Senator Rozi khan kakar
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Senator Rozi khan kakar, Politician, Sirki Road Quetta, Quetta.
26/09/2026
اسلام آباد: عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے مرکزی نائب صدر سینیٹر داود خان اچکزئی کی جانب سے ایک پرتکلف عشائیے کا اہتمام کیا گیا۔
عشائیے میں پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر لالا روزی خان کاکڑ، سینیٹر طاہر خان، انجنئیر خلیل اچکزئی، ذوالفقار خان کاکڑ ، سینئر صافی عبدالرحمن اچکزئی، سلمان کاکڑ، قیوم کاکڑ، ڈاکٹر نصراللہ ناصر، عبدالرحمن خان کاکڑ، زین اللہ خان ایڈوکیٹ، کھتران صاحب، سمیت مختلف سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔
24/09/2026
اسلام آباد : پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما لالا روزی خان کاکڑ کی جانب سے اسلام آباد کلب میں ایک پُروقار عشائیہ کا اہتمام کیا گیا،
جس میں مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے ممتاز شخصیات نے شرکت کی۔
تقریب کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، سماجی و قومی مسائل اور مختلف موضوعات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
24/09/2026
آج سے 10 سال پہلے اسی دن سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ہائی ویز کے ساتھ سی پیک کے مغربی روٹ کے حوالے سے ژوب میر علی روڈ (BDA) کا دورہ کیا۔
جس میں چیئرمین کمیٹی سینیٹر داؤد خان اچکزئی،سنیٹر روزی خان کاکڑ،شہید سینیٹر عثمان خان کاکڑ،سینیٹر بیرسٹر سیف اللہ خان،چیئرمین بی ڈی اے شیر خان بازئی،سیکرٹری این ایچ اے اور این ایچ اے کے دیگر حکام کے ساتھ۔
الحمد اللہ آج اسی روٹ پہ کام جاری ہے۔
24/09/2026
کوئٹہ: پاکستان پیپلز پارٹی کوئٹہ سٹی کے زیرِ اہتمام وزیرِ اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی جانب سے کوئٹہ سٹی کے جیالوں کے لیے فراہم کیے گئے ہوم سولر سسٹمز کی تقسیم کے حوالے سے ایک پروقار تقریب پیپلز پارٹی کوئٹہ سٹی سیکریٹریٹ، سرکی روڈ پر منعقد ہوئی۔ تقریب کی صدارت پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے صوبائی جنرل سیکریٹری ربانی کاکڑ نے کی۔
تقریب کے دوران ہوم سولر سسٹمز کوئٹہ سٹی کے مستحق جیالوں میں تقسیم کیے گئے۔ یہ سولر سسٹمز پیپلز پارٹی کوئٹہ سٹی کے صدر نورالدین کاکڑ کی جانب سے صوبائی قیادت کی ہدایات پر چند ماہ قبل شفاف قرعہ اندازی کے ذریعے منتخب کیے گئے 37 خوش نصیب جیالوں کو فراہم کیے گئے۔
اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے صوبائی جنرل سیکریٹری ربانی کاکڑ، کوئٹہ سٹی کے صدر نورالدین کاکڑ، صوبائی رہنما قاسم خان اچکزئی، شیخ یاسر بشیر، صوبائی ایگزیکٹو ممبر ملک شہزاد شاہوانی، کوئٹہ سٹی کے نائب صدر ڈاکٹر سبحان ترین، ڈسٹرکٹ کوئٹہ کے سیکریٹری اطلاعات ظفر اللہ پیرزادہ، ڈپٹی جنرل سیکریٹری ملک شازیب کاسی، عبدالنبی سملانی، پی ایس ایف کے اسرار اللہ شاہوانی، شالدرہ پلائی تنظیم کے سربراہ عبدالمالک ناصر، کوئٹہ سٹی کے سینئر ساتھی ملک سیف اللہ کاکڑ سمیت دیگر پارٹی رہنماؤں، عہدیداران اور کارکنان نے شرکت کی اور خطاب کیا۔
صوبائی جنرل سیکریٹری ربانی کاکڑ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ اپنے کارکنوں کو اپنی طاقت اور سرمایہ سمجھتی ہے۔
وزیرِ اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی جانب سے کوئٹہ سٹی کے جیالوں کے لیے ہوم سولر سسٹمز کی فراہمی اسی سوچ کا عملی اظہار ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کارکنوں کو سہولیات کی فراہمی اور ان کے مسائل کے حل کے لیے ہر سطح پر اقدامات کیے جائیں گے۔
ربانی کاکڑ نے کہا کہ ہوم سولر سسٹمز کی تقسیم کے عمل کو شفاف رکھا گیا ہے اور قرعہ اندازی کے ذریعے 37 جیالوں کا انتخاب اس بات کا ثبوت ہے کہ پارٹی کارکنوں تک سہولیات میرٹ اور شفاف طریقے سے پہنچانے کی کوشش کی گئی ہے۔
انہوں نے پیپلز پارٹی کوئٹہ سٹی کے صدر نورالدین کاکڑ اور سٹی تنظیم کو اس اقدام پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ کارکنوں کی فلاح و بہبود اور ان کے مسائل کو ترجیح دینا پارٹی تنظیموں کی اہم ذمہ داری ہے۔
