Nooruddin kakar

Nooruddin kakar

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Nooruddin kakar, Politician, Quetta.

26/09/2026
26/09/2026

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان چیف آف بگٹی میر سرفراز بگٹی سے پاکستان پیپلز پارٹی کوئٹہ سٹی کے صدر نورالدین کاکڑ کی قیادت میں پی پی پی کوئٹہ سٹی کے وفد نے صوبائی جنرل سیکریٹری ربانی کاکڑ کی سربراہی میں ملاقات کی اور اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس کے دوران پیپلز پارٹی کوئٹہ سٹی کے صدر نورالدین کاکڑ نے علاقائی مسائل، عوامی مشکلات اور پارٹی کارکنوں کو درپیش روزگار کے مسائل سے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کو تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پیپلز پارٹی کوئٹہ سٹی کے صدر نورالدین کاکڑ اور سٹی تنظیم کی جانب سے وزیراعلیٰ بلوچستان کی فراہم کردہ ہوم سولر سسٹمز کو شفاف اور منظم انداز میں مستحق پارٹی کارکنوں تک پہنچانے کے اقدام کو سراہا۔

ملاقات کے دوران پارٹی تنظیمی امور، کارکنوں کے مسائل اور عوامی فلاح و بہبود سے متعلق مختلف امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

بعد ازاں وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی، صوبائی جنرل سیکریٹری ربانی کاکڑ، صدر پیپلز پارٹی کوئٹہ سٹی نورالدین کاکڑ اور وفد کے دیگر اراکین نے گروپ فوٹو بھی بنوایا۔

Photos from Nooruddin kakar's post 25/09/2026

کوئٹہ: شالدرہ فلاحی تنظیم کے زیرِ اہتمام اللہ ڈینہ روڈ پر علاقائی مسائل کے حوالے سے ایک کارنر میٹنگ منعقد ہوئی۔

کارنر میٹنگ سے پاکستان پیپلز پارٹی کوئٹہ سٹی کے صدر نورالدین کاکڑ، شالدرہ فلاحی تنظیم کے صدر عبدالمالک ناصر، کوئٹہ سٹی کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری ملک شازیب کاسی، سینئر رہنما ملک عبدالرشید دہوار، محمد انور بازئی اور دیگر رہنماؤں نے خطاب کیا۔

اس موقع پر پی پی پی کوئٹہ سٹی کے صدر نورالدین کاکڑ نے کہا کہ علاقائی مسائل کے حل اور عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے بھرپور کوششیں کی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل سے آگاہی اور ان کے حل کے لیے متعلقہ اداروں اور حکام سے مؤثر انداز میں رابطہ کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پانی، بجلی، سڑکوں، صفائی، سیوریج اور دیگر بنیادی مسائل عوام کے دیرینہ مسائل ہیں، جن کے حل کے لیے عملی اقدامات اور مسلسل جدوجہد کی ضرورت ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کوئٹہ سٹی عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر اجاگر کرنے اور ان کے حل کے لیے ہر ممکن کردار ادا کرے گی۔

نورالدین کاکڑ نے کہا کہ سیاسی و سماجی رہنماؤں اور علاقہ مکینوں کے ساتھ مشاورت کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا تاکہ عوامی مسائل کی درست نشاندہی کرکے انہیں متعلقہ فورمز تک پہنچایا جا سکے۔

اس موقع پر شالدرہ کے علاقہ مکینوں نے بھی اپنے مسائل اور مشکلات سے پارٹی رہنماؤں کو آگاہ کیا، جبکہ نورالدین کاکڑ نے مسائل کے حل کے لیے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

25/09/2026

کوئٹہ: پاکستان پیپلز پارٹی کوئٹہ سٹی کے صدر نورالدین کاکڑ شالدرہ فلاحی تنظیم کے زیرِ اہتمام علاقائی مسائل کے حوالے سے منعقدہ کارنر میٹنگ سے خطاب کر رہے ہیں۔

24/09/2026

سٹی سکریٹریٹ میں وزیر اعلی کی طرف سے فراہم کردہ اہوم سولر سسٹم کی پر وقار تقریب کا انعقاد

Photos from Nooruddin kakar's post 24/09/2026

کوہٹہ سٹی کے تمام دوستوں کو کل کے شاندار پروگرام کے انعقاد پر دل کےاتہا گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتا ہوں سٹی کے دوستوں نے ایک بار پھر ثابت کردیا کہ بلوچستان بھر کی تنظیموں میں اپنی منفرد حیثیت اتحاد اتفاق نظم وضبط اور اخلاص سے اپنی حیثیت منوایا ہے اور مجھے اپنی دوستوں اور تنظیم پر ہمیشہ فخر رہگا ۔۔
نورالدین کاکڑ صدر پاکستان پیپلز پارٹی کوئٹہ سٹی

