Frontier Digital

Frontier Digital

Share

Frontier Digital is a digital media platform focused on highlighting the key issues of Khyber Pakhtunkhwa and the frontier regions.

The platform brings together senior journalists, politicians, and relevant stakeholders.

13/09/2026

ہم نئے صوبے بنانے کے لیے تیار ہیں، پہلے قومی اسمبلی میں اتفاق رائے ہونا چاہیے۔
وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی

13/09/2026

نئے صوبوں کا فیصلہ پارلیمنٹ کرے گی، حکومت خود ریفرنڈم نہیں کرا سکتی۔
رانا ثنا

13/09/2026

خیبر پختونخوا کا خوبصورت علاقہ نتھیاگلی اہم تفریحی مقام کی حیثیت رکھتا ہے، جہاں واقع 'مکشپوری ٹاپ' کی سیر کے لیے لوگ بڑی تعداد میں رخ کر رہے ہیں۔ تقریباً 10 ہزار فٹ کی بلندی پر واقع اس چوٹی تک پہنچنے کے لیے انتہائی دشوار گزار اور سرسبز پہاڑی راستوں سے گزرنا پڑتا ہے۔ تمام تر دشواریوں کے باوجود قدرتی حسن اور پرفضا مقام سے لطف اندوز ہونے کے لیے کوہ پیمائی اور تفریح کے شوقین افراد کی بڑی تعداد یہاں پہنچتی ہے۔

13/09/2026

خیبر پختونخوا کے عوام اس وقت مہنگائی، بے روزگاری، شدید غربت، بدامنی اور بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی جیسے سنگین بحرانوں سے دوچار ہیں۔ سیاسی کشمکش اور مسلسل جلسے جلوسوں کے ماحول میں عام شہریوں کی جانب سے تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے کہ محض نعرے بازی اور سیاسی بیانیے عوام کے بنیادی مسائل کا حل نہیں ہیں۔ صوبے کے روزمرہ متاثرین کا کہنا ہے کہ سیاست سے بالاتر ہو کر حکومت کو روزگار کی فراہمی، صحت و تعلیم کے نظام کی بہتری اور امن و امان کی بحالی پر توجہ دینی چاہیے۔ عوام کا بنیادی سوال یہی ہے کہ مسلسل سیاسی بحران کے درمیان ان کے روزمرہ کے حقیقی مسائل پر عملدرآمد کب شروع ہوگا۔

13/09/2026

ڈیرہ اسماعیل خان میں گومل یونیورسٹی کے پنشنرز پنشنز اور واجبات کی عدم ادائیگی پر جی پی او چوک میں سراپا احتجاج ہیں۔ فرنٹیئر ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے مظاہرین نے موقف اختیار کیا کہ ایک طرف انصاف کی فراہمی کا دعویٰ کیا جا رہا ہے تو دوسری جانب سالہا سال خدمت کرنے والے ریٹائرڈ ملازمین اپنے بنیادی حقوق سے محروم ہیں۔ پنشنرز نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اور صوبائی وزیر اعلیٰ تعلیم مینا خان آفریدی سے فوری مداخلت اور مطالبات کی منظوری کا مطالبہ کیا ہے۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ جب تک واجبات کی مکمل ادائیگی نہیں کی جاتی، جی پی او چوک میں احتجاجی کیمپ جاری رہے گا۔

13/09/2026

سابق گورنر خیبرپختونخوا اقبال ظفر جھگڑا نے فرنٹئیر ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے نئے پولیس ایکٹ پر تحفظات کا اظہار کیا۔ انہوں نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی سندھ اور پنجاب میں سیاسی سرگرمیوں پر بھی سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ کیا وہ دونوں صوبوں سے فارغ ہو کر ہی اپنے صوبے پر توجہ دیں گے؟

13/09/2026

سی سی پی او ڈاکٹر میاں سعید خان کو عہدے سے ہٹانے کے لیے خیبرپختونخوا کی سیاسی مافیاز متحرک

13/09/2026

جب بھی کے پی اسمبلی میں بانی پی ٹی آئی سے متعلق بحث شروع ہو جاتی ہے، پی ٹی آئی کے اکثر ارکان ہال سے نکل جاتے ہیں۔ سینئر صحافی شہاب الدین

13/09/2026

پاکستان تحریک انصاف کے مسلسل جلسے جلوسوں اور احتجاج کے باعث وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے شہری شدید پریشان ہیں۔ انتظامیہ کی جانب سے کنٹینرز لگا کر مرکزی شاہراہوں اور داخلی راستوں کو بند کرنے سے شہریوں کی روزمرہ کی نقل و حرکت سخت متاثر ہو رہی ہے۔ سڑکوں کی بندش کے باعث دکانداروں کے کاروبار، دفاتر جانے والے ملازمین کی آمدورفت اور طلبہ کا تعلیمی حرج ہو رہا ہے، جبکہ ایمرجنسی کی صورت میں ہسپتالوں تک رسائی بھی انتہائی دشوار ہو چکی ہے۔

13/09/2026

دہ۔ش۔ت گر۔دی کے خلاف تمام اسٹیک ہولڈرز اور پوری قوم ایک پیج پر ہیں، آخری دہ۔ش۔ت گ۔رد کے خاتمے تک جن۔گ جاری رہے گی۔ سرفراز بگٹی

Website

Address


Swat

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Frontier Digital posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Subscribe

We will notify you when anything happens in Swat.