Ahwal e Quetta

Ahwal e Quetta

Share

(Social Worker)
احوالِ کوئٹہ پیج کو فولو کر کے کوئٹہ شہر سے محبت کا اظہار کیجیے۔ 🥰❤🥰

14/08/2026

کوئٹہ؛
صاحبزادہ محمد شعیب صدیقی؛
تمام محب وطن پاکستانیوں کو 14 اگست 2026 جشنِ آزادی بہت مبارک ہو۔
کوئٹہ؛ صاحبزادہ محمد شعیب صدیقی نے کہا
جشنِ آزادی کا یہ پر مسرت موقع کوئٹہ اور پورے بلوچستان سمیت پورے ملک میں منایا جارہا ہے۔ آج کا دن ہمیں ہمارے بزرگوں کی قربانیوں اور جدوجہد کی یاد دلاتا ہے۔ بلوچستان کی یہ سر زمین غازیوں، شہیدوں اور محب وطن لوگوں کی سرزمین ہے۔ یہاں کے رہنے والوں نے ہر مشکل وقت میں وطن کے وقار کو بلند رکھا ہے۔
بلوچ، پشتون، أردو, پنجابی, ہزارہ اور دیگر تمام طبقات مل کر اس وطن کی خوبصورتی ہیں۔ ہم سب کی شناخت سب سے پہلے پاکستانی ہے۔
اُنہوں نے کہا 'آزادی صرف پرچم لہرانے کا نام نہیں ہے، بلکہ یہ محنت، ایمانداری اور اپنے فرائض کو اچھے طریقے سے نبھانے کا نام ہے۔ہمیں اپنے بچوں کو زیورِ تعلیم سے آراستہ کرنا ہے۔ علم ہی وہ طاقت ہے جو ہمارے صوبے اور ملک کو بلندیوں تک لے جائے
گی۔ ہمارے نوجوان ہی اس ملک کا مستقبل ہیں۔
صاحبزادہ محمد شعیب صدیقی"۔"
آؤ سب مل کر اس 14 اگست پر یہ عہد کریں کہ ہم باہمی اتحاد کو مضبوط کریں گے اور اپنے پیارے وطن پاکستان اور بلوچستان کی ترقی کے لیے دن رات ایک کر دیں گے۔
اللہ تعالی ہمارے پیارے وطن پاکستان کو ہمیشہ سلامت رکھے، اور اسے امن، ترقی اور خوشحال ریاست بنائے آمین۔
پاکستان زندہ باد! بلوچستان پائندہ باد!۔

11/08/2026

کوئٹہ؛
کوئٹہ سیٹلائٹ ٹاؤن گول مسجد کے اطراف میں واقع گھروں کے نلکوں میں گندہ گٹر کا پانی آ رہا ہے، جس کی بدولت علاقہ مکین مختلف قسم کی بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں۔
اہلِ علاقہ واقف ہیں کہ اس مسئلے کی سنگینی وقت کے ساتھ بڑھتی جا رہی ہے اور یہ ان کی روز مرہ زندگی کو شدید متاثر کر رہا ہے۔
انہوں نے واسا کے اہلکاروں کو فوری طور پر اس سنگین صورتحال کا نوٹس لینے کی اپیل کی ہے، تاکہ ان کی صحت کو مزید خطرات سے بچایا جا سکے۔ اگرچہ اہلِ علاقہ بارہا اس مسئلے کے حل کے لیے درخواستیں دے چکے ہیں،
لیکن کوئی مثبت کارروائی نہ ہونے کی وجہ سے ان کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے۔ اگر ان کی فریاد پر جلد از جلد توجہ نہ دی گئی تو وہ احتجاج کا راستہ اختیار کرنے پر مجبور ہو جائیں گے، تاکہ ان کے مسائل کا حل ممکن ہو سکے۔
اہم بات یہ ہے کہ لوگوں کے تحفظ اور صحت کے لیے فی الفور اقدام اٹھانا ضروری ہے، تاکہ ان بڑھتی ہوئی بیماریوں کو روکا جاسکے۔

16/03/2026

لاپتہ فیصل طارق اور ساتھیوں کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈا قابلِ مذمت، اہلِ خانہ

27 فروری سے فیصل طارق،حزب اللہ اور ڈرائیور شاہ زیب بگٹی لاپتہ ہیں، بغیر ثبوت الزامات لگانا افسوسناک اور غیر ذمہ دارانہ عمل ہے
خبر / بیان:
فیصل طارق کے اہلِ خانہ نے ایک غیر سنجیدہ شخص کی جانب سے فیصل طارق اور ان کے ساتھیوں کے خلاف کیے جانے والے بے بنیاد اور جھوٹے پروپیگنڈے کی شدید مذمت کی ہے۔
اہلِ خانہ کے مطابق 27 فروری سے فیصل طارق سے کسی بھی قسم کا رابطہ نہیں ہو سکا۔ اس وقت وہ اپنے ساتھی حزب اللہ بابر اور ڈرائیور شاہ زیب بگٹی کے ہمراہ تھے، جن کے بارے میں بھی گزشتہ 16 دن سے کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
خاندان کا کہنا ہے کہ جب تینوں افراد لاپتہ ہیں اور ان کے بارے میں کوئی مستند معلومات موجود نہیں، ایسے میں بغیر کسی ریکارڈ، ثبوت یا سفر کی تفصیلات کے الزامات عائد کرنا انتہائی افسوسناک، غیر ذمہ دارانہ اور قابلِ مذمت عمل ہے۔
اہلِ خانہ کے مطابق فیصل طارق نے ہمیشہ قانون اور آئین کے دائرے میں رہ کر زندگی گزاری ہے اور ہر قسم کے قانونی و احتسابی عمل کا سامنا کیا ہے۔ موجودہ صورتحال میں بغیر کسی ثبوت کے ان پر الزامات لگانا نہ صرف ناانصافی ہے بلکہ خاندان کی تکلیف اور ذہنی اذیت میں مزید اضافہ کرنے کے مترادف ہے۔
خاندان نے سوال اٹھایا کہ جب فیصل طارق کا اپنے اہلِ خانہ سے بھی کوئی رابطہ نہیں ہے تو یہ غیرزمہدار شخص آخر کن ذرائع سے معلومات حاصل کر رہے ہیں اور کس بنیاد پر الزامات لگا رہے ہیں؟

