Hamara Quetta

Hamara Quetta

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Hamara Quetta, Writer, Quetta.

05/09/2026

ایک طالب علم کی فریاد — کیا میرٹ صرف کتابوں میں رہ گیا ہے؟

میں نے FSc میں 798 نمبر حاصل کیے۔
یہ صرف 798 نمبر نہیں تھے، یہ میرے والدین کی دعائیں، میری محنت، میری راتوں کی جاگ، میری امیدیں اور میرے بہتر مستقبل کا خواب تھا۔

میں نے 13 اگست کو سائنس کالج کوئٹہ میں BS Computer Science کے لیے درخواست جمع کروائی۔ دل میں یقین تھا کہ محنت رنگ لائے گی، میرٹ میرا ساتھ دے گا اور مجھے اپنی تعلیم جاری رکھنے کا موقع ملے گا۔

لیکن جب شارٹ لسٹ آئی تو میرا نام اس میں نہیں تھا۔

میں متعلقہ لوگوں کے پاس گیا، بات کی، اپنی پریشانی بتائی۔ ایک جگہ سے دوسری جگہ بھیجا گیا۔ ہر دروازے پر یہی امید لے کر گیا کہ شاید کوئی میری بات سن لے، شاید کوئی یہ دیکھ لے کہ میرے پیچھے بھی ایک گھر ہے، ایک خاندان ہے، ایک مستقبل ہے۔

لیکن اسی دوران ایک ایسا منظر دیکھا جس نے دل توڑ دیا۔

میں نے ایسے طالب علم کے لیے سفارش ہوتے دیکھی جس کے نمبر مجھ سے کم تھے، مگر شاید اس کے پاس سفارش تھی، تعلق تھا یا کوئی مضبوط سہارا تھا۔

تب دل میں صرف ایک سوال پیدا ہوا:
کیا غریب طالب علم کی سب سے بڑی غلطی یہی ہے کہ اس کے پاس سفارش نہیں؟

ہم جیسے طلبہ کے والدین کے پاس بڑے عہدے نہیں ہوتے، بڑے تعلقات نہیں ہوتے۔
کوئی مزدور ہے، کوئی چوکیدار ہے، کوئی معمولی ملازمت کرتا ہے، کوئی اپنی اولاد کی فیس کے لیے دن رات محنت کرتا ہے۔

وہ اپنے بچوں کو صرف ایک چیز دے سکتے ہیں:
اپنی دعائیں اور اپنی محنت۔

اور جب یہی بچہ اچھے نمبر حاصل کرکے میرٹ کے دروازے پر پہنچتا ہے تو اس سے اگر یہ کہا جائے کہ سفارش لاؤ، تعلق لاؤ، پیسہ لاؤ—تو پھر وہ بچہ کہاں جائے؟

سرکاری اداروں میں بیٹھے ہر شخص سے میری مؤدبانہ گزارش ہے:

آپ کے سامنے آنے والا ہر طالب علم کسی نہ کسی غریب گھر کی امید ہوتا ہے۔
اس کے والدین نے شاید اپنی ضروریات قربان کرکے اسے پڑھایا ہوتا ہے۔
اس کے لیے چند سو یا چند ہزار روپے بھی بہت بڑی رقم ہو سکتی ہے۔

براہِ کرم اس کے نمبروں کے ساتھ اس کی مجبوری بھی دیکھیں۔

ہم کسی سے احسان نہیں مانگتے۔
ہم صرف اپنا حق مانگتے ہیں۔

اگر میرٹ ہے تو میرٹ سب کے لیے ہو۔
اگر قانون ہے تو قانون سب کے لیے ہو۔
اگر سیٹیں محدود ہیں تو فیصلہ شفاف طریقے سے ہو۔

کیونکہ ایک غریب طالب علم کے خواب کو توڑنا صرف ایک بچے کا مستقبل نہیں توڑتا،
پورے گھر کی امید توڑ دیتا ہے۔

میں کسی سے لڑنا نہیں چاہتا، کسی کی توہین نہیں کرنا چاہتا۔
بس اتنی سی درخواست ہے کہ میرے کیس کو بھی میرٹ اور انصاف کی نظر سے دیکھا جائے۔

