Daily Pakistan HD
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Daily Pakistan HD, Digital creator, Jeddah.
Travel and Tourism Guide .
تازہ ترین معلومات،سیاحتی مقامات کی معلومات مانسہرہ سرن ویلی گیسٹ ہائوس روم بکنگ و دیگر معلومات ٹوریسٹ گائیڈ کاروباری،فلاحی،تشہیر ،پرگراموں کی کوریج انٹرویئوں کیلئے بھی ہماری ٹیم سے رابطہ کر سکتے ہیں۔
0315,3197753
17/09/2026
شنکیاری عاصم اینڈ عدیل فوٹو شاپ نزدد ئی ہوٹل سےتصویر میں نظر آنے والا شخص موبائل فون لیکر رفو چکر ہو گیا اسکی اطلاح دینے پر پانچ ہزار روپے کے انعام کا اعلان۔جو بھائی اس شخص کو پہچانتا ہے وہ پوسٹ میں دیئے گئے نمبروں پر اطلاح دیں شکریہ۔
Kashif Khan
16/09/2026
15/09/2026
پشاور چیف کنزرویٹر فارسٹ خیبرپختونخواہ علی اصغر خان پشاور ریجن اور کنزرویٹر فارسٹ لوئر ھزارہ سرکل حیات علی اپنے آفس میں ایک ہفتہ قبل کوہ موسیٰ مصلہ ٹاپ سے واپسی کے دوران لاپتہ غیر ملکی سیاح کی ڈیڈ باڈی کی تلاش میں سرچ آپریشن میں نمایاں کردار ادا کرنے والے محکمہ فارسٹ اپر سرن ڈویژن کے اہلکاروں ایس ڈی ایف شہزاد امیر صاحب زیشان خان بلال چوہان اور محکمہ جنگلات سرن ڈویژن اور دیگر اداروں کے ساتھ تعاون پر تعریفی اسناد دے رہے ہیں۔
Daily Pakistan HD
15/09/2026
فضاگٹ پارک مینگورہ - سوات کا نیا ونڈر پارک
آج کل جسے لوگ ونڈر پارک کہہ رہے ہیں اس کا اصل اور نیا نام فضاگٹ پارک ہے۔
یہ پارک مینگورہ کالام روڈ پر این-95 پر دریائے سوات کے کنارے واقع ہے۔ ڈرون ویڈیو میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ فضاگٹ پارک کے اندر بڑا فیری وہیل، بچوں کے رنگ برنگے جھولے، فلائنگ بوٹ اور فیملی رائیڈز لگی ہوئی ہیں۔
یہ پرانے سرکاری پارک سے الگ نیا جدید پارک ہے۔ یہاں فوڈ اسٹالز، بیٹھنے کی خوبصورت جگہ اور بڑی پارکنگ بھی بنائی گئی ہے۔ پارک روزانہ صبح 9 بجے سے رات 12 بجے تک کھلا رہتا ہے۔
ڈرون سے فضاگٹ کا منظر سب سے خوبصورت لگتا ہے، ایک طرف سبز پہاڑ، درمیان میں پھیلا ہوا دریائے سوات اور پارک میں جلتے ہوئے جھولوں کی روشنیاں۔
سوات آنے والے سیاحوں کے لیے فضاگٹ پارک اب پہلا اور لازمی سٹاپ ہے۔
لوکیشن: فضاگٹ پارک، مینگورہ، سوات
ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ کی بس کی بریک فیل ہو گئی 80 طالبات معجزانہ طور پر بچ گئیں موٹروے پولیس نے موقع پر پہنچ کر طالبات کو ریسکیو کیا۔
15/09/2026
تنظیم خدمتِ خلق بفہ نے 19 نادار اور باصلاحیت طلبہ کو ایک سالہ DIT (Diploma in Information Technology) مفت کروانے کا اعلان کر دیا۔ طلبہ کی مکمل اسپانسرشپ تنظیم کے بانی ارکان اور دیگر مخیر اراکین کی جانب سے کی گئی، جس کے تحت تمام 19 طلبہ کو جدید فنی تعلیم حاصل کرنے کا موقع فراہم کیا جائے گا۔
تنظیم خدمتِ خلق کی سرگرمی نمبر 31 کے تحت یہ اہم پروگرام فضل پبلک سیکنڈری سکول بفہ، مانسہرہ میں منعقد ہوا، جہاں DIT میں داخلے کے خواہش مند طلبہ سے انٹرویوز لیے گئے۔ اس موقع پر طلبہ کی صلاحیت، تعلیمی استعداد اور DIT حاصل کرنے کے جذبے کا جائزہ لیا گیا۔
مقررہ وقت تک 19 طلبہ نے اپنے کاغذات جمع کروائے۔ تنظیم کے بانی رکن طارق رستم خان نے ابتدائی طور پر 10 طلبہ کی مکمل اسپانسرشپ کی، جبکہ تنظیم کے دیگر اراکین نے مزید 3 طلبہ کی کفالت کی۔ بعد ازاں طلبہ کی صلاحیت اور جذبے کو دیکھتے ہوئے تنظیم کے بانی رکن عابد قریشی نے باقی 6 طلبہ کی بھی مکمل اسپانسرشپ کا اعلان کیا۔ اس طرح 19 کے 19 طلبہ کی مفت DIT تعلیم کا انتظام مکمل ہوگیا۔
پروگرام میں تنظیم خدمتِ خلق کے صدر کرنل (ر) سید ظاہر شاہ، نائب صدر فضلِ حق بجوری، سابق DEO خان محمد، ڈاکٹر جاوید اقبال، شکیل احمد، ناز محمد سہیل، عقیل احمد، شیری کونسل کے ممبر عاطف خان طاہر ارشداقبال، مولانا انوارالحق قاسمی، نعمان خان، مفتی سعید احمد ۔مولانا نور محمد سمیت تنظیم کے دیگر سینئر اراکین نے شرکت کی اور طلبہ کے انٹرویوز کیے۔
اس موقع پر فضل پبلک سیکنڈری سکول بفہ کے ایم ڈی فضلِ حق نے تنظیم خدمتِ خلق کے صدر، سینئر اراکین اور تمام معاونین کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے مستحق طلبہ کو جدید ٹیکنالوجی کی تعلیم کے مواقع فراہم کرنے کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے تنظیم کے خدمتِ خلق کے جذبے کو قابلِ تحسین قرار دیا۔
تنظیم خدمتِ خلق کا یہ اقدام بفہ کے مستحق نوجوانوں کو جدید فنی تعلیم سے جوڑنے اور انہیں عملی میدان کے لیے تیار کرنے کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔بفہ کے عوامی ۔سما جی حلقوں میں تنظیم خدمت خلق کے اس اقدام کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ۔
Khidmat-e-Khalq Organization
تحریک انصاف کے رہنماء اور سابق چیئرمین ویلج کونسل سم ،ایڈوکیٹ کی سم میں میں بطور مہمان خصوصی شرکت۔
Shahzada Mehmood Haroon Shahzada Umar Haroon Shahzada Shahbaz Haroon Shahzada Abdullah Haroon Khan
سابقہ چیئرمین ویلج کونسل سم شہزادہ عمر ہارون خان میڈیا سے بات کرتے ہوئے۔
Shahzada Umar Haroon
سرن ویلی و مضافات میں گرج چمک کے ساتھ بارش جاری
اللہ تعالیٰ رحم فرمائے آمین
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the business
Telephone
Website
Address
Jeddah
Alerts
Be the first to know and let us send you an email when Daily Pakistan HD posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.