اہلِ خانہ نے مطالبہ کیا کہ اگر کسی کو فیصل طارق یا ان کے ساتھیوں پر کسی قسم کا الزام ہے تو اسے قانون کے مطابق عدالت میں پیش کیا جائے، کیونکہ جبری گمشدگی آئین اور قانون کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر بعض افراد جبری گمشدگی کے خلاف آواز اٹھانے کی ہمت نہیں رکھتے تو کم از کم جھوٹے پروپیگنڈے سے گریز کریں اور متاثرہ خاندان کو مزید اذیت میں مبتلا نہ کریں۔
Ahwal e Quetta

22/02/2026

کوئٹہ/ ڈاکٹر پر حملہ

کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن میں آرتھوپیڈک سرجن ڈاکٹر شمس اللہ اچکزئی پر نامعلوم افراد کا حملہ

کوئٹہ: گھر کے سامنے نامعلوم مسلح افراد نے ڈاکٹر شمس اللہ اچکزئی پر تشدد

کوئٹہ: حملہ آوروں کی جانب سے دھمکی "تم نے ہمارے ساتھ غلطی کی ہے، خمیازہ بھگتنا پڑے گا"، ڈاکٹر شمس اللّٰہ

کوئٹہ: مزاحمت پر حملہ آوروں نے تشدد کی جس سے میں زخمی ہوا، ڈاکٹر شمس اللّٰہ

کوئٹہ: شور مچانے پر تینوں ملزمان فرار ہوگئے، ڈاکٹر شمس اللّٰہ

کوئٹہ: ڈاکٹر شمس اللہ اچکزئی کا حکومت سے سخت کارروائی کا مطالبہ

کوئٹہ: سیٹلائٹ ٹاؤن میں سیکیورٹی صورتحال پر شہریوں میں تشویش کی لہر
Ahwal e Quetta

19/02/2026

تفتان آگ کے شعلے آسمان چھو رہے ہیں
Ahwal e Quetta

19/02/2026

تفتان بوزر گاڑیوں میں لگی آگ کی خوف ناک منظر۔
Ahwal e Quetta

15/02/2026

⚪*کوئٹہ گیس دھماکا: حاجی غیبی روڈ سردار سرور خان اسٹریٹ میں آج صبح 6:40 پر گیس دھماکا ہوا ہے زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے*

15/02/2026

*نوشکی کے علاقے کلی غریب آباد میں سرچ آپریشن، بازار جزوی طور پر بند*

نوشکی کے علاقے کلی غریب آباد میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے سرچ آپریشن جاری ہے، جس کے باعث نوشکی بازار جزوی طور پر بند ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بازار کو مکمل طور پر خالی نہیں کرایا جا رہا، بلکہ چند مخصوص علاقوں اور کلی غریب آباد میں کلیئرنس اور سرچنگ کی جا رہی ہے۔ کارروائی کے دوران چیکنگ کا عمل جاری ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اطلاعات موصول ہوئی تھیں کہ بعض علاقوں میں ہینڈ گرنیڈز موجود ہو سکتے ہیں، جس کے پیشِ نظر احتیاطی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ اس کے علاوہ شہر میں غیر قانونی طور پر مقیم افراد، جن کے پاس قانونی دستاویزات موجود نہیں، ان کی بھی جانچ پڑتال کی جا رہی ہے۔

سیکیورٹی فورسز کے مطابق جن افراد نے افغان مہاجرین کو دکانیں یا مکانات کرایہ پر دے رکھے ہیں، انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ دو دن کے اندر اپنی جائیداد خالی کرا لیں۔ بصورتِ دیگر متعلقہ املاک کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق نوشکی میں تخریب کاری میں ملوث عناصر کی بھی تلاش جاری ہے تاکہ عام شہریوں کو کسی ممکنہ نقصان سے محفوظ رکھا جا سکے۔
Ahwal e Quetta

15/02/2026

سریاب روڈ نزد مولانا پٹرول پمپ کوئٹہ کے آس پاس شہریوں سے موبائل چھیننا روز کا معمول بن چکا ہے - شہریوں کا آئی جی پولیس بلوچستان سے فوری ایکشن لینے کا مطالبہ۔
مزکورہ علاقے میں چور لوگوں سے آۓ روز موبائل جھین کر فرار ہوجاتے ہیں- آج مورخہ ۱۴ فروری ۲۰۲۶ کو بوقت عصر فیصل ٹاؤن سریاب روڈ کوئٹہ کے رہائشی حافظ غلام مصطفی مینگل سے موبائل چھین لیا جسکی فوٹیج حاصل کر لی گہی فوٹیج میں چوروں کی تصویر واضح ہے- پولیس سے چوروں کی گرفتاری کا مطالبہ۔
Ahwal e Quetta

14/02/2026

کوئٹہ: مشرقی بائی پاس سے تین تشدد زدہ لاشیں ملی ہیں جنہیں ہاتھ پاؤں باندھ کر قتل کیا گیا ہے
نعشوں کو سول اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے

Website

Address


Quetta
QUETTA

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ahwal e Quetta posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Subscribe

We will notify you when anything happens in Quetta.