Sami Digital
WhatsApp number
03281797513
06/10/2026
متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید بن سلطان آل نہیان نے عالمی یومِ اساتذہ کے موقع پر اساتذہ کو خراجِ تحسین پیش کیا اور اپنے زمانہ طالبعلمی کی تصویر بھی شیئر کی، اُن کی یہ تصویر 29 اپریل 1971 کی ہے۔
اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ وہ آج بھی ان مخلص اساتذہ کو یاد کرتے ہیں جنہوں نے ان کی تعلیم و تربیت میں اہم کردار ادا کیا۔ وہ اپنے اساتذہ کی رہنمائی اور تعاون کے لیے ہمیشہ شکر گزار رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں ہر اس استاد کا شکریہ ادا کرنا چاہیے جس نے ہماری زندگی پر دیرپا اور مثبت اثر ڈالا
06/10/2026
مریکا نے غیر ملکی مالیاتی اداروں کو ایران کے ساتھ کاروبار کے حوالے سے خبردار کردیا، امریکی محکمہ خزانہ نے بیان میں کہا کہ دنیا بھر کے مالیاتی ادارے اگر ایران یا اس کے بینکاری شعبے کے ساتھ کسی بھی قسم کے کاروباری یا مالی معاملات میں ملوث ہوئے تو انہیں امریکا کی جانب سے پابندیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق ایران کے ساتھ مالی لین دین کرنے والے غیر ملکی اداروں کے خلاف بھی کارروائی کی جا سکتی ہے۔ واشنگٹن نے مالیاتی اداروں پر زور دیا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ کاروباری معاملات کرتے وقت امریکی پابندیوں کو مدنظر رکھیں۔
امریکی حکومت کی جانب سے یہ انتباہ ایران کے مالیاتی اور بینکاری نظام پر دباؤ برقرار رکھنے کی پالیسی کا حصہ ہے۔
06/10/2026
اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی خصوصی دعوت پر 6 سے 8 اکتوبر 2026 تک کے سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔
اسلام آباد پہنچنے پر قائم مقام سیکریٹری خارجہ سفیر نبیل منیر نے ایئرپورٹ پر ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس اہم دورے کے دوران اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل پاکستانی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے جن میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی صورتحال اور موسمیاتی تبدیلیوں جیسے اہم موضوعات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
06/10/2026
گورنر راج آج لگانا ہے آج لگائیں، دھمکیوں سے ڈرنے والے نہیں، سہیل آفریدی کا وفاق کی جانب سے ایمرجنسی یا گورنر راج کی باتوں پر ردعمل کہا اس بار ان کا "once & for all عوام کرے گی۔
06/10/2026
محمد عامر نے ٹویٹ کر کے محمد حارث کو محدود اوورز (وائٹ بال) کی کرکٹ کے لیے پاکستان کا سب سے بہترین وکٹ کیپر بلے باز قرار دیا ہے اور پی سی بی سے ان کے نام پر غور کرنے کی اپیل کی ہے۔
اپنے باضابطہ ایکس (ٹویٹر) ہینڈل پر جاری کردہ بیان میں فاسٹ بولر محمد عامر نے لکھا: "میرا خیال ہے حارث اس وقت ان سب کیپرز میں سے وائٹ بال کے لیے بہترین آپشن ہے۔ پلیز ابھی بھی وقت ہے، اس بارے میں سوچیں۔"۔
یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب قومی سلیکٹرز نے حال ہی میں سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کیا ہے، جس میں روٹیشن پالیسی کے تحت بڑے کھلاڑیوں کو آرام دیا گیا ہے۔ عامر کا ماننا ہے کہ حارث کا جارحانہ اندازِ بیٹنگ اور وکٹ کیپنگ کی صلاحیتیں ٹیم کی موجودہ ضرورتوں کے عین مطابق ہیں۔
وہاڑی شہر کا نیا پارک ❤️
مرکزی جنازہ گاہ وہاڑی
نبی پاک صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے ہاتھ سے لکھے ہوئے خط سب دوست زیارت کر لیں
02/10/2026
سحرش موصی سکن اینڈ ایستھیٹک کلینک کا شاندار افتتاح، جدید سکن کیئر سہولیات کی فراہمی کا آغاز
وہاڑی ڈی بلاک وہاڑی میں سہرش موصی سکن اینڈ ایستھیٹک کلینک کا شاندار افتتاح کر دیا گیا۔ کلینک کی سی ای او ڈاکٹر سحرش نے اپنی والدہ شبنم ناز، میڈم انعم اکرم، چوہدری احسان اللہ صدر نمبرداران ایسوسی ایشن وہاڑی اور میاں علی ہنجرا ایڈووکیٹ کے ہمراہ فیتہ کاٹ کر کلینک کا افتتاح کیا۔
افتتاحی تقریب میں ڈاکٹر علی نواز سمیت ڈاکٹرز، فیملی ممبران، دوست احباب اور دیگر معززین نے شرکت کی۔ اس موقع پر کیک بھی کاٹا گیا، جبکہ مہمانوں نے ڈاکٹر سحرش کو نئے کلینک کے قیام پر پھولوں کے گلدستے پیش کیے اور مبارکباد دی۔
سحرش موصی سکن اینڈ ایستھیٹک کلینک میں شہریوں کو جلد اور حسن سے متعلق جدید سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ کلینک میں ڈرماٹالوجی، ایستھیٹک ٹریٹمنٹس، لیزر اور جدید سکن کیئر سمیت مختلف خدمات دستیاب ہوں گی۔
کلینک کی سی ای او ڈاکٹر سحرش کے ساتھ ڈاکٹر جواد احمد بھی مریضوں کا معائنہ کریں گے اور جلد سے متعلق مختلف مسائل کے حوالے سے طبی رہنمائی فراہم کریں گے۔ کلینک انتظامیہ کے مطابق شہریوں کو جدید ٹیکنالوجی اور ماہر ڈاکٹرز کی خدمات کے ذریعے معیاری سکن کیئر کی سہولیات فراہم کرنے پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔
تقریب کے شرکاء نے کلینک کے قیام کو شہریوں کے لیے جلد اور سکن کیئر سے متعلق جدید سہولیات کی فراہمی کی جانب ایک مثبت قدم قرار دیتے ہوئے ڈاکٹر سحرش اور ان کی ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
سحرش موصی سکن اینڈ ایستھیٹک کلینک کا شاندار افتتاح، جدید سکن کیئر سہولیات کی فراہمی کا آغاز
Category
Website
Address
13 Chak Khanawal Road
Vehari
Alerts
Be the first to know and let us send you an email when Sami Digital posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.