Reporter Quetta

Reporter Quetta

Share

Important News, Videos and pictures about Balochistan ,Pakistan and all around the world.

18/09/2026

کوئٹہ: صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید خان درانی نے محترمہ بینظیر اسکالرشپ پروگرام کے تحت 186 نمایاں طلبہ میں تین لاکھ روپے کے اسکالرشپ چیک تقسیم کیے

کوئٹہ : صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید خان درانی نے محترمہ بینظیر اسکالرشپ پروگرام کے تحت سیشن 2025 کے ایف اے اور ایف ایس سی امتحانات میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے بلوچستان کے 31 اضلاع کے 186 کامیاب طلبہ میں کل تین لاکھ روپے مالیت کے اسکالرشپ چیک تقسیم کیے۔

چیک تقسیم کی یہ تقریب گورنمنٹ گرلز کالج جناح ٹاؤن میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں ڈائریکٹر کالجز پروفیسر حسین بلوچ، جوائنٹ ڈائریکٹر کالجز سعیدہ نیاز بلوچ اور ڈائریکٹر اسکالرشپس قیصر بلوچ بھی موجود تھے۔

اس موقع پر صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید خان درانی نے کہا کہ جو طلبہ اعلیٰ تعلیمی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں وہ قوم کا قیمتی اثاثہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ان کی حوصلہ افزائی اور اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے میں ہر ممکن مدد فراہم کرے گی۔

تقریب میں محکمہ تعلیم کے سینئر افسران، کالج پرنسپلز، طلبہ اور ان کے والدین نے شرکت کی اور باصلاحیت طلبہ کی حوصلہ افزائی کے اس اقدام کو سراہا۔

17/09/2026

دسوھیلي پشتون خوا په مرکزی ښار کوټه کي د اولسونو او پښتانه کام د کوټي د پلو(ضلعې )سلاکار او مشورہ جرګی کی انتخاب سوي کميټي غونډه د نواب اياز خان جوګيزي صاحب په صدارت کي دوام لري

17/09/2026

دسوھیلي پشتون خوا په مرکزی ښار کوټه کي د اولسونو او پښتانه کام د کوټي د پلو(ضلعې )سلاکار او مشورہ جرګی تہ ڈاکٹر حامد خان اچگزئی صاحب وینا کوی

17/09/2026

دسوھیلي پشتون خوا په مرکزی ښار کوټه کي د اولسونو او پښتانه کام د کوټي د پلو(ضلعې )سلاکار او مشورہ جرګی تہ عبدالرحیم زیارتوال صاحب وینا کوی

17/09/2026

دسوھیلي پشتون خوا په مرکزی ښار کوټه کي د اولسونو او پښتانه کام د کوټي د پلو(ضلعې )سلاکار او مشورہ جرګی تہ قدرمن نواب ایاز خان جوګيزي وینا کوی

16/09/2026

شفیق مینگل کے کیمپ کے قریب پرانی لیویز چوکی پر حملہ، 5 افراد جاں بحق

شفیق مینگل کے کیمپ کے قریب لیویز کی پرانی چوکی پر حملہ کیا گیا۔

حملے کے نتیجے میں شفیق مینگل کے چار ساتھی اور ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ چوکی پر شفیق مینگل کے محافظ تعینات تھے۔

13/09/2026

ژوب میں چھ آدمی آگئے تھے ، بس سے کچھ آدمی اتار کرلے گئے تھے، پھر اگلے دن رہا کر دیے گئے تھے. گورنر شیخ جعفر خان

#بلوچستان #ژوب

08/09/2026

سول ہسپتال کوئٹہ کے گزشتہ آڈٹ اعتراضات پر انکوائری جاری، موجودہ انتظامیہ اور تمام ریکارڈ مکمل طور پر محفوظ ہیں: ایم ایس ڈاکٹر ہادی کاکڑ

کوئٹہ (رپورٹ: رپورٹر کوئٹہ): سینڈیمن پراونشل سول ہسپتال کوئٹہ کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس) ڈاکٹر ہادی کاکڑ نے وضاحت کی ہے کہ میڈیا اور پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاسوں میں زیر بحث آڈٹ اعتراضات اور انکوائریاں سابقہ ادوار یعنی سال 2018ء سے 2022ء اور کرونا عالمی وبا کے وقت کی ہیں۔

رپورٹر کوئٹہ سے گفتگو کرتے ہوئے ایم ایس سول ہسپتال ڈاکٹر ہادی کاکڑ کا کہنا تھا کہ اس تمام ادوار کا سرکاری ریکارڈ مکمل اور محفوظ ہے، انتظامی اور قانونی کلیئرنس کے لیے انکوائری کا عمل جاری ہے۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ موجودہ حکومت اور موجودہ ہسپتال انتظامیہ کے دور میں کسی قسم کی مالی یا انتظامی بے ضابطگی کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا اور ہسپتال کے تمام امور شفافیت اور درست سمت میں چل رہے ہیں۔

پس منظر اور آڈٹ رپورٹس کی تفصیلات:

واضح رہے کہ حال ہی میں چیئرمین اصغر علی ترین کی زیر صدارت بلوچستان اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں سینڈیمن پراونشل سول ہسپتال کے گزشتہ آڈٹ پیراز (سال 2017-18 سے 2021-22) کا جائزہ لیا گیا۔

آڈٹ رپورٹس اور اجلاس کے اہم نکات درج ذیل ہیں:

ادویات کی غیر قانونی خریداری اور غائب ہونا: اسپیشل آڈٹ رپورٹس کے مطابق مرکزی اسٹور سے 22.825 ملین روپے کی ادویات کے غائب ہونے اور 30.016 ملین روپے کی ادویات کی خرید و فروخت میں قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کی نشاندہی کی گئی تھی۔
آڈٹ میں سپلائی آرڈرز، بلوں، ڈیلیوری چالان اور اسٹاک رجسٹر کے اندراجات میں فرق اور عدم دستیابی پر اعتراضات اٹھائے گئے تھے۔
چیئرمین پی اے سی اصغر علی ترین اور اراکین (فضل قادر مندوخیل، محمد خان لہڑی، ، رحمت صالح بلوچ اور ولی محمد نورزئی و دیگر ) نے آڈٹ پیراز پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو تمام مطلوبہ ریکارڈ 15 دن میں مکمل کر کے پیش کرنے کی ہدایت کی تھی۔

ایم ایس ڈاکٹر ہادی کاکڑ کے مطابق ان تمام سابقہ اعتراضات پر ہسپتال کا موقف اور ریکارڈ مکمل ہے اور قانونی و انتظامی مراحل کے تحت یہ کلیئرنس کا عمل جلد مکمل کر لیا جائے گا۔

04/09/2026

کوئٹہ، مسلم باغ اور زیارت میں مسلح حملے: فرنٹیئر کور بلوچستان نارتھ کے 16 اہلکار شہید

کوئٹہ، مسلم باغ اور زیارت میں مسلح افراد کے الگ الگ حملوں میں فرنٹیئر کور بلوچستان نارتھ کے 16 اہلکار شہید ہو گئے۔ شہداء میں کرک کے حوالدار لطف الرحمن خٹک، نائیک زین اللہ خٹک اور سپاہی اولیاس خان خٹک سمیت نائیک اسماعیل، نائیک محمد ایوب، سپاہی بلال، عبدالرحمن، فخرالدین، کانخاب، عرفان، اکبر، عطاء محمد، رضوان، طفیل، واجد علی اور محمد اشفاق شامل ہیں۔

Category

Website

Address


Quetta