Quetta writes
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Quetta writes, Blogger, Quetta.
25/09/2026
کوئٹہ: گھر میں افسو*سناک واقعہ، دو کمسن بچے جاں بحق
کوئٹہ کے علاقے چشمہ اچوزئی، گورک بائی پاس میں ایک گھر سے افسو*سناک واقعے کی اطلاع ملی ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق ایک خاتون نے مبینہ طور پر اپنے دو کمسن بچوں کو چھ*ری کے وار سے شد*ید زخمی کیا، جس کے نتیجے میں دونوں بچے جان کی بازی ہارگئے، جبکہ خاتون بھی زخمی ہوئی اور اسے تشو*یشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
25/09/2026
پورے گاوں میں سوگ کا سماں کلی نیلی ملاخیل میں
مجیب خان فوت ہونےکاخبرسن کر نانی اماں دل کادورہ پڑنےسےفوت ہوگئے اللّٰہ تعالیٰ دونوں کو مغفرت فرمائے آمین ثم آمین 🤲 😭
مجیب خان کانمازجنازہ 👈11.00
نانی اماں کا نمازجنازہ 5.30👈
20/09/2026
کراچی کے علاقے سائٹ سپر ہائی وے احسن آباد میں ایک فلیٹ سے 5 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق فلیٹ سے ملنے والی لاشیں میاں بیوی اور ان کے 3 بچوں کی ہیں۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پانچوں لاشیں کئی روز پرانی ہیں، واقعے کی مزید اور مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔
ایس ایس پی ایسٹ زبیر نذیر شیخ کا کہنا ہے کہ عمارت کی ساتویں منزل پر فلیٹ کے ایک کمرے سے لاشیں ملی ہیں، فلیٹ کے دروازے اندر سے بند تھے، مرنے والا شخص ڈاکٹر اور گھر کا کفیل تھا۔
انہوں نے کہا ہے کہ لاشوں کو قانونی کارروائی کے بعد عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا، پوسٹ مارٹم کے بعد ہی موت کی اصل وجہ سامنے آئے گی، ممکنہ طور پر مرنے والے افراد نے خودکشی کی ہے۔
وزیر داخلہ سندھ ضیاءالحسن لنجار نے واقعہ پر ایس ایس پی ایسٹ سے تفصیلات طلب کرلیں۔
وزیر داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ ایس ایس پی ایسٹ ابتدائی پولیس کارروائی اور ایکشن سے فوری آگاہ کریں، واقعے کی تفتیش و تحقیق سے حتمی نتائج سامنے لائے جائیں، ایس ایس پی ایسٹ اپنی نگرانی میں واقعہ کی تفتیش کو مؤثر اور مربوط بنائیں۔
18/09/2026
سوراب .. مسافر کوچ مسافروں سمیت اغواء
سوراب: نامعلوم مسلح افراد نے کراچی سے کوئٹہ جانے والی مسافر کوچ کو مسافروں سمیت تحویل میں لے لیا
سوراب: مسلح افراد نے مسافر کوچ کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا،
کوہاٹ پولیس لائن مسجد میں دھماکہ
کوہاٹ - ذرائع کے مطابق پولیس لائن مسجد میں دھماکہ ہوا ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے میں متعدد افراد زخمی اور شہید ہونے کی اطلاعات ہیں۔
پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں، علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔
کنفرمیشن جاری ہے - مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
اللہ خیر کرے، اللہ تمام زخمیوں کو صحت دے آمین 🤲
😭😭😭😭😭😭😭
18/09/2026
کوہاٹ پولیس لائنز مسجد میں دھماکہ، ابتدائی معلومات کے مطابق متعدد لوگوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات۔
انا للہ و انا الیہ راجعون
18/09/2026
چار قتل کا ملزم اللہ کے حوالے
کراچی: سرجانی ٹاؤن میں پولیس پارٹی پر فائرنگ کا واقعہ
کراچی: گرفتار ملزم ہمایوں کو اس کے ساتھیوں کی نشاندہی پر پولیس ساتھ لے کر پہنچی تھی
کراچی: ملزم کے ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی
کراچی: ساتھیوں کی فائرنگ سے گرفتار ملزم ہمایوں مارا گیا
کراچی: فائرنگ کے دوران ایک پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگیا
کراچی: اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ملزم کے ساتھی فرار ہوگئے
17/09/2026
کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں ماں اور تین بچوں کی ہلاکت کے کیس میں پولیس نے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم مقتولہ مہوش اور اس کے خاندان سے واقف تھا اور کچھ عرصہ قبل اسی گھر میں کرایہ دار کے طور پر بھی رہائش پذیر رہا تھا۔ ڈی آئی جی ویسٹ کے مطابق دانش نے ملزم ہمایوں کی حرکتیں دیکھ کر اسکو گھر سے نکال دیا تھا
کچھ روز بعد ملزم نے گھر میں گھس کر زیادتی کی کوشش کی، خاتون نے مزاحمت کی تو اسکو قتل کردیا چھوٹی بچی رونے لگی تو اسکو بھی قتل کردیا پھر بچے مدرسہ سے آئے ملزم نے ان دونوں بچوں کو قتل کردیا اور فرار ہوگیا شوہر گھر پر نہیں تھا
Karachi Surjani 4 Murder News
17/09/2026
بریکنگ نیوز، سپریم کورٹ نے ایمان مزاری ہادی علی چھٹہ کی سزا معطلی درخواستیں منظور کر کہ رہا کرنے کا حکم دے دیا سپریم کورٹ نے دونوں درخواست گزاروں کی سزائیں معطل کردی..!!
17/09/2026
کوئٹہ: بوری بند کمسن علی شاہ قتل کیس حل، سگی چچی گرفتار
کوئٹہ پولیس کے SCIW نے علی شاہ قتل کیس حل کر لیا۔ 22 اگست کو بچے کی لاش گھر کے قریب بوری میں ملی تھی۔ سوشل میڈیا پر افواہیں گردش کرتی رہیں مگر پولیس نے شواہد اور تکنیکی تفتیش سے ملزمہ تک رسائی حاصل کی۔ پولیس کے مطابق سگی چچی نے جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔ کمسن علی شاہ کے قتل اور بوری بند لاش ملنے کے کیس میں اہم پیش رفت سامنے آگئی، سیریس کرائم انویسٹیگیشن ونگ نے مقتول بچے کی سگی چچی کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق کمسن علی شاہ کے قتل کیس کی تفتیش کے دوران تکنیکی شواہد اور دیگر معلومات کی بنیاد پر تفتیش مقتول کی سگی چچی تک پہنچی، جسے حراست میں لے لیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دورانِ تفتیش گرفتار ملزمہ نے مبینہ طور پر بچے کے قتل کا اعتراف بھی کیا ہے۔ پولیس نے کیس میں مزید شواہد اکٹھے کرنے اور واقعے کے محرکات جاننے کے لیے تفتیش جاری رکھی ہوئی ہے۔
پولیس حکام کے مطابق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی مختلف افواہوں کے بجائے تفتیش میں سامنے آنے والے شواہد کی بنیاد پر کیس کی کڑیاں ملزمہ تک پہنچیں
Category
Website
Address
Quetta
Alerts
Be the first to know and let us send you an email when Quetta writes posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.