میرے پاس سفارش نہیں،
میرے پاس دولت نہیں،
لیکن میرے پاس 798 نمبر ہیں، محنت ہے، اور ایک خواب ہے۔

خدارا!
اس خواب کو سفارش سے مت ہارنے دیں۔

اگر آپ بھی سمجھتے ہیں کہ تعلیم پر سب کا برابر حق ہے، تو اس آواز کو آگے پہنچائیں۔ شاید کسی ذمہ دار شخص تک یہ بات پہنچ جائے اور کسی غریب طالب علم کو اس کا حق مل جائے۔





#کوئٹہ
#میرٹ

23/08/2026

pm Shahbaz sharif Sahab se Quetta KY gas hawale se request.

23/08/2026

"مقابلہ شروع ہو چکا، اب دیکھنا یہ ہے کہ عوام کا فیصلہ کس کے حق میں آتا ہے! 🔥"

21/08/2026

خدارا کسی بھی سوشل میڈیا پوسٹ کو بغیر تحقیق اور تصدیق کے آگے شیئر نہ کریں۔ صرف ویوز، لائکس اور ریچ کے لیے کسی استاد، پروفیسر یا کسی تعلیمی ادارے کا نام بدنام کرنا انتہائی غیر ذمہ دارانہ عمل ہے۔

جس خبر کو سوشل میڈیا پر پھیلایا جا رہا ہے، اسے سائنس کالج کوئٹہ سے جوڑنا درست نہیں۔ دستیاب معلومات کے مطابق جس پروفیسر کا یہ معاملہ بتایا جا رہا ہے، وہ کسی دوسرے علاقے/ادارے سے متعلق ہے۔ سائنس کالج کوئٹہ میں اس نام کا کوئی پروفیسر نہیں ہے، اس لیے بغیر تصدیق اس خبر کو سائنس کالج کوئٹہ کے ساتھ جوڑنا اور اس کے خلاف پوسٹس کرنا مناسب نہیں۔

اگر کسی کے پاس اس دعوے کا مستند ثبوت ہے تو سرکاری نوٹیفکیشن یا معتبر ذریعے کا حوالہ پیش کرے؛ محض فیس بک پوسٹ یا کسی پیج کی بات کو حقیقت سمجھ کر آگے نہ پھیلائیں۔

یاد رکھیں، ایک جھوٹی یا غلط پوسٹ کسی شخص کے ساتھ ساتھ پورے ادارے کی ساکھ کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔

خبر شیئر کرنے سے پہلے تحقیق کریں، تصدیق نہ ہو تو خاموش رہیں۔
سائنس کالج کوئٹہ کو بلاوجہ بدنام نہ کریں۔

07/08/2026

یا اللہ ان مظلوم فلسطینیوں کی مدد فرما۔😭
#فلسطنی
#مظلوم
#مسلمان
#مسلمانوں

07/08/2026

🛑 سعودی عرب ، ترکیہ اور پاکستان کے درمیان ● مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ ● طے پا گیا

🛑 کسی بھی ایک ملک پر حملہ تینوں ممالک پر حملہ سمجھا جائے گا،تینوں مل کر دشمن کو جواب دیں گے.
معاہدے کا متن!

05/08/2026

لکی مروت میں گھر کے اندر دستی بم دھماکے سے بچے سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے !!

05/08/2026

لاہور کے بعد کراچی میں مردہ مرغیوں کا گوشت بھیجتا ہوا پکڑا گیا۔

03/08/2026

😂 یہ صاحب پریس کانفرنس میں فرما رہے تھے:

"مجھے صرف چند ماہ کے لیے وزیرِ اعلیٰ بنا دیں، میں بلوچستان بدل دوں گا، مسائل بھی ختم کر دوں گا اور دہشت گردی بھی!"

بس پھر دل میں ایک ہی سوال آیا... 🤔

ایک چانس اسے بھی دے دیتے ہے۔😊

اپنی رائے ضرور دیں، لیکن مہذب انداز میں۔

Category

Website

Address


Quetta