SA Multan
Hi Guys! My goal is to intrigue you with the latest reviews about
My name is M.Shahid Adrees, and I'm a Youtuber And this is my page On this channel I bring you guys reviews on all the latest and greatest phones, Mobile & PC, Tips & Tutorials.
موبائل فون کمپنیوں کے فراڈ سے بچنے کا طریقہ۔۔۔!!!
کل صبح دفتر میں میرے عزیز لیبر بھائی نے مجھے اپنے موبائل فون میں جاز موبی لنک کا مسئلہ یہ بتایا تھا کہ وہ جب بھی 100 روپے کا لوڈ کرواتے ہیں تو ایک کال کرنے کے بعد دو دن میں 100 روپے کا بیلنس ختم ہو جاتا ہے۔ ان کے پاس اگلی کال کرنے کے لئے بیلنس نہیں ہوتا۔
میں نے ان کا موبائل اپنے ہاتھ میں لیکر چیک کیا تو پتہ چلا کہ ان کے موبائل پر چھ، سات مختلف سروسز ایکٹو تھی جن کی روزانہ کٹوتی تقریباً 35 روپے تھی.
کوئی گیم سروس کٹوتی دس روپے، کوئی کرکٹ انفارمیشن کٹوتی نو روپے، کوئی کالر ٹیون کٹوتی تین روہے اسی طرح اور سروسز بھی تھی چنانچہ اس کا سو روپے کا بیلنس دو تین دن میں بغیر کال کیے ختم ہوجاتا تھا.
اس غریب بندے سے یہ ارب پتی ملٹی نیشنل موبی لنک کمپنی جاز روزانہ 35 روپے کی ڈکیٹی کررہی ہے اور کوئی پوچھنے والا نہیں.
ان کی تو خیر سروسز میں نے بند کردی لیکن ایک بات سوچنے والی ہے کہ ملک میں صرف موبی لنک جاز کے چار کروڑ یوزر ہیں اگر کمپنی ایک کروڑ نمبرز پر ہی یہ سروسز خود ایکٹو کردیتی ہے تو روزانہ پینتیس کروڑ روپیہ عوام کی جیب سے نکل جاتا ہے اور عوام بے چاری گالیاں دیتی رہتی ہے اور لوڈ کروا کروا کر ان کا پیٹ بھرتی رہتی ہے. جن لوگوں نے اس پر ایکشن لینا ہے وہ ماہانہ اپنا حصہ لے کر اے سی والے دفتر میں انجوائے کررہے ہیں.
جو لوگ اپنے موبی لنک نمبر پر چیک کرنا چاہتے ہیں کہ کون کون سی سروس ایکٹو ہے وہ #6611* ڈائل کریں پھر 1 لکھ کر ایکٹو سروسز لسٹ چیک کرلیں. خود چیک کرنے، سروسز کوڈ نمبر سے بند کرنے کھولنے پر کوئی پیسے نہیں کٹتے ہیں۔
سروسز بند کرنے کے لیے
طریقہ یہ ہے:
1) اسٹار 6611 # ڈائل کریں
2) ایک لسٹ سامنے آئیگی جس میں تیسرے نمبر پر Unsubscription لکھا ہوگا۔
3) صرف 3 نمبر ڈال کر بھیج دیں۔ انگریزی والا جملہ نہیں۔
4) وہ لسٹ سامنے آجائے گی، جس میں کسی خود کار سروس پر دس روپے کٹ رہے ہیں، کسی میں 15 روپے کٹ رہے ہیں، کسی میں ڈھائی روپے کٹ رہے ہیں، وغیرہ وغیرہ۔
5) جو بھی خودکار سروس ختم کرنا ہے، اسی کا نمبر بھیج دو۔
6) موبائل میں میسج آئے گا، ختم کردیا۔
اسی طرح آپ کرتے چلے جائیں۔
آگے دوسروں کے ساتھ شیئر کریں تاکہ کسی کا بھلا ہو جائے...!