24/09/2026

کوئٹہ: پاکستان پیپلز پارٹی کوئٹہ سٹی کے زیرِ اہتمام وزیرِ اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی جانب سے کوئٹہ سٹی کے جیالوں کے لیے فراہم کیے گئے ہوم سولر سسٹمز کی تقسیم کے حوالے سے ایک پروقار تقریب پیپلز پارٹی کوئٹہ سٹی سیکریٹریٹ، سرکی روڈ پر منعقد ہوئی۔ تقریب کی صدارت پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے صوبائی جنرل سیکریٹری ربانی کاکڑ نے کی۔

تقریب کے دوران ہوم سولر سسٹمز کوئٹہ سٹی کے مستحق جیالوں میں تقسیم کیے گئے۔ یہ سولر سسٹمز پیپلز پارٹی کوئٹہ سٹی کے صدر نورالدین کاکڑ کی جانب سے صوبائی قیادت کی ہدایات پر چند ماہ قبل شفاف قرعہ اندازی کے ذریعے منتخب کیے گئے 37 خوش نصیب جیالوں کو فراہم کیے گئے۔

اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے صوبائی جنرل سیکریٹری ربانی کاکڑ، کوئٹہ سٹی کے صدر نورالدین کاکڑ، صوبائی رہنما قاسم خان اچکزئی، شیخ یاسر بشیر، صوبائی ایگزیکٹو ممبر ملک شہزاد شاہوانی، کوئٹہ سٹی کے نائب صدر ڈاکٹر سبحان ترین، ڈسٹرکٹ کوئٹہ کے سیکریٹری اطلاعات ظفر اللہ پیرزادہ، ڈپٹی جنرل سیکریٹری ملک شازیب کاسی، عبدالنبی سملانی، پی ایس ایف کے اسرار اللہ شاہوانی، شالدرہ پلائی تنظیم کے سربراہ عبدالمالک ناصر، کوئٹہ سٹی کے سینئر ساتھی ملک سیف اللہ کاکڑ سمیت دیگر پارٹی رہنماؤں، عہدیداران اور کارکنان نے شرکت کی اور خطاب کیا۔

صوبائی جنرل سیکریٹری ربانی کاکڑ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ اپنے کارکنوں کو اپنی طاقت اور سرمایہ سمجھتی ہے۔

وزیرِ اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی جانب سے کوئٹہ سٹی کے جیالوں کے لیے ہوم سولر سسٹمز کی فراہمی اسی سوچ کا عملی اظہار ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کارکنوں کو سہولیات کی فراہمی اور ان کے مسائل کے حل کے لیے ہر سطح پر اقدامات کیے جائیں گے۔

ربانی کاکڑ نے کہا کہ ہوم سولر سسٹمز کی تقسیم کے عمل کو شفاف رکھا گیا ہے اور قرعہ اندازی کے ذریعے 37 جیالوں کا انتخاب اس بات کا ثبوت ہے کہ پارٹی کارکنوں تک سہولیات میرٹ اور شفاف طریقے سے پہنچانے کی کوشش کی گئی ہے۔

انہوں نے پیپلز پارٹی کوئٹہ سٹی کے صدر نورالدین کاکڑ اور سٹی تنظیم کو اس اقدام پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ کارکنوں کی فلاح و بہبود اور ان کے مسائل کو ترجیح دینا پارٹی تنظیموں کی اہم ذمہ داری ہے۔

پیپلز پارٹی کوئٹہ سٹی کے صدر نورالدین کاکڑ نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی جانب سے کوئٹہ سٹی کے جیالوں کے لیے فراہم کیے گئے ہوم سولر سسٹمز پارٹی کارکنوں کی فلاح و بہبود کے لیے ایک اہم اقدام ہے۔

ہماری کوشش ہے کہ حکومتی سہولیات اور وسائل حقیقی مستحق جیالوں تک شفاف اور منصفانہ انداز میں پہنچیں۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی قیادت کی ہدایات پر چند ماہ قبل سولر سسٹمز کے لیے درخواستیں جمع کرنے کے بعد شفاف قرعہ اندازی کے ذریعے 37 خوش نصیب جیالوں کا انتخاب کیا گیا، تاکہ کسی بھی قسم کی سفارش یا امتیاز کے بغیر مستحق کارکنوں کو یہ سہولت فراہم کی جاسکے۔

نورالدین کاکڑ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا اصل سرمایہ اس کے کارکن ہیں اور ہماری ذمہ داری ہے کہ پارٹی کے ان جیالوں کے ساتھ کھڑے ہوں جو مسلسل پارٹی کے ساتھ وابستہ رہتے ہوئے اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ بھی کوئٹہ سٹی کے جیالوں کے مسائل اور بنیادی ضروریات کو پارٹی قیادت کے سامنے بھرپور انداز میں اجاگر کیا جائے گا۔

انہوں نے وزیرِ اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور صوبائی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عوامی فلاح اور کارکنوں کی معاونت کے ایسے اقدامات سے نہ صرف جیالوں کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے بلکہ پارٹی اور کارکنوں کے درمیان تعلق بھی مزید مضبوط ہوتا ہے۔

23/09/2026

Photos from Nooruddin kakar's post 23/09/2026

Category

Telephone

Address

Quetta