Jamote
The Jamot is a Sindhi speaking ethnic group found in Sindh, Balochistan and Punjab provinces of Pakistan. They are related to the Samman or Sammat.
The Jamot is a Sindhi speaking ethnic group found in Sindh and Balochistan provinces of Pakistan.This tribe is divided into approximately more 100 clans including: Dajli, Bohar, Mangrio,Abro,Manjhoo, Ansari, Qureshi, Hanbhi, junejo, Attar, Shaikh, jamali, chutta. The Jamot are believed to have migrated from Arabia into Sindh and then part of the tribe migrate to Balochistan. In Sindh they are know
01/08/2026
شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے ۔۔اللہ شہید کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے آمین ۔۔
جاموٹ یوتھ بلوچستان
کوئٹہ، ابڑو ہاؤس
جاموٹ یوتھ بلوچستان کی امن کمیٹی و قبائلی امور کے سینئر ممبر اور سابق ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ بلوچستان، ڈاکٹر سلیم اختر ابڑو جاموٹ سے جاموٹ قومی موومنٹ کے سینئر رہنماؤں نے ابڑو ہاؤس، کوئٹہ میں ملاقات کی۔
ملاقات کرنے والے وفد میں کونسلر محمد عالم کھرل جاموٹ، ٹھیکیدار در محمد میرالی، علی گوہر ٹانوری جاموٹ، جاموٹ قومی موومنٹ (JQM) جعفرآباد کے سینئر نائب صدر میر محمد ابڑو جاموٹ اور ڈپٹی جنرل سیکرٹری ظفر اللہ ابڑو جاموٹ شامل تھے۔
ملاقات کے دوران علاقائی، قبائلی اور عوامی مسائل، امن و امان کی صورتحال، سماجی ہم آہنگی، باہمی اتحاد اور عوامی فلاح و بہبود سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔۔۔۔۔۔۔۔
اس موقع پر اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ قبائلی روایات، بھائی چارے، امن کے قیام اور عوامی مفادات کے تحفظ کے لیے مشترکہ کاوشوں کو مزید مؤثر اور منظم انداز میں جاری رکھا جائے گا تاکہ علاقے میں پائیدار امن، ترقی اور خوشحالی کو فروغ مل سکے۔
27/07/2026
جاموٹ یوتھ بلوچستان کے امن کمیٹی و قبائلی امور کے سینئر ممبر اور سابق ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ بلوچستان ڈاکٹر سلیم اختر ابڑو جاموٹ سے عیدین خان ابڑو جاموٹ، مغل خان ابڑو جاموٹ، بہادر خان ابڑو جاموٹ، محمد افغان ابڑو جاموٹ، محمد انوار ابڑو جاموٹ اور اعجاز احمد ابڑو جاموٹ نے خوشگوار ماحول میں ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران جاموٹ یوتھ بلوچستان کی سماجی، قبائلی اور عوامی خدمات پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ تنظیم کی جانب سے مختلف قبائلی تنازعات کے پرامن حل، بھائی چارے کے فروغ، باہمی ہم آہنگی اور نوجوانوں کی مثبت رہنمائی کے لیے کی جانے والی کاوشوں کو سراہا گیا۔
اس موقع پر ضلع کچھی کی موجودہ سیاسی و قبائلی صورتحال، عوام کو درپیش مسائل، باہمی اتحاد، امن و استحکام اور مستقبل میں قبائلی ہم آہنگی کے فروغ کے حوالے سے بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔ شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ باہمی مشاورت، برداشت اور اتفاق و اتحاد کے ذریعے علاقے میں امن، ترقی اور خوشحالی کے لیے اپنی کوششیں مزید مؤثر انداز میں جاری رکھی جائیں گی۔
جاموٹ یوتھ بلوچستان نے ہمیشہ عوامی خدمت، قبائلی روایات کے احترام، امن کے قیام اور نوجوانوں کی مثبت کردار سازی کو اپنی اولین ترجیح بنایا ہے، اور ان شاء اللہ یہ سفر مستقبل میں بھی اسی جذبے کے ساتھ جاری رہے گا۔
جاموٹ یوتھ بلوچستان کے صوبائی رہنما امن کمیٹی و قبائلی امور کے سنئیر ممبر و سابق ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ بلوچستان ڈاکٹر سلیم اختر ابڑو جاموٹ کا جاموٹ اقوام کو پیغام
19/07/2026
جھوٹ، افواہوں اور قبائلی تعصبات کو ہوا دے کر نفرت کی آگ بھڑکانے والے یہ جان لیں کہ پٹھان واہ میں بھی انہیں وہی انجام دیکھنا پڑے گا جو کچھی میں لشکر کشی کے باوجود ان کا مقدر بنا تھا؛ جہاں رسوائی کے سوا انہیں کچھ حاصل نہ ہوا۔
پاکستان کے ذمہ دار اداروں کو ایسے عناصر پر کڑی نظر رکھنی چاہیے جو بلوچستان کے امن کو سبوتاژ کرنے کے بعد اب سندھ جیسے پُرامن خطے میں بھی خوف، انتشار اور بدامنی پھیلانے کی مذموم کوششوں میں مصروف ہیں۔ امن دشمن قوتوں کے عزائم کو ناکام بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
#امن #سیاست #سیاست
سیال ہاؤس لاڑکانہ سندھ
"پَنهنجا پاڻ سڃاڻ، ته سڄو جهان تنهنجو ٿي پوندو."