کیوں کہ کہا گیا ہے،
خیرالناس من ینفع الناس۔ شکریہ
As received
06/02/2025
interview call Notification or Email For Pakistani Passport urdu / Hindhi In My channel I will teach about the Engineering instruments.I'll crate more good content about andriod mobile app,Photoshop,Autocad,Youtube training,Video e...
03/11/2024
سیکس اور اُداس نسلیں
سِگمنڈ فرائیڈ نے کہا تھا ’’وہ جذبات جِن کا اِظہار نہ ہو پائے، کبھی بھی مرتے نہیں ہیں، وہ زِندہ دفن ہو جاتے ہیں، اور بعد ازاں بدصورت طریقوں سے ظہور پذیر ہوتے ہیں۔‘‘ آپ غالِب، میر، داغ، جِگر، جُون، پروین، وصی، اور دیگر اردو کے شُعرا کی کتابیں پڑھ لیں، اِنکا کثیر حِصہ وصل و ہجر و فراق، اَن کہے جذبات، حسرتوں، اور پچھتاووں کے موضوعات پر مُشتمل ہو گا۔ آپ گُوگل کے اعداد و شُمار کا تجزیہ بھی کر لیں، پاکستان کا شُمار اُن مُمالک میں ہوگا، جہاں فحش ویبسائیٹس دیکھنے کا رِواج سب سے زیادہ ہے۔ آپ خیبر سے کراچی تک کا سفر بھی کر لیں، عورت چاہے شٹل کاک بُرقعے میں ہی ملبُوس کیوں نہ گُزر رہی ہو، آس پاس موجود مَرد حضرات اُسے تب تک گُھورتے رہیں گے جب تک وہ گلی کا موڑ مُڑ کر نظروں سے اوجھل نہ ہو جائے۔ آپ کِسی سے بھی گُفتگو کر کے دیکھ لیں، ہر دو فقروں کے بعد ماں بہن کے جِنسی اعضا پر مُشتمل گالیاں شامِل ہوں گی۔ آپ مذہبی مُبلغین و عُلما کے بیانات بھی سُن لیں، اِن میں بہتر حُوروں کے نشیب و فراز کے سائز پر سیر حاصِل روشنی ڈالی گئی ہوگی۔ آپ پاکستان کے ڈرامے، ناول، ڈائجسٹ، فلمیں بھی دیکھ لیں، یہ عِشق معشوقی، اور لو افئیرز کے اِرد گِرد گھوم رہے ہوں گے۔ آپ ہر روز اخبار بھی پڑھ کر دیکھ لیں، کِسی ن نے م بی بی کے ساتھ یا کِسی ف نے کِسی ش بی بی کے ساتھ زیادتی بھی کی ہوئی ہوگی، ننھے بچے حتیٰ کہ قبر میں زون کی عزت بھی محفوظ نہیں مِلے گی۔ آپ کو کہیں سائینسی ڈاکومنٹری، مریخ پر زندگی، یا روبوٹس کا تذکرہ نہیں مِلے گا، کوئی نِطشہ، رسل، آئینسٹائین، یا فلسفہ پر گفتگو کرتا نہیں مِلے گا۔ آپ اندازہ کریں کہ قائداعظم پر بننے والی فِلم جِناح ایک برطانیہ کے پروڈکشن ہاوُس نے بنائی، اور صلاح الدین ایوبی پر کِنگڈم آف ہیون نامی فِلم ہالی وُڈ نے بنائی۔ ہمیں توفیق نہ ہوئی کہ کبھی قائداعظم، علامہ اقبال، یہ اپنی تاریخ پر کوئی ایسی فِلم یا ڈاکومنٹری ہی بنا لیں جو ہم فخر سے باہر کی دُنیا کو دیکھنے کیلیے پیش کر سکیں۔ ہم ہالی وُڈ کی فلموں پر تو بین لگا دیتے ہیں، مگر سٹیج ڈراموں کے نام پر مجرے اور کیا کُچھ نہ دِکھایا جاتا رہا۔ آپ اندازہ کریں کہ ہم نے صدیوں کے غوروفکر کے بعد اپنی ذریں روایات و اقدار کی بنیاد پر ایک ایسا مثالی معاشرہ تشکیل دیا ہے جہاں شادی کرنے کیلیے ایک مرد سے یہ توقع کی جاتی ہے کہ وہ پہلے تعلیمی ڈگریوں کے انبار، نوکری، گھر، گاڑی، بینک بیلنس بنائے، تاکہ جب جوانی اختتام پذیر ہو، تب شادی کا سوچے، یعنی اپنی آدھی سے زیادہ عُمر کنوارا گھومتا رہے۔ لڑکیوں پر جہیز کا بوجھ الگ۔ اگر یہ ایک تسلیم شدہ حقیقت ہے کہ جنسی تسکین ایک بُنیادی اِنسانی ضروت ہے، اور جب تک انسان کی یہ بنیادی ضروت پوری نہ ہو، انسان دیگر تخلیقی کاموں پر بھرپور توجہ نہیں دے پاتا، ذہنی خلفشار کا شکار رہتا ہے، تو ہم یہ حقیقت ماننے سے انکاری کیوں ہیں؟ ہم کب تک نیوٹن، آئینسٹائین، بِل گیٹس کے بجائے شاعر، مجنوں، رانجھا، اور غمزدہ نسلیں پیدا کرتے رہیں گے؟ ہم کب تک زندگی کے چار میں سے دو دن آرزو اور باقی کے دو دن انتظار میں گزارنے پر نوجوانوں کو مجبور کرتے رہیں گے؟ دُنیا کی کون سی سائینس، دُنیا کی کون سی نفسیات، اِس معاشرت کو درُست کہے گی؟ ہم کِس کو دھوکہ دینے کی کوشش کر رہے ہیں؟ ہم کِس سے جھوٹ بولنے کی کوشش کر رہے ہیں؟ یہ کیسا نظامِ زندگی ہے جہاں بُنیادی اِنسانی ضروریات کے اظہار، اور تکمیل پر پابندی ہے، گھُٹن ہی گھُٹن ہے؟ جب سچائی اور حقیقتوں کے اظہار کے تمام دروازے بند کر دئے جائیں، تو ہوتا تو تب بھی سب کُچھ ہے، مگر مُنافقت کے پردہ میں، ہر شخص فرشتہ صفت ہونے کا دعویدار بن جاتا ہے، اور ڈھونڈنے سے بھی کہیں کوئی اِنسان دِکھائی نہیں دیتا۔ ہمیں ماننا پڑے گا کہ مُنافقت پر مبنی مُعاشرے کََسی اور سے نہیں بلکہ اپنے ساتھ جھوٹ بولنے کا بیوپار کرتے ہیں، اور خمیازہ بھی پھر خُود ہی بھُگتتے ہیں۔ منٹو بتا گیا تھا ہم ایسے معاشرے کا حصہ ہیں جہاں اپنی خواہشات کے دبانے کو بڑا ثواب تصور کیا جاتا ہے۔ فرائیڈ نے کہا تھا ’’وہ جذبات جِن کا اِظہار نہ ہو پائے، کبھی بھی مرتے نہیں ہیں، وہ زِندہ دفن ہو جاتے ہیں، اور بعد ازاں بدصورت طریقوں سے ظہور پذیر ہوتے ہیں۔۔
ملتان ( پاکستان )
۔
ملتان دریائے چناب کے کنارے واقع پاکستان کا ساتواں بڑا شہر ہے۔ یہ ایشیا اور دنیا کے قدیم ترین شہروں میں شمار ہوتا ہے۔ یہ جنوبی پنجاب کا سب سے بڑا معاشی و ثقافتی مرکز ہے۔
تاریخ
مورخین کے مطابق ملتان کے مقام پر اولین انسانی بستی کم از کم 5000 سال پہلے تقریباً 3000 ق م میں بسائی گئی تھی۔ یا دوسرے لفظوں میسوپوٹیمیا، مصر اور موہجودڑو کی قدیم تہذیبیں ابھی پھل پھول رہی تھیں۔ 2000 ق م میں جب آریہ قوم برصغیر میں داخل ہوئیں تو انہوں نے ملتان کو قدیم بستی کی شکل میں پایا۔
