Raise For Rights

Raise For Rights

Share

اپنے حق کے لیے آواز اٹھائیں
IFFAT RAUF

Photos from Raise For Rights's post 03/10/2026

کتاب بچوں کے روشن مستقبل کی بنیاد، تعلیمی اداروں میں مطالعے کے فروغ کے لیے مؤثر اقدامات ضروری ہیں:کمشنر ہزارہ ڈویژن شاہداللہ خان

لنگرا میں قدرتی آفت سے متاثرہ طلبہ میں نیشنل بُک فاؤنڈیشن کی کتب تقسیم

اسسٹنٹ کمشنر حویلیاں اسامہ خان کی شرکت، بچوں کی تعلیم اور مطالعے کے فروغ کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور

کتاب انسان کو معلومات کے ساتھ سوچنے، سمجھنے، سوال کرنے اور دنیا کو بہتر انداز میں جاننے کا موقع دیتی ہے، ڈاکٹر شہلا سعید

اسلام آباد۔ 3 اکتوبر 2026: گورنمنٹ پرائمری سکول لنگرا، ایبٹ آباد میں قدرتی آفت سے متاثرہ طلبہ میں نیشنل بُک فاؤنڈیشن کے اشتراک سے کتابیں تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں کمشنر ہزارہ ڈویژن شاہداللہ خان کے خصوصی احکامات پر اسسٹنٹ کمشنر حویلیاں اسامہ خان نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں نیشنل بُک فاؤنڈیشن کی جانب سے ڈاکٹر شہلا سعید، ظہیر احمد، عائشہ قمر اور صاحبہ جامڑو، جبکہ ڈاکٹر صادق فاؤنڈیشن کی چیف ایگزیکٹو آفیسر فجر رابعہ پاشا اور ڈاکٹر وحید سمیت اسکول انتظامیہ، اساتذہ، والدین اور دیگر معززین نے شرکت کی۔
کمشنر ہزارہ ڈویژن شاہداللہ خان نے کہا کہ بچوں کو معیاری تعلیم کے ساتھ کتاب اور مطالعے کے مواقع فراہم کرنا ان کی علمی و فکری تربیت اور روشن مستقبل کے لیے نہایت اہم ہے۔ انھوں نے کہا کہ اسکول محض نصابی تعلیم کے مراکز نہیں، بل کہ بچوں کی شخصیت سازی اور تخلیقی صلاحیتوں کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں، اس لیے تعلیمی اداروں میں مطالعے کے ماحول کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مختلف اداروں کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔
اسسٹنٹ کمشنر حویلیاں اسامہ خان نے والدین سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ بچوں کی تعلیم و تربیت میں والدین کا کردار نہایت اہم ہے اور ان کی توجہ، رہنمائی اور حوصلہ افزائی بچوں کے مستقبل پر گہرے اثرات مرتب کرتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ تعلیم کے اثرات ایک دن میں ظاہر نہیں ہوتے، بل کہ ان کے مثبت نتائج برسوں بعد سامنے آتے ہیں، اس لیے بچوں کی تعلیم پر توجہ دینا دراصل آنے والی نسلوں کے مستقبل کو بہتر بنانے کی کوشش ہے۔ انھوں نے گورنمنٹ پرائمری اسکول لنگرا کے طلبہ کے لیے کتابیں فراہم کرنے پر نیشنل بُک فاؤنڈیشن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل بُک فاؤنڈیشن، ڈی ایس ایف (DSF) اور سی ایس پی (CSP) کا بچوں کی تعلیم اور مطالعے کے فروغ کے ایک مشترکہ مقصد کے لیے اکٹھا ہونا قابلِ تحسین ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایسے اقدامات نہ صرف بچوں کو تعلیمی سہولیات فراہم کرتے ہیں، بل کہ ان میں مطالعے کا شوق اور آگے بڑھنے کا جذبہ بھی پیدا کرتے ہیں
اس موقع پر نیشنل بُک فاؤنڈیشن کی نمائندگی کرتے ہوئے ڈاکٹر شہلا سعید نے کہا کہ نیشنل بُک فاؤنڈیشن کا قیام ایکٹ 1972ء کے تحت عمل میں آیا، جس کا مقصد طلبہ اور عام قارئین کے لیے مناسب قیمتوں پر کتابیں فراہم کرنا اور مطالعے کے فروغ کے لیے اقدامات کرنا ہے۔ انھوں نے کہا کہ کتابوں کی اشاعت، ترجمہ، تقسیم، مصنفین کی حوصلہ افزائی اور علم کی ترسیل نیشنل بُک فاؤنڈیشن کے اہم فرائض میں شامل ہیں۔
ڈاکٹر شہلا سعید نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت نے 1998ء میں نیشنل بُک فاؤنڈیشن کو ایک انڈوومنٹ فنڈ فراہم کیا تھا، جس کے تحت نیشنل بُک فاؤنڈیشن ضرورت مند اور مستحق طلبہ میں کتابیں تقسیم کرتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ مینجنگ ڈائریکٹر نیشنل بُک فاؤنڈیشن ڈاکٹر کامران جہانگیر کی ہدایت پر رواں سال بھی اس فنڈ کو بروئے کار لاتے ہوئے قدرتی آفات سے متاثرہ طلبہ میں کتابیں تقسیم کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ انھوں نے کہا کہ ڈی ایس ایف (DSF) اور سی ایس پی (CSP) کے اشتراک سے نیشنل بُک فاؤنڈیشن خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں مستحق طلبہ میں کتابیں تقسیم کررہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ گورنمنٹ پرائمری اسکول لنگرا میں بھی اسی سلسلے کے تحت متاثرہ طلبہ میں کتابیں تقسیم کرنے کے لیے خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں نیشنل بُک فاؤنڈیشن، ڈی ایس ایف (DSF) اور سی ایس پی (CSP) کے نمائندگان نے شرکت کی۔انھوں نے کہا کہ کتاب محض معلومات فراہم نہیں کرتی، بل کہ انسان کو سوچنے، سمجھنے، سوال کرنے اور دنیا کو نئے زاویوں سے دیکھنے کا موقع دیتی ہے۔ خصوصاً بچوں کے لیے اچھی کتاب ان کی علمی، فکری اور تخلیقی تربیت میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔
ڈاکٹر صادق فاؤنڈیشن کی چیف ایگزیکٹو آفیسر فجر رابعہ پاشا نے کہا کہ نیشنل بُک فاؤنڈیشن کے اشتراک سے لنگرا کے بچوں تک کتابیں پہنچانا خوش آئند اقدام ہے۔ انھوں نے کہا کہ قدرتی آفات اور مشکل حالات سے متاثرہ بچوں کو تعلیمی سفر جاری رکھنے کے لیے اداروں اور معاشرے کے مختلف طبقات کا تعاون درکار ہوتا ہے۔ ایک اچھی کتاب بچے کے لیے علم اور نئے امکانات کی دنیا کھولتی ہے۔ انھوں نے نیشنل بُک فاؤنڈیشن، اسسٹنٹ کمشنر حویلیاں، اسکول انتظامیہ، اساتذہ، والدین اور دیگر شرکاء کا تعاون پر شکریہ ادا کیا۔
ڈاکٹر وحید نے کہا کہ مشکل حالات سے متاثرہ بچوں کی تعلیم کا تسلسل برقرار رکھنا اجتماعی ذمہ داری ہے۔ انھوں نے کہا کہ بچوں تک کتابیں پہنچانے جیسے اقدامات انھیں علم، مطالعے اور سیکھنے کے عمل سے جوڑنے میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔
تقریب کے اختتام پر طلبہ میں نیشنل بُک فاؤنڈیشن کی جانب سے کتابیں تقسیم کی گئیں۔ اس موقع پر اسکول انتظامیہ، اساتذہ، والدین اور مقامی عمائدین نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے بچوں کی تعلیمی ضروریات اور مطالعے کے فروغ کے لیے تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