"اگر انسان اپنی اصل اور اپنی پہچان کو جان لے تو پوری دنیا اس کے لیے محبت، عزت اور کامیابی کا راستہ بن جاتی ہے۔"
قبائلی روایات میں اصل کامیابی طاقت کے اظہار میں نہیں بلکہ برداشت، دانشمندی اور صلح میں ہوتی ہے۔ یہی وہ راستہ ہے جو معاشروں کو نفرت سے نکال کر امن، بھائی چارے اور ترقی کی طرف لے جاتا ہے۔
جاموٹ یوتھ بلوچستان نے ایک بار پھر امن، بھائی چارے اور سماجی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے اہم کردار ادا کیا۔ اس موقع پر جاموٹ یوتھ بلوچستان کے امن کمیٹی و قبائلی امور کے سینئر ممبر و سابق ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ بلوچستان ڈاکٹر سلیم اختر جاموٹ، سردار طارق سیال جاموٹ، سردار زادہ نجف خان کماریو ابڑو جاموٹ اور فریقِ دوم بگٹی برادری کے معزز مشیران نے شرکت کی۔
اجلاس میں بگٹی اور کلہوڑا برادریوں کے درمیان جاری خونی تنازع کو تحمل، تدبر اور روایتی قبائلی اقدار کی روشنی میں زیرِ بحث لایا گیا۔ بزرگوں، معززین اور مشیران کی دانشمندانہ کاوشوں کے نتیجے میں اس دیرینہ تنازع کو خوش اسلوبی سے حل کر لیا گیا، جس پر دونوں برادریوں نے اطمینان اور رضامندی کا اظہار کیا۔
یہ کامیابی اس حقیقت کا ثبوت ہے کہ جب نیت خالص، مقصد امن اور قیادت مخلص ہو تو برسوں پرانے اختلافات بھی محبت، احترام اور افہام و تفہیم کے ذریعے ختم کیے جا سکتے ہیں۔ ایسے اقدامات نہ صرف متاثرہ خاندانوں کے لیے باعثِ سکون ہوتے ہیں بلکہ پورے معاشرے میں امن، اتحاد اور بھائی چارے کی فضا کو مضبوط کرتے ہیں۔
جاموٹ یوتھ بلوچستان ہمیشہ کی طرح امن، انصاف، بھائی چارے اور قبائلی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کرتی رہے گی، کیونکہ مضبوط معاشرے کی بنیاد باہمی احترام، برداشت اور اتفاق میں پوشیدہ ہے۔
اللہ تعالیٰ دونوں برادریوں کے درمیان اس بھائی چارے، محبت اور صلح کو ہمیشہ قائم رکھے اور بلوچستان و سندھ کو امن، ترقی اور خوشحالی کا گہوارہ بنائے۔ آمین۔
جاموٹ یوتھ بلوچستان
شاہ عبداللطیف بھٹائی کا خوبصورت پیغامِ امن،
"بھلے ہی نفرت کی چنگاریاں ہر طرف پھیل جائیں، لیکن تم محبت کا وہ دریا بنو جو ہر آگ کو بجھا دے۔ کیونکہ دنیا کا حسن صرف امن اور بھائی چارے میں ہی پوشیدہ ہے۔"
معروف سیاسی سماجی و قبائلی رہنما اور امن کے سفیر، جاموٹ یوتھ بلوچستان کے صوبائی رہنما، امن کمیٹی و قبائلی امور کے سینئر ممبر اور سابق ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ بلوچستان ڈاکٹر سلیم اختر ابڑو جاموٹ کی سربراہی میں ایک معزز وفد نے گوٹھ بہار خان لہڑی ضلع شکار پور آمد
اس اہم وفد میں سابق ایم پی اے سردار طارق خان سیال جاموٹ، میر اسد خان کھرل جاموٹ، سید ریاض شاہ، ذوالفقار خان جھکرانی اور دیگر علاقے کے معتبرین شامل تھے۔
اس ملاقات کا بنیادی مقصد کچھ عرصہ قبل معرفانی ابڑو جاموٹ اور لہڑی برادری کے درمیان ہونے والے جھگڑے کو سلجھانا تھا