تاج الدین مفتی کی غیر مطبوعہ " تاریخ پنجاب " جو 1868ء میں لکھی گئی یہ روایت درج ہے کہ
" نوح علیہ السلام کے طوفان کے وقت ملتان آباد تھا۔
نامور مورخ البیرونی اپنی کتاب " الہند " کے صفحہ 155 پر لکھتا ہے کہ " گیارہویں صدی عیسوی میں میرے قیام ملتان کے دوران ملتان کے باشندے اسے( 216430 ) دولاکھ سولہ ہزار چار سو تیس سال پرانا بتاتے ہیں۔ "
قدیم نام
1) میسان
2) کشپ پور
3) پرہلاد پور
4) سنپ پورہ
5) ہنس پور اور بھاگ پور
6) مول استھان
7) مالی استھان
8 ) مولتان
9) ملتان
رقبہ
ملتان کا رقبہ 51 مربع میل ہے
آبادی
2017ء کی مردم شماری کے مطابق شہر کی آبادی 871,843, 1 ہے
رابطہ کوڈ
061
تحصیلیں
ضلع ملتان چار تحصیلوں پر مشتمل ہے۔
1) ملتان شہر
2) ملتان صدر
3) شجاع آباد
4) جلال پور پیروالا
زبانیں
ملتان شہر میں بولے جانے والی اہم زبانیں
سرائیکی (℅ 42.16)
پنجابی ( %32.34)
اردو ( ℅ 23.5)
دوسری( %2)
زراعت
ملتان کی مشہور فصلوں میں کپاس، چاول، چنا، گندم، باجرہ، گنا، آم بہت مشہور ہے۔
مشہور مصنوعات
ریشم کرنڈی، چوب کاری، ملتانی کھدر، ملتانی سوہن حلوہ، آم، کندن جیولری، ملتانی کھُسہ، قالین بافی، اونٹ کی ہڈی اور کھال پر کام، اوکیر سازی، کھڈی، پاور لومز،کاشی کاری، نقاشی، قالین، بیڈ شیٹ، اور بہت سی اشیاء ملتان کی وجہ شہرت ہیں۔
مشہور مساجد
شاہی مسجد، جامع ابن قاسم، جامعہ عمر بن الخطاب شاہ رکن عالم کالونی, مسجد پھول ہٹ، سبز مسجد، مسجد علی محمد باقر، مسجد باقر خان، ابدالی مسجد، مسجد طوطلاں والی، مساوی مسجد و دیگر ملتان کی مشہور و معروف مساجد ہیں۔
دینی درسگاہیں
مدرسہ انوار العلوم
مدرسہ قاسم العلوم
مدرسہ خیرالمدارس
مدرسہ معمورں
دارالحدیث محمدیہ
مدرسہ خیرالمعاد
مخزن العلوم
مشہور تعلیمی ادارے
بہاوالدین زکریا یونیورسٹی
گورنمنٹ گرلز کالج
انسیٹیوٹ آف ساوتھ پنجاب
نشتر کالج
ملتان میڈیکل کالج
گورنمنٹ کالج آف ایجوکیشن
تفریح گاہیں
کمپنی باغ
جناح پارک
شاہ شمس پارک
ابن قاسم پاک
ہسپتال
نشتر ہسپتال
مریم سرجیکل ہسپتال
میڈی کیئر ہسپتال
چلڈرن ہسپتال
ملتان کارڈیالوجی ہسپتال
سی ایم ایچ
منفرد اعزاز
ملتان کو صوفیوں کا شہر کہا جاتا ہے۔ ایک اندازے کے مطابق ملتان میں تقریباً 200 کے قریب مزار ہیں۔
مندرجہ ذیل مشہور و معروف ہیں۔
1) حضرت شاہ یوسف گردیز رح
2) حضرت بہاؤالدین زکریا ملتانی رح
3) حضرت شاہ شمس سبزواری رح
