ کالج کوئٹہ میں یادگاری پودا بھی لگایا۔ !!!!
تازہ ترین اپڈیٹ اور تبصروں کے لیے ہمارے WhatsApp چینل کو فالو کریں شکریہ
https://whatsapp.com/channel/0029VaztUBODzgT922yYK81U
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the business
Address
Quetta
87550