جس میں لہڑی برادری کا ایک قیمتی جانی نقصان ہوا تھا۔
ڈاکٹر سلیم اختر ابڑو جاموٹ نے گوٹھ بہار خان لہڑی ضلع شکار پور آمد کی۔ مخلصانہ درخواست کی کہ دونوں برادریوں کا باہمی فیصلہ رکھا جائے تاکہ علاقے میں پائیدار امن قائم ہو سکے اور مستقبل میں مزید کسی بھی خون ریزی سے بچا جا سکے۔
اس اہم امن ثالثی کردار کے بعد، ڈاکٹر سلیم اختر ابڑو جاموٹ کی سربراہی میں وفد نے جاگن آمد کی، جہاں انہوں نے سردار بابل خان بھیو جاموٹ کے کزن کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے پسماندگان سے تعزیت کی۔
بعد ازاں، وفد رتودیرو پہنچا جہاں سردار علی نواز گھاگنرو جاموٹ کے بھائی انور خان گھاگنرو جاموٹ کی وفات پر ان کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کی گئی اور مرحومین کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی گئی۔
جاموٹ یوتھ بلوچستان
08/07/2026
جاموٹ یوتھ بلوچستان کی جانب سے جاموٹ یوتھ بلوچستان ضلع جعفرآباد کے صدر، سینئر قانون دان اور وکیل غلام سرور ابڑو جاموٹ کو دلی مبارکباد اور خراجِ تحسین۔
معصوم بچی سے زیادتی کے سنگین مقدمے میں معزز عدالت کی جانب سے مجرم کو عمر قید اور جرمانے کی سزا سنایا جانا انصاف کی بالادستی کا واضح ثبوت ہے۔ اس مقدمے میں استغاثہ کی مؤثر پیروی، مضبوط دلائل اور شواہد پیش کرنے پر سینئر وکیل غلام سرور ابڑو جاموٹ کی پیشہ ورانہ صلاحیتیں قابلِ ستائش ہیں۔
ہم ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جعفرآباد، جناب رحمت اللہ عمرانی، کو بھی ان کے منصفانہ اور قانون کے مطابق فیصلے پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔ ایسے فیصلے عوام کے قانون اور عدلیہ پر اعتماد کو مزید مضبوط کرتے ہیں اور یہ واضح پیغام دیتے ہیں کہ معصوم بچوں کے خلاف جرائم کرنے والوں کے لیے قانون میں کوئی رعایت نہیں۔
جاموٹ یوتھ بلوچستان اس بات پر یقین رکھتی ہے کہ بچوں کے تحفظ، خواتین کے احترام اور قانون کی حکمرانی کے لیے معاشرے کے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے تاکہ ایک محفوظ، پرامن اور انصاف پر مبنی معاشرہ تشکیل دیا جا سکے۔
اللہ تعالیٰ ہمارے وطن کو امن و انصاف کا گہوارہ بنائے اور ہر مظلوم کو انصاف عطا فرمائے۔
آمین۔
08/07/2026
سندھی جاموٹ کلچر ڈے پروگرام کوئٹہ ۔۔۔۔۔
جاموٹ یوتھ بلوچستان کے پروگرام نوری نصیر خان آڈیٹوریم ھال کوئیٹہ میں سابق وزیر اعلی بلوچستان والی لسبیلہ جام کمال خان جاموٹ سے میر علی مردان پلال جاموٹ اور میر مجتبیٰ جاموٹ کا ایک عکس ۔۔۔۔۔۔۔۔
08/07/2026
31 مارچ جاموٹ قومی موومنٹ پاکستان کا یوم تاسیس۔۔۔ سابق وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان جاموٹ کے والد سابق وزیر اعلی بلوچستان محترم جناب جام یوسف کی جاموٹ قومی موومنٹ پاکستان کے یوم تاسیس کے موقع پر لی گئی یادگار تصویر۔۔۔۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Telephone
Address
Mir Muhammad Murad Road
Quetta