4) حضرت شاہ رکن عالم رح
5) حضرت سید موسیٰ پاک شہید رح
6) حضرت حافظ محمد جمال الله ملتانی رح
7) سید عطا الله شاہ بخاری رح
مولد شاہان
کئ نامور حکمران ملتان میں پیدا ہوۓ۔
1) سلطان محمد تغلق
2) سید خضر خان
3) سلطان بہلول لودھی
4) احمد شاہ ابدالی
ملتان اور سیاح
ملتان میں سیاحوں کی آمد 235-26 قبل مسیح سے شروع ہوئی جو سکندر اعظم کی یونانی فوج کے ساتھ تھے۔ اس کے علاوہ چینی اور یورپی سیاح بھی آتے رہے۔ جن
میں ہیون سانگ، ایم ڈی تھیونیو، مونسٹیورٹ الفسٹ، لیفٹیننٹ ایلگزینڈر برنس، البلاذری، المسعود، البیرونی، الادریسی، زکریا قزوینی اور ابن بطوطہ مشہور ہیں۔
ہندو آثار
ملتان میں کئی مشہور مندر تھے۔ جن میں مندر پرہلاد، سورج کنڈ مندر، مندر طوطلاں مائی، مندر جوگ مایا، رام تیرتھ اور مندر نرسنگھ پوری قابل ذکر ہیں۔
مشہور شخصیات
شاہ محمود قریشی ( سابقہ و موجودہ وزیر خارجہ), یوسف رضا گیلانی ( سابقہ وزیراعظم), جاوید ہاشمی ( سیاستدان), انضمام الحق ( سابق کرکٹر), صائمہ نور ( اداکارہ)
ملتان اور مسلم دورحکومت
ملتان ایک بڑے عرصے مسلمان حکمرانوں کے زیر اثر رہا۔ جن میں بنوامیہ، بنوسامہ، لودھی، تغلق، سدوزئی پٹھان، خلجی، مغل، خاندان غلاماں، لنگاہ، غوری، سادات اور سوری خاندان و دور قابل ذکر ہیں۔
گورستان
مائی پاکدامن، پیر عمر والا، شاہ حسن پروانہ، جوگ ماریہ والا، پیر برہان والا، کلیان والا، جلال باقری اور شاہ شمس ملتان کے بڑے اور مشہور قبرستان ہیں۔
ہوائی اڈا
ملتان بین الاقوامی ہوائی اڈا
جڑواں شہر
ملتان کو دنیا کے کئی قدیم ومعروف شہروں کا جڑواں شہر قراردیا جا چکا ہے۔ جن میں روم ( اٹلی), قونیہ ( ترکی), راشت ( ایران)، لاسی ( رومانیہ), شی ہیزی ( چین) اور گینجا ( آذربائیجان) شامل ہیں۔
دبئی یو اے ای
میں نوکری کے متلاشیوں کے لیے متحدہ عرب امارات پہنچنے سے پہلے تجاویز ۔۔
یاسمین کنول:
1۔ جنوری،
فروری اور مارچ یا پھر ستمبر، یہ ملازمت کی تلاش کے لیے متحدہ عرب امارات کے دورے کے لیے بہترین مہینے ہیں۔
۔
2. کم از کم
پہلے سے 3 ماہ کا وزٹ ویزا لگائیں۔
۔
3. آمد
سے پہلے اپنے سفر کا بجٹ بنائیں اور رہنے کے اخراجات، ویزا لاگت، ٹکٹ، مقامی سفر وغیرہ کے لیے معقول رقم اپنے پاس رکھیں۔
۔
4. اگر
ممکن ہو تو UAE میں ساتھی پیشہ ور افراد کے ساتھ اپنی رہائش رکھیں۔
۔
5- یو اے ای
جانے سے پہلے متعلقہ حکام سے اپنی ڈگری کی اچھی طرح سے تصدیق حاصل کریں۔
۔
6. یو اے ای
میں پیسے بچانے کے لیے اگر ممکن ہو تو اپنے ملک سے روزانہ استعمال کی اشیاء جیسے کمبل، تولیہ وغیرہ لے آئیں۔