پیپلز پارٹی کوئٹہ سٹی کے صدر نورالدین کاکڑ نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی جانب سے کوئٹہ سٹی کے جیالوں کے لیے فراہم کیے گئے ہوم سولر سسٹمز پارٹی کارکنوں کی فلاح و بہبود کے لیے ایک اہم اقدام ہے۔
ہماری کوشش ہے کہ حکومتی سہولیات اور وسائل حقیقی مستحق جیالوں تک شفاف اور منصفانہ انداز میں پہنچیں۔
انہوں نے کہا کہ صوبائی قیادت کی ہدایات پر چند ماہ قبل سولر سسٹمز کے لیے درخواستیں جمع کرنے کے بعد شفاف قرعہ اندازی کے ذریعے 37 خوش نصیب جیالوں کا انتخاب کیا گیا، تاکہ کسی بھی قسم کی سفارش یا امتیاز کے بغیر مستحق کارکنوں کو یہ سہولت فراہم کی جاسکے۔
نورالدین کاکڑ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا اصل سرمایہ اس کے کارکن ہیں اور ہماری ذمہ داری ہے کہ پارٹی کے ان جیالوں کے ساتھ کھڑے ہوں جو مسلسل پارٹی کے ساتھ وابستہ رہتے ہوئے اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آئندہ بھی کوئٹہ سٹی کے جیالوں کے مسائل اور بنیادی ضروریات کو پارٹی قیادت کے سامنے بھرپور انداز میں اجاگر کیا جائے گا۔
انہوں نے وزیرِ اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور صوبائی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عوامی فلاح اور کارکنوں کی معاونت کے ایسے اقدامات سے نہ صرف جیالوں کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے بلکہ پارٹی اور کارکنوں کے درمیان تعلق بھی مزید مضبوط ہوتا ہے۔
کوئٹہ: پاکستان پیپلز پارٹی کوئٹہ سٹی کے زیرِ اہتمام وزیرِ اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی جانب سے کوئٹہ سٹی کے جیالوں کے لیے فراہم کیے گئے ہوم سولر سسٹمز کی تقسیم کے حوالے سے ایک پروقار تقریب پیپلز پارٹی کوئٹہ سٹی سیکریٹریٹ، سرکی روڈ پر منعقد ہوئی۔ تقریب کی صدارت پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے صوبائی جنرل سیکریٹری ربانی کاکڑ نے کی۔
تقریب کے دوران ہوم سولر سسٹمز کوئٹہ سٹی کے مستحق جیالوں میں تقسیم کیے گئے۔ یہ سولر سسٹمز پیپلز پارٹی کوئٹہ سٹی کے صدر نورالدین کاکڑ کی جانب سے صوبائی قیادت کی ہدایات پر چند ماہ قبل شفاف قرعہ اندازی کے ذریعے منتخب کیے گئے 37 خوش نصیب جیالوں کو فراہم کیے گئے۔
اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے صوبائی جنرل سیکریٹری ربانی کاکڑ، کوئٹہ سٹی کے صدر نورالدین کاکڑ، صوبائی رہنما قاسم خان اچکزئی، شیخ یاسر بشیر، صوبائی ایگزیکٹو ممبر ملک شہزاد شاہوانی، کوئٹہ سٹی کے نائب صدر ڈاکٹر سبحان ترین، ڈسٹرکٹ کوئٹہ کے سیکریٹری اطلاعات ظفر اللہ پیرزادہ، ڈپٹی جنرل سیکریٹری ملک شازیب کاسی، عبدالنبی سملانی، پی ایس ایف کے اسرار اللہ شاہوانی، شالدرہ پلائی تنظیم کے سربراہ عبدالمالک ناصر، کوئٹہ سٹی کے سینئر ساتھی ملک سیف اللہ کاکڑ سمیت دیگر پارٹی رہنماؤں، عہدیداران اور کارکنان نے شرکت کی اور خطاب کیا۔
صوبائی جنرل سیکریٹری ربانی کاکڑ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ اپنے کارکنوں کو اپنی طاقت اور سرمایہ سمجھتی ہے۔ وزیرِ اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی جانب سے کوئٹہ سٹی کے جیالوں کے لیے ہوم سولر سسٹمز کی فراہمی اسی سوچ کا عملی اظہار ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کارکنوں کو سہولیات کی فراہمی اور ان کے مسائل کے حل کے لیے ہر سطح پر اقدامات کیے جائیں گے۔
ربانی کاکڑ نے کہا کہ ہوم سولر سسٹمز کی تقسیم کے عمل کو شفاف رکھا گیا ہے اور قرعہ اندازی کے ذریعے 37 جیالوں کا انتخاب اس بات کا ثبوت ہے کہ پارٹی کارکنوں تک سہولیات میرٹ اور شفاف طریقے سے پہنچانے کی کوشش کی گئی ہے۔ انہوں نے پیپلز پارٹی کوئٹہ سٹی کے صدر نورالدین کاکڑ اور سٹی تنظیم کو اس اقدام پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ کارکنوں کی فلاح و بہبود اور ان کے مسائل کو ترجیح دینا پارٹی تنظیموں کی اہم ذمہ داری ہے۔