National Book Foundation

02/10/2026

ایس پی اسلام آباد پولیس سے صحافی عباس احمد کا چبھتا ہوا سوال
پولیس افسر جواب دئیے بغیر پریس کانفرنس ہی چھوڑ گئے
تفصیلات کے مطابق ایس پی اسلام آباد پولیس نے اپنی پریس کانفرنس میں جب یہ کہا:
’’خواتین کے معاملے میں ایک میسج پر ایکشن لیتا ہوں۔‘‘
صحافی عباس احمد نے سوال کیا ۔۔
جب آپ کہتے ہیں کہ خواتین کے معاملے میں آپ ایک میسج پر بھی فوری جواب دیتے اور ایکشن لیتے ہیں، تو پھر 28 دن سے ایک خاتون کی گمشدگی کا معاملہ آپ کے علم میں ہونے کے باوجود، درخواست بھی دی گئی، میں خود بھی مسلسل کالز اور میسجز کرتا رہا، لیکن نہ کال اٹھائی گئی اور نہ ہی کسی میسج کا جواب ملا۔
جب معاملہ اتنا سنجیدہ اور حساس ہو تو پھر یہ کیسے کہا جا سکتا ہے کہ خواتین کے معاملے میں ایک میسج پر فوری ایکشن لیا جاتا ہے؟
سوال کے جواب میں ایس پی کے پاس کوئی واضح جواب نہیں تھا اور وہ پریس کانفرنس چھوڑ کر چلے گئے
اس دوران ایک دوسرا صحافی پولیس عباس احمد کو وضاحت دینے لگا جسے عباس احمد نے مداخلت نہ کرنے کا کہا ۔۔۔

fans
Islamabad Police

Photos from Raise For Rights's post 02/10/2026

اے ڈبلیو سی واہ کینٹ کرایہ دار اور مالک مکان تنازع کو مسلم لیگی رہنما فیاض خان تنولی و دیگر کی مصالحت کے بعد خوش اسلوبی سے سلجھا لیا گیا
فریقین کے مابین تنازع کے حل میں کرایہ دار کی جانب سے بقیہ واجبات کی ادائیگی بھی کر دی گئی ہے
معاملے کے دوران ایس ایچ او تھانہ واہ کینٹ کو معطل لائن حاضر کر دیا گیا لیکن چوکی نمبر 4 کے انچارج عامر شاہ ہنوز عہدے پر تعینات ہیں
fans
Rawalpindi Police
Maryam Nawaz Sharif
Ministry of Human Rights
Virtual Women Police Station - Punjab Safe Cities Authority