۔
7. مناسب
مہارت کے ساتھ مناسب اہلیت حاصل کرنے کے بعد کیریئر کے ابتدائی مرحلے میں متحدہ عرب امارات آنے کی کوشش کریں کیونکہ عام طور پر اپنے ملک کے تجربے کا یہاں وزن کم ہوتا ہے۔
۔
8. مائیکروسافٹ آفس
(خاص طور پر ایکسل اور پاورپوائنٹ)، ERP سافٹ ویئرز (SAP، Oracle، Microsoft Dynamics، QuickBooks، Tally، Sage وغیرہ) میں مہارت آپ کی خدمات حاصل کرنے کے امکانات کو زیادہ سے زیادہ بڑھائے گی۔
۔
9. پہنچنے
سے پہلے اپنے لیپ ٹاپ کا بندوبست کرنا ضروری ہے۔
۔
10. نیٹ ورکنگ :
امارات میں ذاتی رابطے مارکیٹ میں پہلی جگہ خالی کرنے میں سب سے اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ (شاید، رشتہ داروں اور دوستوں پر مکمل انحصار یقیناً کوئی اچھا خیال نہیں ہے) اس لیے یو اے ای پہنچنے سے پہلے LinkedIn/WhatsApp وغیرہ کے ذریعے ان سے رابطہ قائم کرنے کی کوشش کریں۔
۔
11۔اپنی
آمد سے کم از کم دو (2) ماہ کا وقفہ - روزگار ایجنسیوں جیسے Bayt، Dubizile، Gulf Talent، Naukri Gulf، BAC Middle East، Hays، کے معروف اور قابل بھروسہ ڈومینز میں اپنے آپ کو رجسٹر اور پروفائل کرنا شروع کریں۔ Kershaw, Charter house, Michael Page, LinkedIn, indeed ae وغیرہ۔
۔
12. اپنے C.V
کو ہر ممکن حد تک پروفیشنل اور بہتر بنائیں اور اس پر آپ کی تصویر ہونی چاہئے (اپنے استعمال کے لیے UAE کا کوئی بھی رابطہ نمبر پہلے سے اپنے دوستوں سے حاصل کرنے کی کوشش کریں اور اگر ممکن ہو تو CV پر اس کا ذکر کریں)۔ اڑان بھرنے سے پہلے کریں اور وقت بچائیں۔ آپ A4 سائز کے سادہ سفید لفافوں کے ساتھ اپنے C.V کے کچھ پرنٹ آؤٹ اپنے آبائی شہر سے رکھ سکتے ہیں۔ اسے کسی بھی ممکنہ آجر کے حوالے کرنے کے لیے تیار رکھیں۔ اپنی پاسپورٹ سائز کی کچھ تصویریں بھی ساتھ رکھیں (صرف اس صورت میں اگر ضرورت ہو)
۔
13. یو اے ای
میں اپنی فیلڈ / صنعت کے بہترین اداروں کو تلاش کریں، ان کی ویب سائٹ دیکھیں اور ان لوگوں کو تلاش کریں جو ان اداروں میں کام کر رہے ہیں جہاں آپ شامل ہونے کا ارادہ رکھتے ہیں، ان کے ساتھ بات چیت شروع کریں اور ملاقات کا وقت طے کرنے کے لیے رابطہ قائم کرنے کی کوشش کریں۔ ( ایسا کرنے کا بہترین ذریعہ ہے)۔
۔
14. مثالی طور
پر متحدہ عرب امارات کے لیے روانگی سے قبل کم از کم 5 سے 6 ممکنہ ملاقاتیں طے کرنے کی کوشش کریں۔
۔
15. یو اے ای
کے مقامی قوانین اور مخصوص شعبوں سے متعلق ضوابط سے واقف ہونے کی کوشش کریں جیسا کہ اکاؤنٹس اور فنانس VAT وغیرہ کے معاملے میں۔