پیپلز پارٹی کوئٹہ سٹی کے صدر نورالدین کاکڑ نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی جانب سے کوئٹہ سٹی کے جیالوں کے لیے فراہم کیے گئے ہوم سولر سسٹمز پارٹی کارکنوں کی فلاح و بہبود کے لیے ایک اہم اقدام ہے۔ ہماری کوشش ہے کہ حکومتی سہولیات اور وسائل حقیقی مستحق جیالوں تک شفاف اور منصفانہ انداز میں پہنچیں۔
انہوں نے کہا کہ صوبائی قیادت کی ہدایات پر چند ماہ قبل سولر سسٹمز کے لیے درخواستیں جمع کرنے کے بعد شفاف قرعہ اندازی کے ذریعے 37 خوش نصیب جیالوں کا انتخاب کیا گیا، تاکہ کسی بھی قسم کی سفارش یا امتیاز کے بغیر مستحق کارکنوں کو یہ سہولت فراہم کی جاسکے۔
نورالدین کاکڑ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا اصل سرمایہ اس کے کارکن ہیں اور ہماری ذمہ داری ہے کہ پارٹی کے ان جیالوں کے ساتھ کھڑے ہوں جو مسلسل پارٹی کے ساتھ وابستہ رہتے ہوئے اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ بھی کوئٹہ سٹی کے جیالوں کے مسائل اور بنیادی ضروریات کو پارٹی قیادت کے سامنے بھرپور انداز میں اجاگر کیا جائے گا۔
انہوں نے وزیرِ اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور صوبائی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عوامی فلاح اور کارکنوں کی معاونت کے ایسے اقدامات سے نہ صرف جیالوں کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے بلکہ پارٹی اور کارکنوں کے درمیان تعلق بھی مزید مضبوط ہوتا ہے۔
fans
23/09/2026
لونګي د هر چا په سر مه ږدي
لونګى پر سر د اتلانو خوند کوينه
23/09/2026
چئیرمین بلاول بھٹو زردرای کا پختون کلچر ڈے پر پیغام۔
پختون کلچر ڈے پر پاکستان بھر کے پختونوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ بلاول بھٹو زرداری
پی پی پی اور پختونوں کا پھول اور خوشبو کا رشتہ ہے۔ بلاول بھٹو زرداری
صدر آصف علی زرداری نے پختونوں کو 18ویں ترمیم کے ذریعے آئینی شناخت دی۔ بلاول بھٹو زرداری
پختون شاعر رحمان بابا کی تعلیمات کو اپنا کر عدم برداشت کے ماحول کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری
پاکستان کے پختون اس ملک کے ماتھے کو جھومر ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری
Bilawal Bhutto Zardari
❤
21/09/2026
عوام کی امید، ملک کے روشن مستقبل کی نوید، عوامی حقوق کی جدوجہد کے علمبردار اور جمہوریت کے محافظ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو انکی سالگرہ مبارک۔ *سینیٹر روزی خان کاکڑ مرکزی رہنما پاکستان پیپلز پارٹی*
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ہمیشہ نوجوانوں کو ملک کا قیمتی سرمایہ سمجھا۔ ان کی قیادت میں تعلیمی پروگرامز اور یونیورسٹیز کے قیام پر خصوصی توجہ دی گئی۔
جو اقدامات انہوں نے پاکستان کے مستقبل کے معماروں کی تعلیم اور ترقی کیلیے اٹھائے اس پر پوری قوم انہیں عقیدت بھرا سلام پیش کرتی ہیں۔ سینیٹر روزی خان کاکڑ
19/09/2026
کوئٹہ: پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر روزی خان کاکڑ اور پیپلز لائرز فورم کے رہنما ایڈووکیٹ سپریم کورٹ سید نذیر آغا نے صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران سیاسی امور سمیت باہمی دلچسپی کے معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے اپنے حلقے میں درپیش گیس کے مسائل سے ایڈووکیٹ سپریم کورٹ سید نذیر آغا کو تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔
جس پر ایڈووکیٹ سپریم کورٹ سید نذیر آغا نے بتایا کہ گیس کے مسائل کے حوالے سے انہوں نے وفاقی آئینی عدالت میں کیس دائر کر رکھا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان شاء اللہ عنقریب اس حوالے سے مثبت پیش رفت سامنے آئے گی اور گیس کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن قانونی و آئینی جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔
Category
Address
Sirki Road Quetta
Quetta
Alerts
Be the first to know and let us send you an email when Senator Rozi khan kakar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.