URDU INTERNATIONAL
آزاد ڈیجیٹل میڈیا A digital platform offering data, news, and analysis focused on South Asia with a Pakistani perspective.
10/10/2026
ایلون مسک نے مکیش امبانی کو طنزیہ انداز میں ’’وزیراعظم امبانی‘‘ کہہ کر مخاطب کرتے ہوئے بھارت میں اسٹارلنک کو مقابلے کا موقع دینے کی اپیل کی ہے۔
ایکس پر اپنے پیغام میں مسک نے کہا کہ بھارت کے کئی علاقوں میں انٹرنیٹ کی عدم دستیابی بچوں کی تعلیم اور چھوٹے کاروباروں کی ترقی میں رکاوٹ ہے، جبکہ اسٹارلنک ان علاقوں میں انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کرکے مثبت تبدیلی لا سکتی ہے۔
10/10/2026
خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ڈائریکٹر الیکشن کمیشن شمشاد اختر جاں بحق ہوگئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق شمشاد اختر اپنے بھائی کی فاتحہ خوانی کے لیے ٹانک آئے تھے۔ فاتحہ خوانی کی جگہ سے باہر نکلنے پر نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کردی، جس سے وہ جاں بحق ہوگئے۔
واقعے کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔
اہم سیاسی پیش رفت | شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمان کی ملاقات
10/10/2026
وفاقی حکومت نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کا فیصلہ کر لیا ہے، جس کی منظوری کل وفاقی کابینہ سے لیے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق، ایمرجنسی کی توثیق کے لیے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے اجلاس بھی طلب کر لیے گئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ کا اجلاس کل صبح ساڑھے 9 بجے ہوگا، جس میں صوبے میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دیے جانے کا امکان ہے۔
اس سے قبل صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان ایوان صدر میں ملاقات ہوئی، جس میں ملک کی مجموعی سیاسی اور سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ایوان صدر کے اعلامیے کے مطابق، اجلاس میں وفاقی وزرا، حکومتی مشیروں اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے شرکت کی۔ اجلاس میں 13 اکتوبر کو قومی اسمبلی اور سینیٹ کے الگ الگ اجلاس بلانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق، اجلاس میں گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی جانب سے صوبے میں امن و امان اور سیکیورٹی کی صورتحال سے متعلق بھجوائی گئی رپورٹ کا بھی جائزہ لیا گیا۔
10/10/2026
ووٹر فہرستوں پر تنازع شدت اختیار کرگیا، بھارتی چیف الیکشن کمشنر سے استعفے کا مطالبہ
جس کو کوئی نہیں جانتا، اسے نوبل انعام مل گیا!
نوبل امن انعام ناوی پلے کو ملنے پر ٹرمپ کا ردعمل
10/10/2026
ٹرمپ کا عالمی عدالت سے ٹکراؤ، آئی سی سی نے اقدام کو عالمی قانون پر حملہ قرار دے دیا
10/10/2026
پاکستان کے جوہری تحفظ کو عالمی سطح پر جانچنے کا پہلا مشن مکمل، آئی اے ای اے کی اہم سفارشات
10/10/2026
آر ایل این جی کی ملک گیر قلت اور ایل این جی کی ترسیل میں تاخیر کے باعث کے الیکٹرک نے کراچی اور گردونواح میں شام اور رات کے اوقات میں ممکنہ لوڈشیڈنگ سے خبردار کردیا۔
کے الیکٹرک کے مطابق بجلی کی کٹوتی آخری آپشن ہوگی، جبکہ دن کے اوقات میں بجلی کی فراہمی معمول کے مطابق رہنے کی توقع ہے۔ کمپنی نے گیس کی فراہمی بحال کرنے کے لیے متعلقہ حکام سے رابطے کی تصدیق کی ہے۔
جنتر منتر احتجاج سے قبل کاکروچ جنتا پارٹی کے تین رہنما حراست میں
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Telephone
Website
Address
7901, Fourth Street N STE 300
Miami, FL
33702
Alerts
Be the first to know and let us send you an email when URDU INTERNATIONAL posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.