۔
16. اپنے
سمارٹ فون/موبائل میں اپنے سی وی کی سافٹ کاپی کو پہلے سے اسکرپٹڈ ای میل میٹر کے ساتھ رکھنا کسی بھی آجر/ بھرتی کرنے والے کو جواب دینے کا تیز ترین طریقہ ہے (اگر آپ کو اپنے لیپ ٹاپ تک رسائی حاصل کرنے سے قاصر ہونے کے دوران آپ کو اپنا CV بھیجنے کے لیے کہا گیا ہو)
۔
17۔مختصر طور
پر، دبئی جانے سے پہلے مضبوط منصوبہ بندی کامیابی کی کلید ہے اور "اگر آپ منصوبہ بندی کرنے میں ناکام رہتے ہیں تو آپ ناکام ہونے کا ارادہ کرتے ہیں"۔
۔
مشاهد الدمار التي سببها انهيار سدين في ليبيا في نفس الوقت، هناك تقارير عن مقتل ما بين 18 ألف إلى 20 ألف شخص في مدينة واحدة فقط، وهي درنة، وكانت قوة المياه شديدة لدرجة أن المدينة بأكملها تحولت إلى أنقاض في ثوان. الدمار والخراب يظهر في كل مكان. 😢.
ایک بار جبرائیل علیہ سلام نبی کریم کے پاس آے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دیکھا کہ جبرایل کچھ پریشان ہے آپ نے فرمایا جبرائیل کیا معاملہ ہے کہ آج میں آپکو غمزدہ دیکھ رہا ہوں جبرائیل نے عرض کی اے محبوب کل میں اللہ پاک کے حکم سے جہنم کا نظارہ کرکہ آیا ہوں اسکو دیکھنے سے مجھ پہ غم کے آثار نمودار ہوے ہیں نبی کریم نے فرمایا جبرائیل مجھے بھی جہنم کے حالات بتاو جبرائیل نے عرض کی جہنم کے کل سات درجے ہیں
ان میں جو سب سے نیچے والا درجہ ہے اللہ اس میں منافقوں کو رکھے گا
اس سے اوپر والے چھٹے درجے میں اللہ تعالی مشرک لوگوں کو ڈلیں گے
اس سے اوپر پانچویں درجے میں اللہ سورج اور چاند کی پرستش کرنے والوں کو ڈالیں گے
چوتھے درجے میں اللہ پاک آتش پرست لوگوں کو ڈالیں گے
تیسرے درجے میں اللہ پاک یہود کو ڈالیں گے
دوسرے درجے میں اللہ تعالی عسائیوں کو ڈالیں گئ
یہ کہہ کر جبرائیل علیہ سلام خاموش ہوگئے تو نبی کریم نے پوچھا
جبرائیل آپ خاموش کیوں ہوگئے مجھے بتاو کہ پہلے درجے میں کون ہوگا
جبرائیل علیہ سلام نے عرض کیا
اے اللہ کے رسول پہلے درجے میں اللہ پاک آپکے امت کے گنہگاروں کو ڈالے گے
جب نبی کریم نے یہ سنا کہ میری امت کو بھی جہنم میں ڈالا جاے گا تو آپ بے حد غمگین ہوے اور آپ نے اللہ کے حضور دعائیں کرنا شروع کی تین دن ایسے گزرے کہ اللہ کے محبوب مسجد میں نماز پڑھنے کے لیے تشریف لاتے نماز پڑھ کر حجرے میں تشریف لے جاتے اور دروازہ بند کرکہ اللہ کے حضور رو رو کر فریاد کرتے صحابہ حیران تھے کہ نبی کریم پہ یہ کیسی کیفیت طاری ہوئی ہے مسجد سے حجرے جاتے ہیں
