سُکُونِ قَلْب
10k followers goal
06/25/2026
منقبت امام عالی مقام امام حسین رضی اللّٰہ تعالٰی عنہ
آقائے دو جہاں کے دُلارے حسین ہیں
حیدر کے فاطمہ کے بھی پیارے حسین ہیں
جو دن تھے امتحاں کے مصائب سے تھے بھرے
کربل میں شان سے وہ گزارے حسین ہیں
مر مٹ گیا یزید فقط لعنتیں بچیں
زندہ مگر وہ آج بھی ہمارے حسین ہیں
کربل سے دشت کو بھی چمکتا بنا دیا
ایسے وہ جگمگاتے ستارے حسین ہیں
حُر سے ہوا شروع یہ شہادت کا کارواں
اس کاروان کے تو کنارے حسین ہیں
ہم یاد کر کے ان کو سکوں ڈھونڈ لیتے ہیں
وہ مومنوں کے اب بھی سہارے حسین ہیں
ارشؔد جسے یزید ہے پیارا رکھے وہ پاس
ہم کو مگر جو ڈھیر ہیں پیارے حسین ہیں
06/23/2026
دھیریں دے ڈکھ کینجھے ہوندن
دھی بنڑ کے ول جمساں. . اماں
06/22/2026
خانۂ کعبہ کے سنہری پرنالے (میزابِ رحمت) کے نیچے ایک مختصر مگر تاریخی عبارت نقش ہے، "صُنِعَ بِمَکَّۃَ بِیَدِ اَحْمَدَ اِبْرَاہِیْمَ بَدْر"، مطلب ’’مکہ میں احمد ابراہیم بدر کے ہاتھوں تیار کردہ۔‘‘
احمد ابراہیم بدر سعودی عرب کے ایک مشہور سنار اور خطاط تھے، ان کے والد، ابراہیم بدر نے شاہ عبدالعزیز کے دور میں کعبہ کا دروازہ تیار کیا تھا، یہ موجودہ میزابِ رحمت 1399 ہجری (مطابق 1979ء) میں تیار کر کے لگایا گیا تھا۔
یہ پرنالہ لکڑی سے بنا ہوا ہے جس پر 24 قیراط خالص سونے کی موٹی تہہ چڑھائی گئی ہے، اس کے اطراف میں اللہ تعالیٰ کے اسماء الحسنیٰ اور قرآنی آیات انتہائی خوبصورت خطاطی میں کندہ ہیں۔
یہ بات بالکل درست مانی جاتی ہے کہ میزابِ رحمت کے نیچے دعا قبول ہوتی ہے، اسلامی روایات، فقہاء اور محدثین کے نزدیک یہ مقام قبولیتِ دعا کے خاص مقامات میں شمار ہوتا ہے۔
چونکہ میزابِ رحمت کا رخ حطیم (حجرِ اسماعیل) کی طرف ہے اور اس کا پانی حطیم کے اندر ہی گرتا ہے۔ حطیم اصل میں خانہ کعبہ ہی کا حصہ ہے۔ اس لیے اس پورے احاطے میں نماز پڑھنا اور دعا مانگنا گویا کعبہ کے اندر داخل ہو کر دعا مانگنے کے برابر ہے، جہاں رد ہونے کا کوئی احتمال نہیں ہوتا۔
آج بھی یہ مختصر تحریر زائرین اور تاریخ سے دلچسپی رکھنے والوں کے لیے ایک خاموش مگر لازوال گواہ کی حیثیت رکھتی ہے، جو مکہ کی تہذیبی اور روحانی میراث کی داستان سناتی ہے۔
Disclaimer: This article is based on historical accounts and widely circulated Islamic traditions regarding the Kaaba’s Meezab al-Rahmah. This content is intended for informational and educational purposes only.
06/20/2026
محمد رسول الله ﷺ❣️
06/19/2026
لو جی مارکہ
06/19/2026
رسول الله نے فرمایا
06/19/2026
الله کرے سب سچ ہو
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Website
Address
Burbank, CA
Alerts
Be the first to know and let us send you an email when سُکُونِ قَلْب posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.