01/10/2026

تھانہ واہ کینٹ کے علاقہ میں دو فیملیز کے مابین لڑائی جھگڑے کا معاملہ

راولپنڈی پولیس کے ترجمان کا بیان جاری

فریقین مالک مکان اور کرایہ دار ہیں جن کی فیملیز کے مابین جھگڑا ہوا،

فریقین کے مابین لڑائی جھگڑے کی 15 کال پر پولیس نے فوری رسپانڈ کیا،

دونوں فریقین نے ایک دوسرے کے خلاف ضرر اور املاک کی نقصان رسانی کی شکایت کی جس کی تصدیق کے لئے پولیس مکان کی چھت تک گئی،

پولیس کے پہنچنے پر دونوں فیملیز کے مابین دوبارہ لڑائی جھگڑا ہوا۔

ایس پی پوٹھوہار واقعہ کی انکوائری کر رہے ہیں،

فریقین کے مابین جھگڑے پر قانون کے مطابق کارروائی کی جا رہی ہے، میرٹ کو یقینی بنایا جائے گا،

ذمہ داران کا تعین کر کے کارروائی کو یقینی بنایا جائے گا
Rawalpindi Police

01/10/2026

واہ کینٹ واقعے پر ایس پی پوٹھوہار کا نوٹس
رپورٹ سید حیدر علی
ایم نیوز۔۔۔۔

01/10/2026

ٹیکسلا میں وارداتوں کا سلسلہ نہ تھم سکا ،امن و امان کی ابتر صورت حال

دن دیہاڑے رہزنی/ڈاکے

ٹیکسلا میوزیم کےساتھ متصل خان پور روڈ کے دکان دار ملک ظہیر اس کے بھائی ملک قمر اور موٹرسائیکل مکینک سجاد کو صبح 11 بجے تین مسلح افراد اسلحہ کی نوک پہ لوٹ کر لے گئے۔ مزاحمت کی کوشش کرنے پر ملک ظہیر کو پسٹل کا بٹ مار کے زخمی کر دیا
اور بمشکل اسکی جان بچی۔

عوام نےٹیکسلا میں امن و امان کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور حکام بالا سے فی الفور جرائم پیشہ عناصر کے سدباب کا مطالبہ کیا ہے

کیونکہ اس علمی ،ثقافتی اور تاریخی شہر میں سالانہ لاکھوں غیر ملکی سیاح آتے ہیں ایسے حالات میں سیکیورٹی پر سوالیہ نشان ثبت ہوتا ہے؛عوام کا اظہار خیال
عوام نے استفسار کیا ہے کہ چاروں طرف کیمرے نصب ہونے اور ڈکیتوں کے واپسی کا روٹ معلوم ہونے کے باوجود پولیس ایک ہفتے سے ڈکیتوں کو گرفتار کیوں نہیں کررہی؟؟؟؟
کیا ہر قدم پہ لگے کیمرے فقط نمائش کےلیے ہیں؟؟ سیف سٹی کس کو کہتے ہیں؟؟؟
ہیری ٹیج سٹی کا مرکزی مقام یعنی اس کا میوزیم تک بھی محفوظ نہیں تو اور کون سی جگہ محفوظ ہوگی؟؟؟ یہاں سیاحت کو فروغ کیوں ملے گا؟؟؟؟
کیا ہیریٹیج سٹی کا ڈرامہ فقط اربوں روپے کے فنڈز ہڑپ کرنے کےلیے ہے؟

30/09/2026

51افغانیوں کے منسوخ شناختی کارڈ بحال کرنے کی کوشش کرنے والا نادرا افسر آفتاب گرفتار
12 کروڑ روپے وصول کرنے کا انکشاف

اسلام آباد: ایف آئی اے انسداد دہشت گردی ونگ (CTW) نے کارروائی کرتے ہوئے افغانی شہریوں کے منسوخ شدہ

شناختی کارڈ بحال کرنے کی کوشش کے الزام میں نادرا کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر آفتاب کو گرفتار کر لیا۔

ملزم کی گرفتاری کے بعد ایف آئی اے ٹیم نے اس کے گھر پر بھی چھاپہ مارا۔

تلاشی کے دوران 19 لاکھ روپے نقدی برآمد ہوئی، جبکہ باقی رقم سے حویلیاں اور جی-15 میں پلاٹ خریدنے کا انکشاف ہوا ہے۔
ایف آئی اے نے پلاٹوں سے متعلق دستاویزات بھی حاصل کر لی ہیں۔

ایف آئی اے کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور ملزم سے رقم کی وصولی اور شناختی کارڈز کی بحالی کے معاملے سے متعلق مزید شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں

Telephone

Website

Address


Wah

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Raise For Rights posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Subscribe

We will notify you when anything happens in Wah.