گھر بھی تشریف لیکر نہیں جا رہے۔ جب تیسرا دن ہوا تو سیدنا ابو بکر سے رہا نہیں گیا وہ دروازے پہ آے دستک دی اور سلام کیا لیکن سلام کا جواب نہیں آیا ۔ آپ روتے ہوے سیدنا عمر کے پاس آے اور فرمایا کہ میں نے سلام کیا لیکن سلام کا جواب نہ پایا لہذا آپ جائیں آپ کو ہوسکتا ہے سلام کا جواب مل جاے آپ گئے تو آپ نے تین بار سلام کیا لیکن جواب نہ آیا حضرت عمر نے سلمان فارسی کو بھیجا لیکن پھر بھی سلام کا جواب نہ آیا حضرت سلمان فارسی نے واقعے کا تذکرہ علی رضی اللہ تعالی سے کیا انہوں نے سوچا کہ جب اتنے اعظیم شحصیات کو سلام کا جواب نہ ملا تو مجھے بھی خود نھی جانا نھی چاھیئے
بلکہ مجھے انکی نور نظر بیٹی فاطمہ اندر بھیجنی چاھیئے۔ لہذا آپ نے فاطمہ رضی اللہ تعالی کو سب احوال بتا دیا آپ حجرے کے دروازے پہ آئی
" ابا جان اسلام وعلیکم"
بیٹی کی آواز سن کر محبوب کائینات اٹھے دروازہ کھولا اور سلام کا جواب دیا
ابا جان آپ پر کیا کیفیت ھے کہ تین دن سے آپ یہاں تشریف فرما ہے
نبی کریم نے فرمایا کہ جبرائیل نے مجھے آگاہ کیا ہے کہ میری امت بھی جہنم میں جاے گی فاطمہ بیٹی مجھے اپنے امت کے
گنہگاروں کا غم کھاے جا رہا ہے اور میں اپنے مالک سے دعائیں کررہا ہوں کہ اللہ انکو معا ف کر اور جہنم سے بری کر یہ کہہ کر آپ پھر سجدے میں چلے گئے اور رونا شروع کیا یا اللہ میری امت یا اللہ میری امت کے گناہگاروں پہ رحم کر انکو جہنم سے آزاد کر
کہ اتنے میں حکم آگیا "وَلَسَوْفَ يُعْطِيكَ رَبُّكَ فَتَرْضَى
اے میرے محبوب غم نہ کر میں تم کو اتنا عطا کردوں گا کہ آپ راضی ہو جائیں گے..
آپ خوشی سے کھل اٹھے اور فرمایا لوگوں اللہ نے مجھ سے وعدہ کرلیا ہے کہ وہ روز قیامت مجھے میری امت کے معاملے میں خوب راضی کریں گا اور میں نے اس وقت تک راضی نہیں ہونا جب تک میرا آخری امتی بھی جنت میں نہ چلا جاے
لکھتے ہوے آنکھوں سے آنسو آگئے کہ ہمارا نبی اتنا شفیق اور غم محسوس کرنے والا ہے اور بدلے میں ہم نے انکو کیا دیا..؟؟
آپکا ایک سیکنڈ اس تحریر کو دوسرے لوگوں تک پہنچانے کا زریعہ ہے میری آپ سے عاجزانہ اپیل ہے کہ لاحاصل اور بے مقصد پوسٹس ہم سب شیئر کرتے ہیں . آج اپنے نبی کی رحمت کا یہ پہلو کیوں نہ شیئر کریں. آئیں ایک ایک شیئر کرکہ اپنا حصہ ڈالیں . کیا پتہ کون گنہگار پڑه کہ راہ راست پہ آجاے
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the business
Telephone
Website
Address
Abha
Alerts
Be the first to know and let us send you an email when SA Multan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.