Daily Quetta
📢 آپ کے علاقے کی خبر، آپ کی آواز! 📰📸🎥 کوئی بھی اہم خبر، واقعہ، تصویر یا ویڈیو Daily Quetta کو بھیجیں، ہم اسے عوام تک پہنچائیں گے۔
15/07/2026
21 جون کو کوئٹہ کے حدود سے لاپتہ ہونے والے نوجوان سید خلیل الرحمان کی لاش شعبان کے پہاڑی علاقے سے برآمد ہوئی ہے۔
سید خلیل الرحمان ایک تعلیم یافتہ نوجوان تھے۔ انہوں نے کچھ عرصہ محکمہ سی ٹی ڈی میں خدمات انجام دیں، بعد ازاں ملازمت چھوڑ کر سی ایس ایس کے امتحان کی تیاری میں مصروف ہو گئے تھے۔
تاہم یہ سوالات تاحال تشنۂ جواب ہیں کہ وہ کس طرح لاپتہ ہوئے، انہیں اغوا کیا گیا یا نہیں، اور وہ شعبان کے پہاڑی علاقے تک کیسے پہنچے۔ ان تمام پہلوؤں کی حقیقت سامنے آنا اور شفاف تحقیقات کے ذریعے ذمہ داروں کا تعین ہونا ضروری ہے۔
15/07/2026
بلوچستان میں ای-ڈومیسائل / لوکل سرٹیفکیٹ سسٹم کا اجرا
نوٹیفکیشن کا مقصد: حکومتِ بلوچستان نے وزیرِ اعلیٰ بلوچستان کی منظوری کے بعد، صوبے میں "ای-ڈومیسائل / لوکل سرٹیفکیٹ سسٹم" متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔
سسٹم کا نام: یہ سسٹم "انٹیگریٹڈ ڈومیسائل مینجمنٹ سسٹم" (IDMS) کہلائے گا، جسے نادرا (NADRA) نے تیار کیا ہے۔
عمل درآمد: اس سسٹم کا نفاذ ہوم ڈیپارٹمنٹ، نادرا کے تعاون سے کرے گا۔ اس کے لیے تمام متعلقہ محکموں اور اداروں کے ساتھ رابطہ کاری کی جائے گی اور تمام حکومتی پالیسیوں، قوانین اور ضابطہ اخلاق کی پاسداری کی جائے گی۔
نفاذ کی تاریخ: یہ نوٹیفکیشن فوری طور پر نافذ العمل ہو گیا ہے۔
14/07/2026
مولوی نورالدین آغا نے شہداء کی میتیں رکھ کر احتجاج کرنے کے عمل کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ اسلام میں شہداء اور دیگر اموات کی جلد از جلد تدفین کی ہدایت دی گئی ہے۔ انہوں نے احادیثِ مبارکہ کا حوالہ دیتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ میتوں کو احتجاج کے لیے روکے رکھنا مناسب نہیں، بلکہ شرعی تعلیمات کے مطابق ان کی فوری تدفین کی جانی چاہیے۔
سانحہ زیارت
آرمی چیف اور وزیر اعظم زیارت و ہرنائی کے پہاڑوں میں جامع آپریشن شروع کرائیں ، صوبائی وزیر نور محمد دومڑ
14/07/2026
کھڈکوچہ کے مقام پر دھماکے اورفائرنگ کی اطلاعات ہے ار سی ڈی شاہراہ مکمل بند کردی گئی،
13/07/2026
کوئٹہ /حکومت بلوچستان نے صوبے میں پہلی بار ای ڈومیسائل اور ای-لوکل سرٹیفکیٹ سسٹم متعارف کرا دیا، باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری
13/07/2026
سوراب؛ نامعلوم مسلح افراد کی مسافر بسوں پر فائرنگ، دو افراد زخمی
13/07/2026
کوئٹہ احتجاج
مظلوم اولِسی تحریک کے رہنما حاجی صادق ادوزئی کے تین محافظوں کو مبینہ طور پر پولیس کی جانب سے حراست میں لیے جانے کے خلاف احتجاجاً سیٹلائٹ ٹاؤن روڈ اڈہ چورنگی کوئٹہ کو مشتعل افراد نے ٹائیر جلاکردونوں اطراف سے ہر قسم کی آمدورفت کے لیے بند کر دیا ہے۔ مسافر متبادل راستے اختیار کریں۔
کوئٹہ: ماشکیل میں دکان پر فائرنگ، 5 مزدور جاں بحق
Category
Website
Address
Quetta
78300